عصبیت - عَصَبِيَّةٌ

کسی آدمی کی حمایت اور اس کے بچاؤ میں قبیلہ، خاندان یا رنگ و نسل کی طرف داری کے طور پر کھڑا ہو جانا، معاملہ چاہے حق کا ہو یا باطل کا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان ترکی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان پرتگالی بنگالی زبان چینی زبان فارسی زبان تجالوج ہندوستانی مليالم تلگو تھائی

جھوٹ بولنا - كَذِبٌ

کسی چیز کے بارے میں خلافِ واقع بات کہنا، خواہ غلطی سے ہو یا جان بوجھ کر۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان ترکی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان پرتگالی بنگالی زبان چینی زبان فارسی زبان تجالوج ہندوستانی مليالم تلگو تھائی

جھوٹی گواہی - شَهادَة الزُّورِ

کسی ناجائز مقصد کے حصول کے لیے جان بوجھ کر جھوٹی گواہی دینا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان ترکی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان پرتگالی بنگالی زبان چینی زبان فارسی زبان تجالوج ہندوستانی مليالم تلگو تھائی

فاسق - فاسِقٌ

فاسق : وہ شخص جو اطاعت و راست روی کے دائرے سے باہر نکل چکا ہو۔ کہا جاتا ہے : "فَسَقَ عَنْ أَمْرِ رَبِّهِ" یعنی وہ اپنے رب کی اطاعت کے دائرے سے باہر ہو گیا۔ ویسے 'فِسق' کے اصل معنی ہیں کسی چیز کا دوسری چیز سے اس طرح نکل جانا کہ اس میں فساد اور بگاڑ کا پہلو موجود ہو۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

عادل اور قابل اعتماد ہونا - عَدالَةٌ

عدالت (عادل اور قابل بھروسہ ہونا) کا مطلب ہے حق کے راستے پر گامزن ہونا۔ لفظ 'عدل' کے معنی انصاف اور ہر اس چیز کے ہیں، جس کے بارے میں دل یہ گواہی دے کہ وہ درست ہے۔ اس کی ضد 'ظلم' ہے۔ عدالت اصل میں اعتدال سے ماخوذ ہے، جس سے مراد میانہ روی اور سیدھا و درست ہونا ہے ۔ عدالت کے دیگر معانی میں برابر کرنا، برائی سے دور ہونا اور پاک کرنا بھی شامل ہیں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

اقرار - إِقْرارٌ

اقرار، اعتراف کو کہتے ہیں۔ یہ نہ ماننے اور انکار کرنے کی ضد ہے۔ اقرار دراصل لفظ ’قر‘ سے ماخوذ ہے، جس کے مطلب ہیں قادر ہونا اور ٹھہراؤ حاصل کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

مہر - صَداقٌ

صداق کے معنی ہیں عورت کا مہر۔ دراصل یہ لفظ 'الصِّدْق' سے ماخوذ ہے، جو قوت اور صلابت کے معنی میں ہے۔ صداق کے لیے عربی میں فریضہ، مہر اور اجر جیسے الفاظ بھی مستعمل ہیں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

گواہی - شَهادَةٌ

ایسی جانکاری کے بارے میں اطلاع دینا، جو واقعے کے رونما ہوتے وقت موجود ہونے یا اسے دیکھنے وغیرہ کی بنا پر حاصل ہوئی ہو۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

تہمت لگانا - قَذْفٌ

القذف : کسی چیز کو پھینکنا اور ڈالنا۔ یہ لفظ گالی گلوج کرنے کے معنی میں بھی آتا ہے۔ بعد میں اس کا استعمال زنا کی تہمت لگانے کے لیے ہونے لگا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

فیصلہ کرنا - قَضاءٌ

قضا کے لغوی معنى فیصلہ او رتصفیہ کرنے کے ہیں۔ نیز یہ ختم کرنے اور پورا کرنے کے معنی میں بھی آتا ہے۔ اسی سے قاضی کو قاضی کہا جاتا ہے، کیوں کہ وہ مختلف چیزوں کا فیصلہ کرتا ہے اور ان کے بارے میں موجود اختلافات کو ختم کرتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

شرابی ۔ شراب پینے والا - شارِبُ الخَمْرِ

وہ شخص جو انگور وغیرہ سے بنی نشہ آور شے پیتا ہے چاہے وہ کم ہو یا زیادہ ۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

توثیق - تَوْثِيقٌ

توثیق: کسی چیز کو قوی بنانا اور پختگی فراہم کرنا۔ اس کے اصل معنی مضبوط اور مستحکم کرنے کے ہیں۔ "الوَثِيقَةُ" اس چیز کو کہتے ہیں، جس کے ذریعے کسی بات کو مضبوطی اور پختگی فراہم کی جائے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

تصرفات سے روکنا - حَجْرٌ

حَجْرُ: روکنا اور پابندی لگانا۔ کہا جاتا ہے: ’’حَجَرَ عليه القاضِي حَجْراً ‘‘ یعنی قاضی نے اس پر پابندی لگادی۔ اس طرح کے شخص کو محجور علیہ کہا جاتا ہے۔ اسی سے عقل کو ’حِجر' کہتے ہیں، اس لیے کہ وہ بُری اور گندی چیزوں سے روکتی ہے۔ یہ لفظ تنگ کرنے کے معنی میں بھی آتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

باغی لوگ - بُغاةٌ

البغاة: یہ ’باغ‘ کی جمع ہے جس سے مراد ظلم و زیادتی کرنے والا ہے۔ ’بغي‘ کے حقیقی معنی ہیں حد سے تجاوز کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

بغض و کینہ - حِقْدٌ

حقد کے معنی ہیں دل میں عداوت روک کر رکھنا۔ اس کے اصل معنی ہیں روکنا اور قید کرنا۔ اس کے کچھ دیگر معانی ہیں: کراہت اور بغض۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

رِشوَت - رِشْوَةٌ

رِشوَتْ : اجرت اور عطیہ۔ یہ مدارات کرنے اور سہولت برتنے کے معنی میں بھی آتا ہے۔ اس کا اطلاق ہر اس شے پر ہوتا ہے، جس کے ذریعے کسی شے تک پہنچا جا سکے ۔ لیکن بعد میں اس کا استعمال اس شے کے ساتھ خاص ہوگیا، جس کے ذریعے کسی ممنوع شے تک پہنچا جاتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

غصب کرنا - غَصْبٌ

غصب : کسی چیز کو بطور ظلم، زبردستی اور اعلانیہ طور پر لے لینا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

توریہ کرنا - تَوْرِيَةٌ

توریہ کے معنی ہیں کسی چیز کو اشارے کنایے میں ظاہر کرنا اور اس کی ضد صراحت کرنا ہے۔ توریہ کے اصل معنی چھپانے اور مخفی رکھنے کے ہیں اور اس کی ضد اظہار ہے۔ "التَّوَارِي" کے معنی چھپنے کے ہیں۔ توریہ کے ایک معنی تاخیر کے بھی ہيں۔ جب کہ "الوَرَاءُ" کے معنی ہیں پیچھے۔ توریہ کا اطلاق نکلوانے کے معنی پر بھی ہوتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

مروت - مُرُوءَةٌ

مروت: کمالِ رجولیت اور مردانگی۔ یہ ادب اور حُسنِ اخلاق کے معنی میں بھی آتا ہے۔ ویسے اصل میں یہ "المَرِيء" سے ماخوذ ہے، جو کھانے اور پینے کی گزرگاہ (نالی) کو کہتے ہیں۔ ایک قول یہ بھی ہے کہ یہ "المَرْء" سے ماخوذ ہے، جس کے معنی آدمی یا انسان کے ہیں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

جھوٹ - زُورٌ

زور : جھوٹ اور باطل۔ اس لفظ کے اصل معنی مائل اور منحرف ہونے کے ہیں، لیکن اس چیز کے لیے بھی آتا ہے، جسے خوب صورت اور مزین کیا گیا ہو۔ اس کے کچھ دیگر معانی ہیں : تہمت، قوت، شرک، گانا اور لہو۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

(قاضی) - قاضِي

قاضی: مختلف امور کو جدا کرنے اور انھیں مضبوط انداز میں انجام دینے والا۔ جب کوئی کسی معاملہ میں فیصلہ کرتا ہے تو کہتے ہیں : ”قَضَى“ یعنی اس نے فیصلہ کر دیا۔ اس کا اطلاق اس ’حاکم‘ پر بھی ہوتا ہے، جو لوگوں کے تنازعات میں ان کے درمیان فیصلہ کرتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

