تصرفات سے روکنا - حَجْرٌ

حَجْرُ: روکنا اور پابندی لگانا۔ کہا جاتا ہے: ’’حَجَرَ عليه القاضِي حَجْراً ‘‘ یعنی قاضی نے اس پر پابندی لگادی۔ اس طرح کے شخص کو محجور علیہ کہا جاتا ہے۔ اسی سے عقل کو ’حِجر' کہتے ہیں، اس لیے کہ وہ بُری اور گندی چیزوں سے روکتی ہے۔ یہ لفظ تنگ کرنے کے معنی میں بھی آتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

رِشوَت - رِشْوَةٌ

رِشوَتْ : اجرت اور عطیہ۔ یہ مدارات کرنے اور سہولت برتنے کے معنی میں بھی آتا ہے۔ اس کا اطلاق ہر اس شے پر ہوتا ہے، جس کے ذریعے کسی شے تک پہنچا جا سکے ۔ لیکن بعد میں اس کا استعمال اس شے کے ساتھ خاص ہوگیا، جس کے ذریعے کسی ممنوع شے تک پہنچا جاتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

بڑھتا چھوڑ دینا - إِعْفَاءٌ

لغت میں اعفاء توفیر وتکثیر کو کہتے ہیں۔ "العَافِي" لمبے بال والے اور "العَفْوُ" کسی شے کے فاضل اور باقی ماندہ حصے کو کہا جاتا ہے۔ اعفاء اصل میں ”العَفَاء“ سے ماخوذ ہے، جس کے معنی ترک کرنے کے ہیں۔ اسی سے "العَفْوُ" ہے، جس کا اطلاق ترک سزا پر ہوتا ہے۔ اعفاء کے کچھ دوسرے معانی ہیں : زیادہ کرنا، لمبا کرنا، چھوڑ دینا، چھوڑے رکھنا، برأت کا اظہار کرنا اور گلو خلاصی عطا کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

فطانت، سمجھ داری، ہوشیاری - فِطْنَةٌ

امور کو اچھی طرح سمجھنا، اور اس کی باریکیوں اور پیچیدگیوں سے باخبر اور متنبہ رہنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

فتوی، شرعی یا قانونی سوال کا جواب، شرعی یا قانونی فیصلہ۔ - فُتْـيا

پابند کئے بغیر کسی کو شرعی حکم بتانا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

رجسٹر ۔ کاپی ۔ عدالتی فائلیں جن میں عدالتی کارروائی کی تفصیلات اورفیصلے وغیرہ درج کیے جاتے ہیں ۔ - سِجِلٌّ

وہ کتاب جس میں قاضی عدالتی احکامات اور دیگر متعلقات درج کرتا ہے ۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

توثیق کرنے والا - مُزَكِّي

وہ شخص جس کی طرف قاضی گواہوں کی توثیق و تجریح کے بارے میں رجوع کرتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

ایک قسم کا خاص اسکارف، شانہ پوش - وِشَاحٌ

منسوج کی ایک چوڑی پٹی جو جواہرات سے مزین ہوتی ہے اور جسے عورت اپنے کندھوں اور پہلو کے مابین باندھتی ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان