مدینۃ الرسولﷺ کا نام جہاں آپﷺ نے ہجرت کے بعد اقامت اختیار کی اور وہیں آپﷺ کی وفات بھی ہوئی۔
مواقیت میقات کی جمع ہے اور میقات نام ہے کسی کام کے لیے معین وقت یا جگہ کا۔ "وَقَّتُّهُ تَوْقِيتًا" کے معنی ہیں : میں نے کسی چیز کے لیے کوئی وقت یا جگہ مقرر کی۔
ہجری سال کا بارہواں مہینہ جو ذوالقعدہ کے بعد آتا ہے۔
ہجری سال کا گیارہواں مہینہ جو شوال کے بعد آتا ہے اور اس کے بعد ذوالحجہ آتا ہے۔
حرمِ مکی کے حدود سے باہر کی ہر جگہ حِلّ کہلاتی ہے۔
وقت کی ایک مدت جس کی مقدار انتیس یا تیس دن ہوتی ہے۔
وہ مہینہ جو ماہ رمضان کے بعد آتا ہے ۔ (2)