براءت : کسی چیز سے چھٹکارا حاصل کرنا۔ براءت کے کچھ اور معانی ہیں : فارغ ہونا اور چھوڑنا۔ جب کہ اس کے اصل معنی ہيں : قبیح اور ناپسندیدہ چیز سے دوری بنانا۔ بعض لوگوں کی رائے میں اس کے اصل معنی کاٹنے کے ہیں۔
الحَلِفُ : اسے ”الحَلْفُ“ اور ”الحِلْفُ“ بھی پڑھا جاتا ہے۔ اس کے معنی ہیں : قسم۔ جب کہ اس کے اصل معنی "المُلازَمَةُ" یعنی چمٹے رہنے اور جدا نہ ہونے کے ہیں۔ قسم کو حلف اس لیے کہا جاتا ہے، کیوں کہ انسان پر لازم ہے کہ وہ اپنی قسم پر قائم رہے۔
لغت میں انظار کے معنی مہلت دینے، تاخیر کرنے اور وقت دینے کے ہیں۔ اس کی ضد تعجیل یعنی جلدی کرنا ہے۔ انظار کا لفظ دراصل ’النَّظَر‘ سے ماخوذ ہے، جس کے معنی ہیں کسی چیز کے بارے میں غور و فکر کرنا۔ انظار کے دیگر معانی میں غور وفکر، انتظار کرنا اور راہ دیکھنا بھی شامل ہیں۔
کسی شخص کو کوئی کام کرنے یا نہ کرنے پر مجبور کرنا۔
شریعت کے کسی حکم کے نفاذ کی خاطر سرپرست کا دوسرے کو کسی تصرف کا پابند بنانا۔
انسان کے عیبوں کو ظاہر کرنا اور حکم وقت کے حکم پر لوگوں کے سامنے ان عیبوں کو بیان کرنا، اس انسان نیز اس جیسے لوگوں کی زجر وتوبیخ کی خاطر۔
کسی شخص کی نقل وحرکت اس طرح محدود کرنا کہ وہ ایک جگہ سے دوسری جگہ نہ جا سکے۔
ملزم سے اقرار کرنے کو کہنا۔
مدعی یا گواہ کی طرف سے ایسی بات کا صادر ہونا جو اس کے دعویٰ یا گواہی کے بطلان کو مستلزم ہو، خواہ اس کا تعلق حقوق اللہ سے ہو یا حقوق العباد سے۔