مدینۃ النبیﷺ، مدینۂ طیبہ - المَدِينَةُ النَّبَوِيَّةُ

مدینۃ الرسولﷺ کا نام جہاں آپﷺ نے ہجرت کے بعد اقامت اختیار کی اور وہیں آپﷺ کی وفات بھی ہوئی۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

احرام - إحْرامٌ

حج یا عمرہ میں داخل ہونے کی نیت۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان ترکی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان پرتگالی بنگالی زبان چینی زبان فارسی زبان تجالوج ہندوستانی مليالم تلگو تھائی

حالتِ احرام میں ممنوع کام - مَـحْظُوراتُ الإحْرامِ

وہ کام، جن کا کرنا حج یا عمرہ کا احرام باندھے ہوئے شخص پر حرام ہو۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان ترکی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان پرتگالی بنگالی زبان چینی زبان فارسی زبان تجالوج ہندوستانی مليالم تلگو تھائی

ذبح کرنا - ذَكَاةٌ

مخصوص طریقے سے جانور کا خون بہانا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان ترکی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان پرتگالی بنگالی زبان چینی زبان فارسی زبان تجالوج ہندوستانی مليالم تلگو تھائی

عمرہ - عُمْرَةٌ

سال کے کسی بھی دن، کچھ مخصوص مناسک، جیسے طواف وغیرہ کی ادائیگی کے لیے، مکہ مکرمہ میں واقع مسجد حرام کی زیارت کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی ترکی زبان اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان پرتگالی بنگالی زبان چینی زبان فارسی زبان تجالوج ہندوستانی مليالم تلگو تھائی

ممنوع چیزیں - محظورات

ہر وہ چیز، جس کے ترک کرنے کا اللہ تعالی نے قطعی مطالبہ ہو۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان ترکی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان پرتگالی بنگالی زبان چینی زبان فارسی زبان تجالوج ہندوستانی مليالم تلگو تھائی

صفا پہاڑی - صَفا

صفا: یہ صَفاة کی جمع ہے۔ اس کے معنی اس چوڑے، ملائم اور سخت پتھر کے ہیں، جس پر کچھ نہ اگے۔ یہ دراصل 'الصَّفاء' سے ماخوذ ہے، جس کے معنی صاف ستھرا ہونے کے ہیں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

حجر اسود - الحَجَرُ الأَسْوَدُ

کعبہ شریف کی اصل عمارت میں جنوب مشرقی رکن میں موجود قدرے بیضوی شکل کا ایک سیاہ مائل پتھر۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

مواقیت - مَواقِيت

مواقیت میقات کی جمع ہے اور میقات نام ہے کسی کام کے لیے معین وقت یا جگہ کا۔ "وَقَّتُّهُ تَوْقِيتًا" کے معنی ہیں : میں نے کسی چیز کے لیے کوئی وقت یا جگہ مقرر کی۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

قربانی کا جانور - أُضْحِيَّةٌ

اضحیہ : یہ اس جانور کو کہتے ہیں، جو آپ ذبح کرتے یا اس کی قربانی دیتے ہیں۔ اصل میں یہ وہ جانور ہے، جو قربانی کے دن ضحی یعنی چاشت کے وقت ذبح کیا جاتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

مناسک حج کی ادائیگی میں رکاوٹ - إحْصارٌ

احصار : اس کے اصل معنی جمع کرنے، قید کرنے اور روکنے کے ہیں۔ کہا جاتا ہے : "أحْصَرَهُ المَرَضُ" یعنی اسے بیماری نے سفر سے روک لیا۔ اسی سے "الإحْصار" ہے، جس کے معنی ہیں : کسی مرض یا اس طرح کے کسی اور سبب کی وجہ سے حج کرنے والے کا مناسک حج کی ادائیگی میں رکاوٹ پیدا ہو جانا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

احرام کھولنا - إِحْلالٌ

احلال : یہ احرام کی ضد ہے اور اس کے معنی ہیں محرم کے لیے ان چیزوں کا مباح ہو جانا جو حج کی حالت میں اس پر حرام تھے۔ اس کے اصل معنی ہیں کسی چیز کو کھول دینا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

