وہ وقت، جس میں عورت حیض و نفاس کے خون سے پاک ہوتی ہے۔
پانی کو پورے جسم پر ڈالنا اور بہانا، چاہے حدث اکبر دور کرنے کی نیت سے ہو، طہارت حاصل کرنے کی نیت سے ہو یا بلا نیت ہو۔
مخصوص الفاظ یا الفاظ کے قائم مقام دیگر اشیا کے ذریعہ عقدِ نکاح کو پوری طرح یا جزوی طور پر بر وقت یا بالآخر ختم کردینا۔
ایسے حدث یا ناپاکی کو دور کرنا، جو نماز صحیح ہونے سے مانع بنتی ہے۔
وہ سمت جس کی طرف رخ کرکے مسلمان نماز پڑھتے ہیں۔
یہ ایک کافر جن کا نام ہے، جسے آگ سے پیدا کیا گیا ہے۔
عبادت کی غرض سے پاک پانی کو مخصوص طریقے کے ساتھ خاص اعضا کو دھونے کے لیے استعمال کرنا۔
انسان کے جسم کے ان حصوں کو بطور خاص نماز میں چھپانا، جن کا ظاہر ہونا قبیح ہو اور جن کے کھولنے میں شرم محسوس کی جاتی ہو۔ جیسے شرم گاہ وغیرہ۔
جسم کا ہر وہ حصہ جسے چھپانا ضروری ہوتا ہے اور اس کے ظاہر ہو جانے سے حیا آتی ہے۔ جیسے اگلی اور پچھلی شرم گاہیں وغیرہ۔
قرء -قاف کے پیش اور زبر دونوں کےساتھ- بمعنی وقت۔ اسی سے حیض یا طہر کو ’قرء‘ کہا جاتا ہے۔ اس لفظ کا اطلاق جمع کرنے پر بھی ہوتا ہے، کیوں کہ عورت کے رحم میں خون جمع ہوتا ہے۔
’استجمار‘ یعنی چھوٹے چھوٹے پتھروں سے استنجا کرنا ہے۔
وسوسہ: اس کے معنی ہیں مخفی آواز یا کلام۔ اس کے کچھ دیگر معانی ہیں : دل میں آنے والی ایسی بات جس کا کچھ فائدہ نہ ہو، برائیاں اور گھٹیا قسم کے خیالات۔
سواک اس لکڑی کو کہتے ہيں جس سے منہ رگڑا جاتا ہے۔ یہ لفظ 'الاِسْتِياك' یعنی رگڑنے کے معنی میں بھی آتا ہے۔ ویسے ’السِّواك‘ کا لفظ ’السَوْك ‘سے لیا گیا ہے، جس کے معنی ہیں مائل ہونا اور حرکت کرنا۔
وہ شخص جو انگور وغیرہ سے بنی نشہ آور شے پیتا ہے چاہے وہ کم ہو یا زیادہ ۔
سحاق یعنی عورت کا عورت سے شہوت رانی کرنا۔ ویسے ہی جیسے جماع کیا جاتا ہے۔ یہ لفظ اصل میں 'السَّحْق' سے ماخوذ ہے، جو دور ہونے کے معنی میں ہے۔ کچھ لوگوں کے مطابق اس کے معنی بہت زیادہ کوٹنے کے ہیں۔ اسی سے اس عمل کو سحاق کہا جاتا ہے، کیوں کہ اس میں دونوں اپنے اعضا کے ذریعے دوسرے پر دباؤ ڈالتے ہیں۔
احتلام : اس مراد ہے خواب میں جماع وغیرہ دیکھنا، چاہے منی نکلے یا نہ نکلے۔ ویسے یہ لفظ ادراک اور بلوغ کے معنی میں بھی آتا ہے۔
وہ پانی جس میں نجاست گرنے کی وجہ سے اس کے اوصاف میں سے کوئی وصف تبدیل ہو گیا ہو ۔
پچھنا لگوانا : جسم سے خون نکالنا۔ یہ اصل میں "الحَجْم" سے ماخوذ ہے، جس کے معنی چوسنے کے ہیں۔ اس کے دیگر معانی میں پچھنا لگوانا بھی شامل ہے۔
"النَّمْصُ" کے لغوی معنی بال اکھاڑنے کے ہیں۔ کچھ لوگوں کے مطابق اس کے معنی چہرے کے بال اکھاڑنے کے ہیں۔
