کسی چیز کے بارے میں خلافِ واقع بات کہنا، خواہ غلطی سے ہو یا جان بوجھ کر۔
اقرار، اعتراف کو کہتے ہیں۔ یہ نہ ماننے اور انکار کرنے کی ضد ہے۔ اقرار دراصل لفظ ’قر‘ سے ماخوذ ہے، جس کے مطلب ہیں قادر ہونا اور ٹھہراؤ حاصل کرنا۔
صداق کے معنی ہیں عورت کا مہر۔ دراصل یہ لفظ 'الصِّدْق' سے ماخوذ ہے، جو قوت اور صلابت کے معنی میں ہے۔ صداق کے لیے عربی میں فریضہ، مہر اور اجر جیسے الفاظ بھی مستعمل ہیں۔
توثیق: کسی چیز کو قوی بنانا اور پختگی فراہم کرنا۔ اس کے اصل معنی مضبوط اور مستحکم کرنے کے ہیں۔ "الوَثِيقَةُ" اس چیز کو کہتے ہیں، جس کے ذریعے کسی بات کو مضبوطی اور پختگی فراہم کی جائے۔
حَجْرُ: روکنا اور پابندی لگانا۔ کہا جاتا ہے: ’’حَجَرَ عليه القاضِي حَجْراً ‘‘ یعنی قاضی نے اس پر پابندی لگادی۔ اس طرح کے شخص کو محجور علیہ کہا جاتا ہے۔ اسی سے عقل کو ’حِجر' کہتے ہیں، اس لیے کہ وہ بُری اور گندی چیزوں سے روکتی ہے۔ یہ لفظ تنگ کرنے کے معنی میں بھی آتا ہے۔
غصب : کسی چیز کو بطور ظلم، زبردستی اور اعلانیہ طور پر لے لینا۔
توریہ کے معنی ہیں کسی چیز کو اشارے کنایے میں ظاہر کرنا اور اس کی ضد صراحت کرنا ہے۔ توریہ کے اصل معنی چھپانے اور مخفی رکھنے کے ہیں اور اس کی ضد اظہار ہے۔ "التَّوَارِي" کے معنی چھپنے کے ہیں۔ توریہ کے ایک معنی تاخیر کے بھی ہيں۔ جب کہ "الوَرَاءُ" کے معنی ہیں پیچھے۔ توریہ کا اطلاق نکلوانے کے معنی پر بھی ہوتا ہے۔
زور : جھوٹ اور باطل۔ اس لفظ کے اصل معنی مائل اور منحرف ہونے کے ہیں، لیکن اس چیز کے لیے بھی آتا ہے، جسے خوب صورت اور مزین کیا گیا ہو۔ اس کے کچھ دیگر معانی ہیں : تہمت، قوت، شرک، گانا اور لہو۔
یمین : قسم۔ قسم کو یمین کا نام اس لیے دیا گیا، کیوں کہ عرب کے لوگ جب باہم معاہدہ کیا کرتے، تو ان میں سے ہر ایک اپنے ساتھی کے ’’یمین‘‘ (دائیں ہاتھ) پر اپنا ’’یمین‘‘ (دایاں ہاتھ) مارا کرتا تھا۔ نیز اس لیے بھی کہ دائیں ہاتھ کا کام اشیا کی حفاظت کرنا ہے۔ یمین کا لفظ دائیں ہاتھ کے معنی میں بھی آتا ہے، جو بائیں ہاتھ کے مقابلے میں ہوتا ہے۔
الحَلِفُ : اسے ”الحَلْفُ“ اور ”الحِلْفُ“ بھی پڑھا جاتا ہے۔ اس کے معنی ہیں : قسم۔ جب کہ اس کے اصل معنی "المُلازَمَةُ" یعنی چمٹے رہنے اور جدا نہ ہونے کے ہیں۔ قسم کو حلف اس لیے کہا جاتا ہے، کیوں کہ انسان پر لازم ہے کہ وہ اپنی قسم پر قائم رہے۔
اعراض کرنا، منہ پھیرنا اور انکار کرنا۔ اس کی ضد متوجہ ہونے اور اطاعت کرنے کے ہیں۔ "الإِعْراض" لفظ "العَرْض" سے لیا گیا ہے، جو ظاہر ہونے کے معنی میں ہے۔ کہا جاتا ہے : "عَرَضَ الشَّيْءُ وَعَرِضَ يَعْرِضُ وَيَعْرَضُ عَرْضًا" یعنی ظاہر اور نمایاں ہونا۔ جب کہ کچھ لوگوں کے مطابق یہ اس "العَرْض" سے لیا گیا ہے، جو چوڑائی کے معنی میں ہے۔ اعراض کے کچھ اور معانی ہیں : کام چھوڑنا، پھر جانا، رک جانا اور چھوڑ دینا۔
دو یا دو سے زیادہ افراد کا کسی عمل میں اکٹھے ہونا۔
موضوع کے گوشوں کو بیان کرنے اور اس کے متعلقات کے بارے میں وضاحت پیش کرنے کا حکم دینا۔
ایسی مقررہ مدت کا گزر جانا جس کے ختم ہونے پر کسی حق یا کسی حکم کی تنفیذ کا مطالبہ ساقط ہوجاتا ہے۔
عدالتی کونسل میں قاضی کے سامنے کسی حق یا واقعہ پر دعویٰ کے صحیح ہونے پر دلیل (ثبوت) قائم کرنا۔
وہ وقت جو چیز کی ابتدا اور انتہا کو متعین کرے۔
وہ بات جس کے ذریعہ انسان دوسرے پر کوئی حق ثابت کرنا چاہتا ہے۔
شرعی طور پر مطلوب قسم کھانے اور حلف اٹھانے سے باز رہنا۔
ایسی تجارت جس میں دو لوگ شریک ہوں، ایک سرمایہ لگائے اور دوسرا اپنی محنت، اور نفع میں دونوں حسبِ شروط شریک ہوں ۔
مکرر اٹھائی جانے والی قسمیں جنہیں مقتول کے ورثاء قتل کے اثبات کے لیے اٹھاتے ہیں۔
عاقل و بالغ مسلمان جو کبیرہ گناہوں سے اجتناب کرے اور صغیرہ گناہوں پر اصرار نہ کرے۔ اس پر راستی کا غلبہ ہو اور وہ ان گھٹیا افعال سے پرہیز کرتا ہو جو مروت کے برخلاف ہیں۔
انسان کو ان مشقت بھرے کاموں کا مکلف بنانا جو اس کے بس میں نہ ہو۔
صریح لفظ کے ذریعہ نیت کے ساتھ طلاق دینے والے کے دعوے کو قبول کرنا۔
کسی شخص کی نقل وحرکت اس طرح محدود کرنا کہ وہ ایک جگہ سے دوسری جگہ نہ جا سکے۔
دلائل میں تعارض کے سبب کسی مجتھد کا اجتہادی امور میں ترجیح سے رک جانا۔
فریقین کے دلائل میں جب تعارض ہو اور کوئی ایسا قرینہ بھی موجود نہ ہو جس سے ترجیح دی جاسکے تو اس وقت دونوں کے دلائل کو قبول نہ کرنا۔
مُکاتب غلام کا اپنے آقا کو بدل کتابت کی ادائیگی کرنے پر قادر نہ ہونے کا اعتراف کرنا۔
کسی کام کو سر انجام دینے کے لئے اضافی وقت مانگنا۔
اقرار کرنے والے کا قاضی کے روبرو اس شے کی وضاحت کرنا جسے اس نے اقرار کرتے ہوئے مبہم رکھا تھا۔
جانور یا کسی دوسری شے کے سبب کسی چیز کو برباد کرنا یا اس کی منفعت کو ختم کرکے اسے ضائع کر دینا۔
اصل گواہ کا ذیلی گواہ سے اپنی گواہی کو محفوظ اور منضبط کرنے کا مطالبہ کرنا، تاکہ وہ اس کی طرف سے گواہی دے۔
ملزم سے اقرار کرنے کو کہنا۔
مدعی یا گواہ کی طرف سے ایسی بات کا صادر ہونا جو اس کے دعویٰ یا گواہی کے بطلان کو مستلزم ہو، خواہ اس کا تعلق حقوق اللہ سے ہو یا حقوق العباد سے۔
کسی سبب کی وجہ سے قاضی کا کسی قضیہ میں حکم صادر کرنے کو موخر کرنا۔ جیسے دلیلوں کے متعارض رہنے یا کسی مَفسدہ اور خرابی کو دور کرنے کی خاطر۔
عمر رسیدہ، پاکدامن عورت جو مردوں میں بیٹھتی ہو اور وہ اس سے باہم گفتگو کرتے ہوں۔
فریق مخالف (litigant) کی پیش کردہ دلیل کے برخلاف دلیل قائم کرنی۔
فراست نیز اعضا کو دیکھ کر نسب پہچاننا۔
کسی شخص کا حق کی واپسی یا باطل کے ازالہ کے لیے حاکم یا اس کے نائب سے مدد مانگنا۔
وہ لوگ جنہیں قاضی تزکیہ کرنے والوں کے پاس بھیجتا ہے تاکہ وہ گواہوں کے احوال کے بارے میں جاننے کی کوشش کریں اوران کے متعلق ان لوگوں سے پوچھیں جو ان کے حالات سے واقف ہوں۔