دائیں کندھے کو کھلا چھوڑنا - اضْطِباعٌ

اضطباع سے مراد کپڑے اور چادر کو دائیں ہاتھ کے نیچے سے گھماتے ہوئے بائیں کندھے پہ ڈالنا اور دائیں کندھے کو کھلا رکھنا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

بدلنا - تَغْيِيرٌ

تغییر : تحویل اور ازالہ۔ تغییر تبدیلی کے معنی میں بھی آتا ہے۔ اس کے اصل معنی ہیں کسی چیز کو معرض وجود میں لانا جس کا اس سے پہلے وجود نہ رہا ہو۔ اس کے دیگر معانی میں ایک حالت سے دوسری حالت میں منتقل ہونا بھی شامل ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

پچھنا لگوانا - اِحْتِجامٌ

پچھنا لگوانا : جسم سے خون نکالنا۔ یہ اصل میں "الحَجْم" سے ماخوذ ہے، جس کے معنی چوسنے کے ہیں۔ اس کے دیگر معانی میں پچھنا لگوانا بھی شامل ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

طواف کعبہ کے پہلے تین چکر میں دونوں کندھوں کو ہلاتے ہوئے اور چھوٹے چھوٹے قدموں کے ساتھ تیز چلنا - رَمَلٌ

رمل کے معنی ہیں دونوں کندھوں کو ہلاتے ہوئے اور چھوٹے چھوٹے قدم اٹھاتے ہوئے تیز چلنا اور دوڑنا۔ یہ چلنے اور دوڑنے کے بیچ کی کیفیت ہوتی ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

کنکریاں - جِمارٌ

جِمار: یہ ’جَمْرَة‘ کی جمع ہے، جس کے معنی ہیں کنکری اور چھوٹا پتھر۔ اس کا اطلاق پتھر مارنے کی جگہ اور ان کے جمع ہونے کی جگہ پر بھی ہوتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

حج یا عمرہ کا احرام باندھتے وقت زور سے تلبیہ کہنا - إهلال

اہلال : تلبیہ کہنا۔ اس کے اصل معنی ہیں چاند دیکھتے وقت آواز بلند کرنا۔ پھر اس کا استعمال زیادہ ہونے لگا تو ہر آواز بلند کرنے والے کو "مُهِلٌّ" اور "مُسْتهِلٌّ" کہا جانے لگا۔ چنانچہ کہا جاتا ہے : "أهَلَّ بِالحَجِّ" یعنی اونچی آواز سے حج کا تلبیہ کہا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

ایامِ منی، ایامِ تشریق - أيّامُ مِنى

ذو الحجہ کا گیارہواں، بارہواں اور تیرھواں دن۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

قصرْ نماز - قَصْرُ الصَّلاةِ

آدمی کا سفر میں چار رکعتوں والی نماز کی دو رکعتیں پڑھنا۔(1)

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

طواف - طَوافٌ

طواف : کسی شے کے گرد گھومنا اور چکر لگانا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

چھوٹ جانا - فَوَاتٌ

الفوات : چھوٹ جانا اور کسی شے کا ہاتھ نہ آنا۔ یہ لفظ اصل میں کسی شے کو نہ پانے اور اس تک نہ پہنچنے پر دلالت کرتا ہے۔ فوات کے معنی کسی شے کے نکل جانے اور ختم ہو جانے کے بھی آتے ہیں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

فقیر - فَقِيرٌ

فقیر: کم مال والا۔ ’فقر‘ قلتِ مال کو کہتے ہیں۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ فقیر وہ ہے، جو کسی چیز کا مالک نہ ہو۔ اس کے اصل معنی ہیں: وہ شخص جس کی ریڑھ کی ہڈی میں سے کوئی مہرہ نکال لیا گیا ہو۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

قربانی کے دن منی سے مکہ کی جانب لوٹنا - إفاضة

افاضہ کے لغوی معنی ہیں انڈیلنا اور بہانا۔ اس کے دیگر معانی ہیں : چلنا، ہٹانا، پھیل جانا، زیادہ کرنا اور عام کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