التَّطْهيرُ: نجاست سے صاف ستھرا کرنا۔ اس کے معنی پاک کرنے اور بری کرنے کے بھی آتے ہیں۔
تیمن : کاموں کا آغاز دائیں ہاتھ ، دائیں پاؤں اور دائیں جانب سے کرنا۔ اس کا اطلاق یمن طلب کرنے یعنی زیادہ سے زیادہ برکت اور خیر مانگنے پر بھی ہوتا ہے۔
الـمَذْيُ والـمَذِيُّ : وہ سفید رنگ کا پتلا پانی جو (مرد عورت) کی باہمی چھیڑ چھاڑ یا بوس وکنار یا جماع کا خیال ذہن میں آنے کی وجہ سے سامنے کی شرم گاہ سے نکل آتا ہے۔
واجب : لازم اور ثابت۔ وجوب کے معنی لزوم اور ثبوت کے ہيں۔ یہ لفظ گرنے اور واقع ہونے کے معنی میں بھی آتا ہے۔
نفاس: ولادت۔ ’نِفَاس‘ کا لفظ اصلا ’تنفیس‘ سے نکلا ہے، جس کے معنی ہیں : پیٹ سے نکلنا۔ بعد ازاں ’نِفَاس‘ کا استعمال ولادت کی وجہ سے نکلنے والے خون پر ہونے لگا۔
جِمار: یہ ’جَمْرَة‘ کی جمع ہے، جس کے معنی ہیں کنکری اور چھوٹا پتھر۔ اس کا اطلاق پتھر مارنے کی جگہ اور ان کے جمع ہونے کی جگہ پر بھی ہوتا ہے۔
الخَتْنُ : کاٹنا۔ الخِتانُ : اس چمڑی کو کاٹنا جو ذکر کی سپاری کو ڈھانپ کر رکھتی ہے۔ جب کہ عورت کے حق میں اس کے معنی ہیں : فرج کے اوپر ابھری ہوئی اونچی چمڑی کے کچھ حصے کو کاٹنا۔
القَصَّةُ : حیض کے آخری وقت میں اس کا خون بند ہونے کے بعد نکلنے والا وہ سفید پانی، جو سفیدی کے معاملے میں چونے کے ساتھ تشبیہ دی جاتی ہے۔
مرد یا عورت کا وہ پانی جس سے بچہ پیدا ہوتا ہے۔’استمناء‘ کے معنی ہیں: منی نکالنا۔ منی کا لفظ "المَنْي" سے ماخوذ ہے، جس کے معنی ہیں: انڈیلنا اور بہانا۔ ایک قول کی رو سے یہ ’المَنْی‘ سے ماخوذ ہے، جس کے معنی ہیں : مقدر کرنا۔ آدمی کے پانی کو منی اس لیے کہا جاتا ہے، کیوں کہ اس کو انڈیلا اور بہایا جاتا ہے یا پھر اس لیے کہ بچہ اسی سے مقدر اور تخلیق کیا جاتا ہے۔
منہ میں پانی کو حرکت دینا۔ مضمضہ کے اصل معنی کسی چیز کے اندر حرکت ہونا ہے۔ مضمضہ دھونے کے معنیٰ میں بھی آتا ہے۔
’مقبرہ‘ یعنی قبروں کی جگہ۔ ’قبر‘ دفن کی جگہ یعنی اس گڈھا کو کہتے ہیں، جس میں مُردے کو دفنایا جاتا ہے۔ نیز ہر وہ جگہ جہاں مُردے کی لاش کو چھپایا جائے، وہ اس کی قبر ہے، خواہ وہ جگہ سمندر ہی کیوں نہ ہو۔ قبر، مُردے کو مٹی میں دفنانے کے معنی میں بھی آتا ہے۔ قَبر کے اصل معنی پست اور پوشیدہ ہونے کے ہوتے ہیں۔ "أَرْضٌ قَبُورٌ" پست زمین کو کہتے ہیں۔ اسی مناسبت سے قبر کو یہ نام دیا گیا ہے؛ کیوں کہ اس میں مُردے کی لاش کو چھپایا جاتا ہے۔
قلفہ : عضوِ تناسل کی وہ کھال، جو عضوِ مخصوص کے اگلے حصے کو ڈھانپے ہوتی ہے۔ یہی وہ کھال ہے، جسے (ختنہ کے دوران) بچہ کے عضوِ تناسل سے کاٹ کر الگ کر دیا جاتا ہے۔ ’قلفۃ‘ کا لفظ ’قَلْف‘ سے ماخوذ ہے، جس کے معنیٰ ہیں : کسی شے کو جڑ سے کاٹ دینا۔ کہا جاتا ہے: ”قَلَفَ الظُّفْرَ“ یعنی ناخن کو جڑ سے اکھاڑ دیا۔