قسم - يَمينٌ

یمین : قسم۔ قسم کو یمین کا نام اس لیے دیا گیا، کیوں کہ عرب کے لوگ جب باہم معاہدہ کیا کرتے، تو ان میں سے ہر ایک اپنے ساتھی کے ’’یمین‘‘ (دائیں ہاتھ) پر اپنا ’’یمین‘‘ (دایاں ہاتھ) مارا کرتا تھا۔ نیز اس لیے بھی کہ دائیں ہاتھ کا کام اشیا کی حفاظت کرنا ہے۔ یمین کا لفظ دائیں ہاتھ کے معنی میں بھی آتا ہے، جو بائیں ہاتھ کے مقابلے میں ہوتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

براءت - بَراءَةٌ

براءت : کسی چیز سے چھٹکارا حاصل کرنا۔ براءت کے کچھ اور معانی ہیں : فارغ ہونا اور چھوڑنا۔ جب کہ اس کے اصل معنی ہيں : قبیح اور ناپسندیدہ چیز سے دوری بنانا۔ بعض لوگوں کی رائے میں اس کے اصل معنی کاٹنے کے ہیں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

قسم - حَلِفٌ

الحَلِفُ : اسے ”الحَلْفُ“ اور ”الحِلْفُ“ بھی پڑھا جاتا ہے۔ اس کے معنی ہیں : قسم۔ جب کہ اس کے اصل معنی "المُلازَمَةُ" یعنی چمٹے رہنے اور جدا نہ ہونے کے ہیں۔ قسم کو حلف اس لیے کہا جاتا ہے، کیوں کہ انسان پر لازم ہے کہ وہ اپنی قسم پر قائم رہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

اعراض - إِعْرَاضٌ

اعراض کرنا، منہ پھیرنا اور انکار کرنا۔ اس کی ضد متوجہ ہونے اور اطاعت کرنے کے ہیں۔ "الإِعْراض" لفظ "العَرْض" سے لیا گیا ہے، جو ظاہر ہونے کے معنی میں ہے۔ کہا جاتا ہے : "عَرَضَ الشَّيْءُ وَعَرِضَ يَعْرِضُ وَيَعْرَضُ عَرْضًا" یعنی ظاہر اور نمایاں ہونا۔ جب کہ کچھ لوگوں کے مطابق یہ اس "العَرْض" سے لیا گیا ہے، جو چوڑائی کے معنی میں ہے۔ اعراض کے کچھ اور معانی ہیں : کام چھوڑنا، پھر جانا، رک جانا اور چھوڑ دینا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

بڑھتا چھوڑ دینا - إِعْفَاءٌ

لغت میں اعفاء توفیر وتکثیر کو کہتے ہیں۔ "العَافِي" لمبے بال والے اور "العَفْوُ" کسی شے کے فاضل اور باقی ماندہ حصے کو کہا جاتا ہے۔ اعفاء اصل میں ”العَفَاء“ سے ماخوذ ہے، جس کے معنی ترک کرنے کے ہیں۔ اسی سے "العَفْوُ" ہے، جس کا اطلاق ترک سزا پر ہوتا ہے۔ اعفاء کے کچھ دوسرے معانی ہیں : زیادہ کرنا، لمبا کرنا، چھوڑ دینا، چھوڑے رکھنا، برأت کا اظہار کرنا اور گلو خلاصی عطا کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

عدل - عَدل

وہ بات جسے لوگوں کا دل درست تسلیم کرے۔ یہ برحق فیصلہ کرنے کے لیے بھی آتا ہے اور اس کی ضد "الجور" یعنی ظلم ہے۔ اس کا اطلاق تمام معاملوں میں میانہ روی کے لیے بھی آتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

مہلت دینا - إِنْظارٌ

لغت میں انظار کے معنی مہلت دینے، تاخیر کرنے اور وقت دینے کے ہیں۔ اس کی ضد تعجیل یعنی جلدی کرنا ہے۔ انظار کا لفظ دراصل ’النَّظَر‘ سے ماخوذ ہے، جس کے معنی ہیں کسی چیز کے بارے میں غور و فکر کرنا۔ انظار کے دیگر معانی میں غور وفکر، انتظار کرنا اور راہ دیکھنا بھی شامل ہیں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