فحش کلامی، بے حیا اور ناشائستہ گفتگو - فُحْشُ القَوْلِ

ہر وہ بات جو اپنی حدود سے نکل جائے اور یوں بُری اور قابلِ مذمت ہوجائے۔

میں ترجمہ: اردو انڈونیشیائی زبان

انسان کو اذیت و تکلیف پہنچانے والے جانور۔ - فَواسِق

وہ جانور جو عمومًا لوگوں پر حملہ آور ہوتے ہیں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

حدودِ حرم کے اشارات/علامات۔ - أَعْلامُ الحَرَمِ

وہ اشارات (علامات) جو حرمِ مکی اور حرمِ مدنی کی شرعی حدود بتانے کے لئے مخصوص اماکن میں نصب کیے گئے ہیں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

شہوت، خواہش، جماع کرنے کو دل کرنا۔ - شَهْوَةٌ

ہمبستری کرنے کی خواہش پیدا ہونا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

حد مقررہ تک ایک دفعہ دوڑ ۔ چکر ۔ راونڈ۔ - شَوْطٌ

کعبہ کے گر دحجراسود سے شروع کرکے اور اسی پر ختم کرکے ایک چکر لگانا۔ یا پھر صفا و مروہ یا مروہ سے صفا تک ایک دفعہ چلنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

صبح کا خوب واضح ہو جانا - إِسْفارٌ

فجر کی روشنی کا اس طرح ظاہر ہونا کہ اس میں کوئی شک نہ ہو۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

بال کاٹنا - تَقْصِيرٌ

سر کے بالوں کے کناروں کو کاٹنا۔

میں ترجمہ: اردو انڈونیشیائی زبان

بھاپ، اسٹیم - بُخارٌ

ہر وہ دھواں جو سیال مادوں سے ان کا درجہ حرارت بڑھنے کے وقت اٹھتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

شکار - صَيْدٌ

شکار کی نیت سے کسی معتبر آلے کے ساتھ کسی ایسے جانور کا شکار کرنا جو فطرتی طور پر پالتو نہ ہو، وہ کسی کی ملکیت نہ ہو اور اسے ذبح کرنا غیر مقدور ہو۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

قیمت لگانا - تَقْوِيمٌ

شرعی طور پر جائز منافع کے حساب سے کسی شے کی قیمت طے کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

مفادِ عامہ کی خاطر مخصوص کی ہوئی زمین - حِمًى

وہ زمیں جسے حاکم کسی خاص مصلحت کے لیے مختص کر لیتا ہے اور اس کے قریب جانا ممنوع قرار دیتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

ذوالحِجّہ - ذُو الحِجَّةِ

ہجری سال کا بارہواں مہینہ جو ذوالقعدہ کے بعد آتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

ذُوالقَعْدَہ - ذُو القَعْدَةِ

ہجری سال کا گیارہواں مہینہ جو شوال کے بعد آتا ہے اور اس کے بعد ذوالحجہ آتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

ہَوام، زہریلے جانور اور حشرات الارض۔ - هَوَامٌّ

چھوٹے حشرات (یعنی کیڑے مکوڑے)۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

عطر، خوشبو - عِطْرٌ

ہر وہ شے جس کی اچھی مہک ہو اور اسے بطورِ خوشبو استعمال كياجائے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو روسی زبان

تحریض (جہاد پر ابھارنا) - تَحْرِيضٌ

اللہ کی راہ (جہاد) میں دشمن سے قتال کرنے پر ابھارنا اور لوگوں کو اس کی ترغیب دینا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

بھیڑ یا بکری - شاةٌ

ایک بکری، چاہے وہ بھیڑ کی قسم سے ہو یا بکری کی قسم سے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

وادئ مُحَسِّرْ - وَادِي مُحَسِّرٍ

منیٰ اور مزدلفہ کے درمیان کی وادی جو ان دونوں میں داخل نہیں ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

یوم النحر، عید الاضحی کا دن۔ - يَوْمُ النَّحْرِ

ذو الحجہ کے مہینے کا دسواں دن، یہ بڑی عید کا دن ہوتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

یوم عرفہ، عرفہ کا دن۔ - يَوْمُ عَرَفَة

ذوالحجہ کے مہینے کا نواں دن۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

نیابت (جانشینی) - نِيَابَةٌ

کسی خاص عمل کى انجام دہی میں ایک شخص کا دوسرے کسی شخص کی اس کى اجازت سے جانشینی کرنا۔ اور ایسی صورت میں اس کے اقدامات اور اعمال کے اثرات کا دوسرے شخص پر مرتب ہونا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