القَزَعُ : یہ ’قَزَعۃ‘ کی جمع ہے اور یہ بادل کے ٹکڑے کو کہتے ہیں۔ ’قزع‘ کے ایک معنی سر کے کچھ حصے کو مونڈنے اور کچھ حصے کو چھوڑ دینے کے ہیں۔ جب کہ اس کے اصل معنی الگ الگ ہونے کے ہیں۔
پیشاب یا پاخانہ کو اس کے نکلنے کی معتاد جگہ یا اس کی قائم مقام جگہ سے باہر نکالنا۔
حدث: پیشاب اور پاخانہ کے راستوں میں سے کسی سے بھی نکلنے والی کوئی چیز۔ ’حدث‘ اصل میں ’الحُدوث‘ سے ماخوذ ہے، جس کے معنی ہیں: واقع ہونا اور نیا ہونا۔
اسراف کے معنی ہیں کسی شے میں افراط سے کام لینا۔ اس کے اصل معنی ہیں: کسی بھی شے میں حد سے تجاوز کرنا۔ اس کی ضد میانہ روی اور اعتدال ہے۔ اسراف کے معنی فضول خرچی کرنے کے بھی آتے ہیں اور "المُسْرِفُ" فضول خرچ کرنے والے کو کہا جاتا ہے۔ لغت میں اسراف کے یہ معانی بھی آتے ہیں: نظر انداز کرنا، بے توجہی برتنا، تلف کرنا، ضائع کرنا، رائيگاں کرنا، بگاڑنا، غلو کرنا اور کاٹنا۔
لغت میں اعفاء توفیر وتکثیر کو کہتے ہیں۔ "العَافِي" لمبے بال والے اور "العَفْوُ" کسی شے کے فاضل اور باقی ماندہ حصے کو کہا جاتا ہے۔ اعفاء اصل میں ”العَفَاء“ سے ماخوذ ہے، جس کے معنی ترک کرنے کے ہیں۔ اسی سے "العَفْوُ" ہے، جس کا اطلاق ترک سزا پر ہوتا ہے۔ اعفاء کے کچھ دوسرے معانی ہیں : زیادہ کرنا، لمبا کرنا، چھوڑ دینا، چھوڑے رکھنا، برأت کا اظہار کرنا اور گلو خلاصی عطا کرنا۔
عجز: کمزوری۔ ’عجز‘ کے اصل معنی ہیں : کسی شے میں پیچھے رہ جانا۔ دراصل عجز قدرت کی ضد ہے۔
ایسی محفوظ جگہ میں پناہ لینا جہاں دشمن نہ پہنچ سکے۔
سطح زمین چاہے وہ مٹی ہو یا کچھ اور۔
قضائے حاجت كے لیے مخصوص جگہ۔
انسان کو نیند، نشہ، پاگل پن یا بے ہوشی کے بعد دوبارہ ہوش کا آنا۔
دونوں ہاتھوں اور دونوں پیروں کی انگلیوں کی ہڈیاں۔
اگلی اور پچھلی شرمگاہ سے انسان کے اختیار کے بغیر کسی ایک راستے سے کسی شے کا نکلتے رہنا۔
وہ شخص جس کی مردانہ و زنانہ دونوں شرمگاہیں ہوں یا پھر دونوں میں سے کوئی بھی نہ ہو ۔
اُون وغیرہ سے بنا ہوا غیر چرمی لفافہ جو پاؤں میں ٹخنوں سے اوپر تک پہنا جاتا ہے۔
کپڑے، بدن یا جگہ سے ناپاکی ختم کرنا۔
(طہارتِ مستحبّہ )یعنی ایسے کام کے لیے طہارت حاصل کرنا جس کا کرنا مسنون ہو اور واجب نہ ہو۔
اگلی اور پچھلی شرمگاہ کے اطراف سخت بالوں کا اگنا۔
خون کا بہنا بند ہو جانا۔
استطاعت کے باوجود کسی کام کا نہ کرنا خواہ ایسا ارادتاً کیا جائے یا بلا ارادہ۔
غسل کرتے وقت آدمی کا اپنے پورے جسم پر پانی ڈالنا۔
ایسا پانی جو بذات خود پاک ہو ،تاہم کسی دوسری شے کو پاک نہ کرتا ہو۔ (2)
جس کی مقدار دو قُلّوں سے کم ہو۔ (1)
بچے کی تخلیق یا حمل کی مدت پوری ہونے سے قبل جنین کو رحم مادر سے گِرادینا اور ساقط کردینا۔
رحم مادر میں موجود وہ بچہ جو اپنے خدوخال کے واضح ہونے کے بعد مردہ حالت میں اپنی ماں کے پیٹ سے گر جائے۔ (2)
ہر وہ دھواں جو سیال مادوں سے ان کا درجہ حرارت بڑھنے کے وقت اٹھتا ہے۔
ماں کے پیٹ میں موجود بچہ۔
ذائقہ: جس کا ادراک زبان سے چکھ کر کیا جاتا ہے، جیسے مٹھاس یا کڑواہٹ۔
کسی پاک شے میں نجاست ڈالنا ۔ (2)
اذان کے الفاظ کا اعادہ کرنا اور انہیں دو دو دفعہ کہنا۔ (2)
چھوٹے حشرات (یعنی کیڑے مکوڑے)۔
نمازی کا دونوں سجدوں کے مابین بیٹھنا ۔ (2)
پیر کا وہ آخری حصہ جو زمین سے ملتا ہے (ایڑی) ۔
یہ ایک قسم کی نباتاتی خوشبو ہے، جو صاف شفاف، سفیدی مائل اور ٹھوس ہوتا ہے، اس کو کوٹنا ممکن ہوتا ہے، اس کی بو مہک دار اور اس کا ذائقہ کڑوا ہوتا ہے۔
وہ ہڈی جو ہتھیلی کے جوڑ میں انگوٹھے کے قریب ہوتی ہے۔
دورانِ نماز بغیر ارادہ کے بدن سے کسی ایسی شے کا خارج ہونا جو طہارت کو ختم کردینے والی ہو۔
نچلے ہونٹ اور ٹھوڑی کے درمیان اگے ہوئے بال۔
ایسی جگہ جہاں شے کے موجود ہونے کا غالب امکان ہو۔
وہ عضو جو کہنی اور ہتھیلی کے درمیان ہوتا ہے۔
بغرضِ علاج خون نکالنے کے لیے رگ کو چیرنا۔
وہ بڑی عمر کی عورت جس کا حیض بند ہوگیا ہو یا وہ عورت جس کو نکاح کرنے کی رغبت نہ رہے۔
آدمی ہمبستری کرے، لیکن دخول (Penetration) کے بعد اس کا عضو تناسل ڈھیلا پڑجائے جس کی وجہ سے انزال نہ ہو۔
دوران نماز تشہد کی حالت میں انگوٹھے اور درمیانی انگلی کے سِروں کو حلقے کی شکل میں ملانا۔
بازو اور ہتھیلی کے درمیان کا جوڑ۔
زمین پر سیدھے کھڑے ہونا۔
ایک جھلی جو جنین کے بچاؤ اور اس کی حفاظت کے لیے اس کے ساتھ ہی رحمِ مادر میں پیدا ہوتی ہے۔
معمولی ہلکی نیند جس میں وقت نہ لگے (یعنی جو بہت دیر تک نہ ہو)۔
وہ شخص جس کا ختنہ نہ ہوا ہو۔
دوسرے کے لیے برائی کو چھپانا اور خیر کو ظاہر کرنا، نیز دوسروں سے معاملہ کرنے میں مکر وفریب سے کام لینا۔
کپڑا جو سر کے گرد بل دے کر لپیٹا جاتا ہے۔
بلند آواز کے ساتھ بہت زیادہ ہنسنا بایں طور کہ آس پاس بیٹھے لوگوں کو بھی سنائی دے ۔
(جسم میں )جلد اور ہڈی کے مابین نرم عضلاتی جزء
ایسے بال جو اونٹوں اور خرگوشوں کی جلد پر اگتے ہیں۔
انسان کے چوتڑ کی ہڈیوں کے مجموعے کا نام ہے، جو ران کی ہڈیوں کے کنارے ہوتی ہیں۔
بھیڑ کی جلد پر اُگنے والے بال۔
انسان کا اپنے پہلو کو زمین پر رکھنا( پہلو کے بل لیٹنا)۔
کسی چیز کی تعیین اس کی حدود اور اس کے آخری حصے کے ساتھ اس طرح کرنا کہ وہ دوسرے سے علیٰحدہ ہو جائے۔
انسان کے پیٹ سےنکلنے والا پاخانہ۔
ہاتھ کی انگلی میں انگوٹھی پہننا۔
انسان کے پاخانہ نکلنے کی جگہ۔
زمین میں موجود گہرا گڑھا جس سے پانی یا تیل وغیرہ نکالا جاتا ہو۔
بہنے والی مائع اشیاء جو پی جائیں نہ کہ چبائی جائیں۔ خواہ وہ حرام ہوں یا حلال۔
دن اور رات پر مشتمل وقت کی ایک اکائی۔
نہانے کی جگہ۔
بالغ عورت
پہلے وضو کے باقی ہوتے ہوئے پھر سے کیا گیا وضو۔
بالوں کو سلجھانا، صاف کرنا اورسنوارنا۔
وه گِرہیں اورجوڑ جو انگلیوں کی پشت پر پائے جاتے ہیں۔
اس عبادت کےلئے مشروع کیا گیا وضو جو بغیر وضو کے بھی درست ہوتی ہے ۔
کسی شے کی توہین کرنا اسے حقیر جاننا اور اس کی حفاظت و تعظیم نہ کرنا۔
بیماری کے سبب شعور، حِس اور حرکت کا ختم ہو جانا۔
مقیم یا مسافر کے لیے موزوں پر مسح کرنے کى مدت متعین کرنا۔
خشکی و تری کے جانوروں میں سے ایک جانور جو رینگنے والے جانوروں میں سے ہے اور اس کے جسم کو ہڈیوں کا ایک سخت خول گھیرے ہوئے ہوتا ہے ۔ (2)
شہوت کی وجہ سے مرد کے آلہ تناسل کا تن جانا اور حرکت کرنا۔
پانی کے ذریعہ ایسی حقیقی یا معنوی ناپاکی کو دور کرنا جس کے ساتھ نماز پڑھنا جائز نہ ہو۔
کھانے پینے کا برتن۔
منھ سے آنے والی ناپسندیدہ اور ناگوار بدبو۔
کسی ڈھلان یا ہموار جگہ پر تیزی سے بہتا ہوا پانی۔
ماء مشمس ایسا پاک پانی جو سورج کی تپش سے گرم ہو گیا ہو۔
چراغ کے ذریعہ روشنی کرنا۔
حصولِ طہارت کے دوران مسح کرتے وقت یا دھوتے وقت جسم کے ہر عضو کا استعیاب واحاطہ کرنا۔
حلفاء نامی بوٹی کی طرح کی ایک خوشبودار گھاس ۔ اس کی جڑ زمین میں ہوتی ہے اور شاخیں باریک ہوتی ہیں ۔
’آجن‘ اور ’آسن‘ اس پانی کو کہتے ہیں جس کے بعض یا تمام اوصاف کسی جگہ پرمحض لمبے عرصے تک ٹھہرے رہنے کی وجہ سے تبدیل ہوچکے ہوں اور اس میں کوئی ایسی شے بھی نہ ملی ہو جس نے اسے تبدیل کردیا ہو۔
تعمیر کے لئے آگ پر پکائی جانے والی مٹی۔
ایسا برتن جس کا ایک دستہ ہوتا ہے جس سے پکڑتے ہیں اور ایک ٹونٹی ہوتی ہے جس سے بہنے والی چیز ڈالی جاتی ہے۔
خیر وبھلائی سے ناامیدی۔
کسی چیز کو رکھ لینا یا استعمال کرنا جیسے سونے یا چاندی کے برتن زینت وغیرہ کی خاطر رکھ لینا۔
کسی چیز کو پاک کرنے یا کسی اور مقصد سے اس پر مٹی ڈالنا۔
کسی سیال اور مائع چیز کو اوپر سے گرانا اور انڈیلنا۔
ایسی ناپاکی (حدث ونجاست) جس کے ساتھ نماز پڑھنا جائز نہیں پانی یا اس کے قائم مقام شے جیسے مٹی وغیرہ سے زائل کرنا۔
نجاست کو زائل کرنے کے بعد باقی رہ جانے والا رنگ، یا بو یا ذائقہ۔
بہت زیادہ نمکین اور کڑوا پانی جسے پینے یا کھیتی وغیرہ میں استعمال نہیں کیا جاسکتا۔