کسی کام کے کرنے یا چھوڑنے کو لازمی ٹھرانا - إِلْزامٌ

کسی شخص کو کوئی کام کرنے یا نہ کرنے پر مجبور کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

شرکت عقد - شَرِكَةُ العَقْدِ

دو یا دو سے زیادہ افراد کا کسی عمل میں اکٹھے ہونا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

تفصیل چاہنا، وضاحت طلب کرنا - اسْتِفْصالٌ

موضوع کے گوشوں کو بیان کرنے اور اس کے متعلقات کے بارے میں وضاحت پیش کرنے کا حکم دینا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

تزکیہ، آدمی میں گواہی دینے کی صلاحیت کے ہونے کا بیان۔ - تَزْكِيَةٌ

اس بات کا بیان کہ آدمی میں کسی دوسرے کے متعلق گواہی دینے کی صلاحیت موجود ہے (یعنی اس کی گواہی قابل قبول ہے)۔

میں ترجمہ: اردو انڈونیشیائی زبان

مقررہ مدت کا گزر جانا - تَقادُمٌ

ایسی مقررہ مدت کا گزر جانا جس کے ختم ہونے پر کسی حق یا کسی حکم کی تنفیذ کا مطالبہ ساقط ہوجاتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

اپنے دعویٰ پر دلیل پیش کرنا - إِثْباتٌ

عدالتی کونسل میں قاضی کے سامنے کسی حق یا واقعہ پر دعویٰ کے صحیح ہونے پر دلیل (ثبوت) قائم کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

اِجْبَار - إِجْبارٌ

شریعت کے کسی حکم کے نفاذ کی خاطر سرپرست کا دوسرے کو کسی تصرف کا پابند بنانا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

صداقہ، دوستی - صَداقَةٌ

دو یا دو سے زائد اشخاص میں پائی جانے والی دوستی اور یارانہ۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو روسی زبان

تاریخ - تارِيخٌ

وہ وقت جو چیز کی ابتدا اور انتہا کو متعین کرے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

دعوی - دَعْوَى

وہ بات جس کے ذریعہ انسان دوسرے پر کوئی حق ثابت کرنا چاہتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

نُکول، بزدلی دکھانا، پیش قدمی نہ کرنا، پیچھے ہٹنا، قسم نہ اٹھانا۔ - نُكُولٌ

شرعی طور پر مطلوب قسم کھانے اور حلف اٹھانے سے باز رہنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

تشہیر، تعزیر کے طور پر بدنام کرنا - تَشْهيرٌ

انسان کے عیبوں کو ظاہر کرنا اور حکم وقت کے حکم پر لوگوں کے سامنے ان عیبوں کو بیان کرنا، اس انسان نیز اس جیسے لوگوں کی زجر وتوبیخ کی خاطر۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

مضاربتْ، مشارکت - مُضَارَبَةٌ

ایسی تجارت جس میں دو لوگ شریک ہوں، ایک سرمایہ لگائے اور دوسرا اپنی محنت، اور نفع میں دونوں حسبِ شروط شریک ہوں ۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

عداوت، دشمنی - عَداوَةٌ

کسی شخص سے برائی اور انتقام کے ارادے کے ساتھ نفرت رکھنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

غلطی، خلافِ واقع - غَلَطٌ

جو بلا قصد درستی کے برخلاف ہو۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

قَسامہ (حلف برداری) - قَسامَةٌ

مکرر اٹھائی جانے والی قسمیں جنہیں مقتول کے ورثاء قتل کے اثبات کے لیے اٹھاتے ہیں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

تحکیم (ثالث بنانا) - تَحْكِيمٌ

دو متنازع فریق کا باہمی رضامندی سے اپنے مابین موجود جھگڑے اور تنازعے کا فیصلہ کرنے کے لیے کسی کو فیصل بنانا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

انصاف پرور اور معتبر شخص - عدل

عاقل و بالغ مسلمان جو کبیرہ گناہوں سے اجتناب کرے اور صغیرہ گناہوں پر اصرار نہ کرے۔ اس پر راستی کا غلبہ ہو اور وہ ان گھٹیا افعال سے پرہیز کرتا ہو جو مروت کے برخلاف ہیں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو روسی زبان

انسان کو اس کی طاقت سے بڑھ کر مکلف کرنا - إعنات

انسان کو ان مشقت بھرے کاموں کا مکلف بنانا جو اس کے بس میں نہ ہو۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

ضبطِ سماع، محفوظ کرنا - ضَبْطٌ

کماحقہ کوئی بات سننا پھر اُس کے معنیٔ مراد کو سمجھنا اور اس کی حفاظت کرنا نیز اس پر ثابت قدم رہنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

اقامتِ شہادت (گواہی قائم کرنا) - إِقامَةُ الشَّهادَةِ

کسی شخص کا دوسرے پر جو حق ہے اس کے بارے میں علم اور یقین کی بنیاد پر، اللہ تعالیٰ کے ثواب کو چاہتے ہوئے بغیر طرفداری یا کمی یا زیادتی کے خبر دینا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

فطانت، سمجھ داری، ہوشیاری - فِطْنَةٌ

امور کو اچھی طرح سمجھنا، اور اس کی باریکیوں اور پیچیدگیوں سے باخبر اور متنبہ رہنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

فتوی، شرعی یا قانونی سوال کا جواب، شرعی یا قانونی فیصلہ۔ - فُتْـيا

پابند کئے بغیر کسی کو شرعی حکم بتانا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

اِفراز، ایک چیز کو دوسری چیز سے الگ اور ممتاز کرنا - إِفْرازٌ

شریکین میں سے کسی ایک شخص کے حق کو دوسرے سے الگ اور ممتاز کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

اپنے دین یا اپنے نظریے کا تابع بنانا۔ - تَدْيِينٌ

صریح لفظ کے ذریعہ نیت کے ساتھ طلاق دینے والے کے دعوے کو قبول کرنا۔

میں ترجمہ: اردو انڈونیشیائی زبان

ترسیم، کسی کی نقل وحرکت پر پابندی لگانا، لکیریں کھینچنا - تَرْسِيمٌ

کسی شخص کی نقل وحرکت اس طرح محدود کرنا کہ وہ ایک جگہ سے دوسری جگہ نہ جا سکے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

تساقط، فریقین کے دلائل کو بوجہ تعارض قبول نہ کرنا۔ - تَساقُطٌ

فریقین کے دلائل میں جب تعارض ہو اور کوئی ایسا قرینہ بھی موجود نہ ہو جس سے ترجیح دی جاسکے تو اس وقت دونوں کے دلائل کو قبول نہ کرنا۔

میں ترجمہ: اردو انڈونیشیائی زبان

رجسٹر ۔ کاپی ۔ عدالتی فائلیں جن میں عدالتی کارروائی کی تفصیلات اورفیصلے وغیرہ درج کیے جاتے ہیں ۔ - سِجِلٌّ

وہ کتاب جس میں قاضی عدالتی احکامات اور دیگر متعلقات درج کرتا ہے ۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

اجتہادی مسائل میں مجتہد کا ترجیح سے توقف اختیار کرنا - تَوَقُّفٌ

دلائل میں تعارض کے سبب کسی مجتھد کا اجتہادی امور میں ترجیح سے رک جانا۔

میں ترجمہ: اردو انڈونیشیائی زبان

گواہ یا راوی کو معتبر قرار دینا اور ان کی توثیق کرنا۔ - تَعْدِيلٌ

گواہ کے معتبر ہونے کی خبر دینا اور قاضی کے سامنے اس کی توثیق کرنی۔

میں ترجمہ: اردو انڈونیشیائی زبان

مہلت چاہنا، مزید وقت مانگنا - اسْتِمْهالٌ

کسی کام کو سر انجام دینے کے لئے اضافی وقت مانگنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

تَعْجِيزٌ: بے بس، قاصر، کوئی کام کرنے کی قدرت نہ رکھنا۔ - تَعْجِيزٌ

مُکاتب غلام کا اپنے آقا کو بدل کتابت کی ادائیگی کرنے پر قادر نہ ہونے کا اعتراف کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

تفسیر، اقرار کرنے والے کا اپنی مبہم بات کو واضح کرنا۔ - تَفْسِيرٌ

اقرار کرنے والے کا قاضی کے روبرو اس شے کی وضاحت کرنا جسے اس نے اقرار کرتے ہوئے مبہم رکھا تھا۔

میں ترجمہ: اردو انڈونیشیائی زبان

تجربہ، مہارت، واقفیت۔ - خِبْرَةٌ

کسی شے اور اس کی باریکیوں سے واقفیت۔ (2)

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

اتلاف، ضائع کرنا - إِتْلافٌ

جانور یا کسی دوسری شے کے سبب کسی چیز کو برباد کرنا یا اس کی منفعت کو ختم کرکے اسے ضائع کر دینا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

شہادتِ استرعاء، اپنی گواہی کی حفاظت کے لیے گواہ بنانا - شَهادَةُ الاِسْتِرْعاءِ

اصل گواہ کا ذیلی گواہ سے اپنی گواہی کو محفوظ اور منضبط کرنے کا مطالبہ کرنا، تاکہ وہ اس کی طرف سے گواہی دے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

کاتبْ - كَاتِبٌ

ایسا ذمہ دار اور ثقہ شخص جو رسم الخط اور لکھنے کے فن سے واقف ہو اور قاضی کی طرف سے اسناد، فرامین، اور رجسٹر لکھنے کے لیے اس کا تقرر ہوا ہو ۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

مُعارَضہ،ٹکراؤ۔ - مُعَارَضَةٌ

فریق مخالف (litigant) کی پیش کردہ دلیل کے برخلاف دلیل قائم کرنی۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

کسی سے اعتراف جرم و گناہ کرانا۔ - تَقْرِيرٌ

ملزم سے اقرار کرنے کو کہنا۔

میں ترجمہ: اردو انڈونیشیائی زبان

تناقض - تَناقُضٌ

مدعی یا گواہ کی طرف سے ایسی بات کا صادر ہونا جو اس کے دعویٰ یا گواہی کے بطلان کو مستلزم ہو، خواہ اس کا تعلق حقوق اللہ سے ہو یا حقوق العباد سے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

قاضی کا حکم صادر کرنے میں توقف کرنا۔ - تَوقُّفٌ

کسی سبب کی وجہ سے قاضی کا کسی قضیہ میں حکم صادر کرنے کو موخر کرنا۔ جیسے دلیلوں کے متعارض رہنے یا کسی مَفسدہ اور خرابی کو دور کرنے کی خاطر۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

عمر رسیدہ پاکدامن عورت - بَرْزَةٌ

عمر رسیدہ، پاکدامن عورت جو مردوں میں بیٹھتی ہو اور وہ اس سے باہم گفتگو کرتے ہوں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

توثیق کرنے والا - مُزَكِّي

وہ شخص جس کی طرف قاضی گواہوں کی توثیق و تجریح کے بارے میں رجوع کرتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

مُشَافَہَہ - مُشَافَهَةٌ

دو یا زیادہ لوگوں کا آمنے سامنے بات کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

اندھا پن، کور چشمی - عَمَى

دونوں آنکھوں سے بینائی کا ختم ہوجانا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

قیافہ شناسی - قِيافَةٌ

فراست نیز اعضا کو دیکھ کر نسب پہچاننا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

مدد مانگنا - اِسْتِعْداءٌ

کسی شخص کا حق کی واپسی یا باطل کے ازالہ کے لیے حاکم یا اس کے نائب سے مدد مانگنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

ایک قسم کا خاص اسکارف، شانہ پوش - وِشَاحٌ

منسوج کی ایک چوڑی پٹی جو جواہرات سے مزین ہوتی ہے اور جسے عورت اپنے کندھوں اور پہلو کے مابین باندھتی ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

اصحابِ مسائل، گواہوں کے بارے میں چھان بین کرنے والے۔ - أصحابُ المسائلِ

وہ لوگ جنہیں قاضی تزکیہ کرنے والوں کے پاس بھیجتا ہے تاکہ وہ گواہوں کے احوال کے بارے میں جاننے کی کوشش کریں اوران کے متعلق ان لوگوں سے پوچھیں جو ان کے حالات سے واقف ہوں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

قاضی کے مددگار - أَعْوانُ القاضِي

وہ لوگ جن کا تقرر حاکمِ وقت قاضی کو اس کے امور کی انجام دہی میں مدد بہم پہنچانے کے لیے کرتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان