قضا کے لغوی معنى فیصلہ او رتصفیہ کرنے کے ہیں۔ نیز یہ ختم کرنے اور پورا کرنے کے معنی میں بھی آتا ہے۔ اسی سے قاضی کو قاضی کہا جاتا ہے، کیوں کہ وہ مختلف چیزوں کا فیصلہ کرتا ہے اور ان کے بارے میں موجود اختلافات کو ختم کرتا ہے۔
قاضی: مختلف امور کو جدا کرنے اور انھیں مضبوط انداز میں انجام دینے والا۔ جب کوئی کسی معاملہ میں فیصلہ کرتا ہے تو کہتے ہیں : ”قَضَى“ یعنی اس نے فیصلہ کر دیا۔ اس کا اطلاق اس ’حاکم‘ پر بھی ہوتا ہے، جو لوگوں کے تنازعات میں ان کے درمیان فیصلہ کرتا ہے۔
لغت میں اعفاء توفیر وتکثیر کو کہتے ہیں۔ "العَافِي" لمبے بال والے اور "العَفْوُ" کسی شے کے فاضل اور باقی ماندہ حصے کو کہا جاتا ہے۔ اعفاء اصل میں ”العَفَاء“ سے ماخوذ ہے، جس کے معنی ترک کرنے کے ہیں۔ اسی سے "العَفْوُ" ہے، جس کا اطلاق ترک سزا پر ہوتا ہے۔ اعفاء کے کچھ دوسرے معانی ہیں : زیادہ کرنا، لمبا کرنا، چھوڑ دینا، چھوڑے رکھنا، برأت کا اظہار کرنا اور گلو خلاصی عطا کرنا۔
دو متنازع فریق کا باہمی رضامندی سے اپنے مابین موجود جھگڑے اور تنازعے کا فیصلہ کرنے کے لیے کسی کو فیصل بنانا۔
عاقل و بالغ مسلمان جو کبیرہ گناہوں سے اجتناب کرے اور صغیرہ گناہوں پر اصرار نہ کرے۔ اس پر راستی کا غلبہ ہو اور وہ ان گھٹیا افعال سے پرہیز کرتا ہو جو مروت کے برخلاف ہیں۔
فریقین کے دلائل میں جب تعارض ہو اور کوئی ایسا قرینہ بھی موجود نہ ہو جس سے ترجیح دی جاسکے تو اس وقت دونوں کے دلائل کو قبول نہ کرنا۔
وہ شخص جس کی طرف قاضی گواہوں کی توثیق و تجریح کے بارے میں رجوع کرتا ہے۔