ایسا پانی جس میں کسی پاکیزہ شے کی آمیزش کی وجہ سے اس کے اوصاف ثلاثہ میں سے ایک یا ایک سے زائد اوصاف تبدیل ہوگئے ہوں۔
کسی ناپاکی سے طہارت کے حصول کے دوران اعضاء سے ٹپکنے والا پانی۔ (1)
میاں بیوی میں سے ہر ایک کا دوسرے سے لطف اندوز ہونا، جماع اور اس کے مقدمات یعنی باہمی چھیڑ چھاڑ اور بوس وکنار وغیرہ کے ذریعے سے لذت اٹھانا۔
عبادت میں انسان پر شک کا غلبہ ہوجانا اور بکثرت شک میں پڑنا۔
انسان کا اپنے بدن یا لباس یا اپنے نماز پڑھنے کی جگہ کو نجاس ہونے سے محفوظ رکھنا اور بچانا۔
وہ ہاتھ جو یمین (یعنی دائیں) کے مخالف ہوتا ہے۔
جس چیز کے ذریعے کپڑا وغیرہ رنگا جائے۔
جسم کا معروف عضو جو ہاتھ یا پاؤں کے کنارے سے نکلتا ہے۔
ایسا برتن جسے (کوئ چیز) پینے وغیرہ کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ۔ (2)
کالا سُرخی مائل پتھر جسے پیس کرآنکھوں کے لیے سُرمہ بنایا جاتا ہے۔
ہر وہ شے جو کان کے حاسہ سے سنی جاتی ہے۔
حیض کے خون کی حرارت کا زیادہ ہونا۔
بالوں کی لٹیں جب وہ ایک دوسرے میں گندھی ہوئی ہوں۔
بینگن کے جنس کا ایک زرعی پودا جسے سگریٹ نوشی وغیرہ میں استعمال کیا جاتا ہے۔
لمبائی میں چہرے کا آخری حصہ جو منہ کے نیچے ہوتا ہے جہاں داڑھی اگتی ہے۔
غیر انسان کا فضلہ اور اور اس کا گوبر، چاہے وہ کھر والے جانوروں میں سے ہو یا نہ ہو، جیسے اونٹ اور بکری۔
جسم کا بالائی حصہ جس میں دونوں آنکھیں، منہ، ناک اور دونوں کان شامل ہیں۔
سرخ سیال جو انسانوں اور جانوروں کی رگوں میں دوڑتا ہے۔
خشکی پر رہنے والا ایک خبیث اور بری صورت والا جانور جو ممالیہ جانوروں میں سے ہے ۔ (2)
سر اور جسم کے بقیہ اعضاء کو ملانے والی گردن۔
اجلی ہوئی اشیاء کے بعد بچنے والی راکھ۔
جگر سے متصل ایک تھیلی جس میں ایسے مادے جمع ہوتے ہیں جو چکنائی والی اشیاء کو ہضم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ (2)
استنجاء کرتے ہوئے پیشاب کو زور سے کھینچنا اور باقی ماندہ قطرات کو آلہ تناسل سے نکالنا۔
ایسا معیار ہے جس کے حساب سے چیزوں کا وزن کیا جاتا ہے ۔
ایک ناپاک سیال مادہ جسے مثانہ جسم سے باہر پھینکتا ہے۔
مدتِ حیض میں عورت کا احتیاط سے کام لینا۔ (2)
پانی مین تیرنا اور الٹ پلٹ ہونا ۔
پیٹ میں حدث کی آواز اور اس کے باہر نکلنے کی حرکت۔
بارش کا جمع شدہ پانی کا ایک ٹکڑا جسے سیلاب اپنے پیچھے چھوڑ دیتا ہے۔
اعضاءِ جسم سے پانی کی تری کو رومال وغیرہ سے دور کرنا۔
ایک قسم کا قیمتی نفیس پتھر جو بہت سبز اور سخت ہوتا ہے۔
ابتدائی(شروعاتی) نیند جب حواس کے ذریعے گِرد و پیش کے ادراک کی لو مدھم پڑنے لگتی ہے۔
منہ سے بہاؤ کے دوران تھوک کو لعاب کہتے ہیں.
عمر دراز بوڑھی عورت۔
وہ عورت جس کا حیض منقطع ہوگیا ہو اور وہ سببِ انقطاع نہ جانتی ہو۔
ایسا برتن جس کے اندرونی حصے کو تارکول کے ذریعے لیپ کیا گیا ہو۔
انسان کی دُبُر سے نکلنے والے کھانے کے فضلات۔
سفید ہڈیوں کا نام ہے جو ہاتھی کے دانتوں اور اس کی ہڈی یا بحری کچھوے کی پیٹھ کی ہڈّی سے تیار کی جاتی ہیں۔
مختلف رنگوں کا ایک قیمتی پتھر جسے زیب و زینت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
شہوت یا تعظیم وغیرہ کی نیت سے ہونٹوں کو کسی شے پر رکھنا۔
وہ کھانا یا پانی جو معدے سے نکل کر منہ کے راستے سے باہر آجاتا ہے۔
وہ موسم جس میں درجۂ حرارت نقطہ اعتدال سے نیچے گر جاتا ہے۔
آسمان سے زور کے ساتھ نازل ہونے والے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں کی شکل میں جما ہوا پانی ۔
چادر کو پلٹا دینا بایں طور کہ اس کی دائیں طرف کو بائیں طرف اور بائیں طرف کو دائیں طرف کرنا۔
اس سے مراد ہڈی کا وہ سخت مادّہ ہے جو انسان یا بعض جانوروں کے پیروں اور ہاتھوں کى انگلیوں کے کناروں کو ڈھانکتا ہے۔
مرد کا اپنی بیوی کے ساتھ ایک کپڑے میں سونا۔
بولنے اور کھانے پینے کے لیے چہرے میں موجود شگاف کو منہ کہتے ہیں۔
انسان کے پاؤں کا نچلا حصہ (تلوا) جو چلتے وقت زمین کو نھیں لگتا۔
آنکھ کے پپوٹوں کے وہ کنارے جن پر بال اُگتے ہیں اور آنکھ جھپکنے پر یہ مل جاتے ہیں۔
کچلی دانتوں والا، ایک نجس، پالتو جانور جو بھونکتا ہے۔
وہ عورت جس پر مردوں کے دل فریفتہ ہو جائیں اور اس سے جماع کرنے کے راغب ہوں اس سے قطع نظر کہ اس کی عمر کیا ہے۔
وہ خالی جگہ جس میں کوئی شے نہ ہو۔
سر اور جسم کو باہم جوڑنے والا عضو۔
چمڑے سے بنا ہوا ایک چھوٹا سا برتن جس میں پانی وغیرہ محفوظ کیا جاتا ہے۔
حواسِ خمسہ میں سے کسی حاسہ کے ذریعے کسی شے کا ادراک کرنا، جیسے سونگھنے یا چھونے وغیرہ کے ذریعے طہارت کو ختم کرنے والے نواقض میں سے کسی ناقض کے حصول کو محسوس کرنا۔
چمڑا، خواہ دباغت کیا ہوا ہو یا نہ ہو۔
وہ شخص جس کے اعضاء میں سے کسی عضو کی منفعت مکمل طور پر ہمیشہ ہمیش کے لئے ختم ہوجائے ۔
کسی برتن میں موجود سیال چیز کو عضو پر ڈالنا۔
وہ صاف شفاف مائع جو گرمی یا کسی بیماری کے سبب جسم سے نکلتا ہے۔
تلاش کرنے کے باوجود حقیقتاً یا حکماً ایسے پانی کا معدوم ہونا جس سے طہارت حاصل کی جا سکے۔
زخم پر لپیٹی جانے والی پٹی یا اس طرح کی کوئی دوسری چیز ، خواہ اس کے ساتھ دوا ہو یا نہ ہو۔