پینے اور استعمال کے لیے پانی کا توشہ رکھ لینا - تروية

پانی بھرنا اور اسے اٹھا کر لانا تاکہ اسے پینے اور سیراب کرنے اور اس طرح کے دیگر امور میں استعمال کیا جاسکے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

ظَلْع، لنگڑا پن - ظلع

ہلکا اور معمولی قسم کا لنگڑا پن ۔

میں ترجمہ: فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان

تَخْيِيرٌ: اختیار کرنا۔ - تَخْيِيرٌ

مکلف کو مختلف (شرعی) امور میں انتخاب کی آزادی دینا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

لاغر چوپایہ - عَجْفاءُ

وہ لاغر چوپایہ جس کی ہڈیوں میں مغز نہ ہو۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو روسی زبان

لنگڑاپن - عَرَجٌ

ٹانگ میں کسی بیماری کے باعث چلنے کے دوران کسی ایک جانب جھک جانا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

حالتِ تشہد میں انگوٹھے اور درمیانی انگلی سے حلقہ اور دائرہ بنانا - تَحْلِيقٌ

دوران نماز تشہد کی حالت میں انگوٹھے اور درمیانی انگلی کے سِروں کو حلقے کی شکل میں ملانا۔

میں ترجمہ: اردو انڈونیشیائی زبان

تحنیک - تَحْنِيكٌ

چبائی ہوئی کھجور یا اسی طرح کی کسی اور شے سے نومولود بچے کے منہ میں تالو کو ملنا تاکہ اس کی حلاوت اس کے پیٹ میں جا پہنچے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

خلل - إِخْلَالٌ

کسی کام کو ویسے نہ کرنا جیسا کہ شریعت کو مطلوب ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

اونٹ اور خرگوش وغیرہ کے نرم بال - وَبَرٌ

ایسے بال جو اونٹوں اور خرگوشوں کی جلد پر اگتے ہیں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

اون - صُوفٌ

بھیڑ کی جلد پر اُگنے والے بال۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

بننا سنورنا، زیب و زینت اختیار کرنا۔ - تَجَمُّلٌ

انسان کا اپنے آپ کو اچھی صورت میں پیش کرنے کا اہتمام کرنا۔

میں ترجمہ: اردو انڈونیشیائی زبان

قوت شامہ - شَمٌّ

ناک کے ذریعے سے بو باس سونگھنے کا حاسہ۔

میں ترجمہ: اردو انڈونیشیائی زبان

مہینہ - شَهْرٌ

وقت کی ایک مدت جس کی مقدار انتیس یا تیس دن ہوتی ہے۔

میں ترجمہ: اردو انڈونیشیائی زبان

حِلّ، حدودِ حرم کے باہر کا حصہ۔ - حِلٌّ

حرمِ مکی کے حدود سے باہر کی ہر جگہ حِلّ کہلاتی ہے۔

میں ترجمہ: اردو انڈونیشیائی زبان

شوال کا مہینہ ، قمری سال کا دسواں مہینہ۔ - شَوّالٌ

وہ مہینہ جو ماہ رمضان کے بعد آتا ہے ۔ (2)

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

بیت اللہ کو آباد کرنا - إحْياءُ البَيْتِ الحَرامِ

مسلسل بیت اللہ شریف کی زیارت نیز بغیر کسی انقطاع کے حج اور عمرہ کے ذریعہ اس کو آباد ومعمور رکھنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

وہ جانور جس کے کان نہ ہوں یا پھر چھوٹے ہوں۔ - سَكّاءُ

وہ چوپایہ جس کے پیدائشی طور پر کان نہ ہوں یا پھر وہ چھوٹے کانوں والا ہو۔

میں ترجمہ: اردو انڈونیشیائی زبان

احرام میں داخل ہوتے وقت بدن سے سلا ہوا کپڑا اتار دینا - تَجَرُّدٌ

آدمی کا احرام میں داخل ہوتے وقت اپنے بدن سے سلے ہوئے کپڑے اتار دینا۔

میں ترجمہ: اردو انڈونیشیائی زبان

اِحْتِشاش، گھاس کاٹ کر اکٹھا کرنا۔ - احْتِشاشٌ

اپنی ملکیت میں لانے کے لئے گھاس کو کسی آلے سے کاٹنا اور جمع کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

اذخر نامی گھاس - إِذْخِرٌ

حلفاء نامی بوٹی کی طرح کی ایک خوشبودار گھاس ۔ اس کی جڑ زمین میں ہوتی ہے اور شاخیں باریک ہوتی ہیں ۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

لکڑیاں اکٹھی کرنا - احْتِطابٌ

اپنی ملکیت میں لینے کی نیت سے درختوں کی ایسی ٹہنیاں، شاخیں اور لکڑیاں جمع کرنا جو آگ جلانے کے کام آسکتی ہوں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

اراقہ، بہانا (پانی وغیرہ) - إراقَةٌ

کسی سیال اور مائع چیز کو اوپر سے گرانا اور انڈیلنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

تساقط، فریقین کے دلائل کو بوجہ تعارض قبول نہ کرنا۔ - تَساقُطٌ

فریقین کے دلائل میں جب تعارض ہو اور کوئی ایسا قرینہ بھی موجود نہ ہو جس سے ترجیح دی جاسکے تو اس وقت دونوں کے دلائل کو قبول نہ کرنا۔

میں ترجمہ: اردو انڈونیشیائی زبان

بغور دیکھنا، جانچنا پرکھنا - اسْتِشْرافٌ

کسی شے کو چننے یا پسند کرنے کے ارادے سے اس کی طرف بنظر غائر دیکھنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

حجر اسود اور رکنِ یمانی کو چھونا - اسْتِلامٌ الحجر الأسود

حجر اسود کو ہاتھ سے چھونا یا منہ سے اس کا بوسہ لینا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

زوجین کا آپس میں ایک دوسرے سے لطف اندوز ہونا - اِسْتِمْتاعٌ

میاں بیوی میں سے ہر ایک کا دوسرے سے لطف اندوز ہونا، جماع اور اس کے مقدمات یعنی باہمی چھیڑ چھاڑ اور بوس وکنار وغیرہ کے ذریعے سے لذت اٹھانا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

صاحبین؛ امام ابو یوسف اور امام محمد رحمھما اللہ - الآخَران

احناف کی ایک اصطلاح جو امام ابو یوسف اور امام محمد بن الحسن رحمھما اللہ کی طرف اشارہ کرتی ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

دُم کٹا، بے نام ونشان، بے اولاد، نِربنش - أَبْتَرُ

وہ سانپ جس کی دُم چھوٹی ہو۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

مناسکِ حج وعمرہ کو پورا کرنا - إِتْمامٌ

بندے کا حج و عمرہ کے مناسک شروع کرنے کے بعد انھیں مکمل کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

جھاؤ کا درخت - أَثْلٌ

ایک درخت جس کی بہت سی شاخیں ہوتی ہیں، اس کا تنا لمبا اور پتے باریک ہوتے ہیں۔ اس پر کوئی ایسا پھل نہیں لگتا جسے کھایا جاتا ہو۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

قلادہ ڈالنا، ہار پہنانا - تَقَلُّدٌ

گردن میں قلادہ (ہار) ڈالنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

قبول کرنا، عہدوپیمان کرنا، شراکت کی ایک قسم۔ - تَقَبُّلٌ

کسی کام میں دو یا دو سے زائد مزدوروں کا اجرت کی برابری کی شرط پر شرکت کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

کسی چیز کا قابلِ انتفاع مال ہونا - تَقَوُّمٌ

کسی شے کا ایسا مال ہونا جس سے نفع اٹھانا شرعاً جائز ہو۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

چوٹی - ضَفِيرَةٌ

بالوں کی لٹیں جب وہ ایک دوسرے میں گندھی ہوئی ہوں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

حجَ بدل کے لیے دیے جانے والا مال - بَلاغٌ

وہ مال جو حجّ بدل کرنے والے کو حج کرنے کے لیے دیا جاتا ہے اتنا کہ جسے وہ اپنی آمد ورفت پرخرچ کرسکے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو

کوا - غُرَابٌ

سیاہ رنگ کا ایک شریر پرندہ۔ (2)

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

قَلَنْسُوہ (ٹوپی) - قَلَنسُوَةٌ [قُلَنسِيَةٌ]

وہ ٹوپی جو سر کے اوپر پہنی جاتی ہے اور اس پر عمامہ کو لپیٹ لیا جاتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

نقاب - لِثامٌ

لثام اس کپڑے یا نقاب وغیرہ کو کہتے ہیں جس سے منہ یا ناک کو ڈھانپا جائے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

مُفَاخَذَہ (دونوں رانوں کے درمیان بیٹھنا) - مُفَاخَذَةٌ

عورت کے دونوں رانوں کے درمیان سے اس طرح لُطف اندوز ہونا کہ مرد اپنے ذکر کو عورت کی شرمگاہ میں داخل نہ کرے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو روسی زبان

شانہ، کندھا - كَتِفٌ

مونڈھے کے پیچھے کی چوڑی ہڈی جو بازو اور دھڑ کو ایک دوسرے کے ساتھ جوڑتی ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

نصف شب کے بعد مزدلفہ سے منی کی طرف جانا - إِدْلاجٌ

حج کے دوران آدھی رات کے بعد مزدلفہ سے منی کی طرف جانا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

جلدی کرنا، تیزی کرنا، پہل کرنا - إِسْرَاعٌ

کسی شے کو قریب ترین وقت میں پیش کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

غبار آلود - أَغْبَرُ

وہ انسان جس کے جسم کے کسی حصے پر غبار لگ جائے۔ غبار آلود شخص۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو

جَلْحاء؛ ایسا جانور جس کے سینگ نہ ہوں۔ بے سینگ جانور۔ - جَلْحاءُ

ایسا چوپایہ جس کی بغیر سینگوں کے پیدائش ہوئی ہو۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

طَیلسان - طَيْلَسان

بغیر سلا ہوا ایک کپڑا جسے انسان اپنے سر، کندھوں اور پشت پر ڈالتا ہے یہ کپڑا عام لباس کے اوپر زیب تن کیا جاتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

بوسہ - قُبْلَةٌ

شہوت یا تعظیم وغیرہ کی نیت سے ہونٹوں کو کسی شے پر رکھنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

چندھیاہٹ (بینائی کی کمزوری) - عَمَشٌ

اکثر آنکھ سے آنسو بہنے کے ساتھ بینائی کا کمزور ہونا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

اندھی، نابینا عورت ۔ - عَمْياء

وہ عورت جس کی دونوں آنکھوں سے قوتِ بصارت مکمل طور پر ختم ہوچکی ہو۔ (2)

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

مویشی (اونٹ، گائے اور بھیڑ، بکریاں) - ماشِيَةٌ

اونٹ، گائے اور بھیڑ، بکریاں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

ماعِز (بالوں والی بکری) - ماعِزٌ

بالوں والی بکری۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

مثلیات (ہم مثل چیزیں) - مِثْلِيّاتٌ

ہر وہ چیز جس کا بازار میں بلا کسی قابلِ اعتبار فرق کے نظیر پایا جائے، بایں طور کہ اس کے سبب سے قیمت مختلف نہ ہو۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

چمڑے کا بنا ہوا پانی کا برتن - إِداوَةٌ

چمڑے سے بنا ہوا ایک چھوٹا سا برتن جس میں پانی وغیرہ محفوظ کیا جاتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

سایہ حاصل کرنا - اِسْتِظْلالٌ

سایے سے فائدہ اٹھانے کاقصد کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

مرہم پٹی، وہ کپڑا جو زخم پر باندھا جاتا ہے۔ - ضِمادٌ

زخم پر لپیٹی جانے والی پٹی یا اس طرح کی کوئی دوسری چیز ، خواہ اس کے ساتھ دوا ہو یا نہ ہو۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

کجاوے میں بیٹھی ہوئی خاتون۔ - ظَعِينَةٌ

ہودج میں موجود عورت۔ ’ہودَجْ‘ عورتوں کی سواریوں میں سے ایک سواری ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو

عَقبہ، گھاٹی، دشوار گزار پہاڑی راستہ ۔ - العَقَبَةُ

منیٰ میں واقع ایک بلند جگہ جہاں حاجی لوگ ذو الحجہ کے دسویں دن کنکریاں مارتے ہیں ۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان