ابرو کے بال اکھاڑنا - نَمْصٌ

"النَّمْصُ" کے لغوی معنی بال اکھاڑنے کے ہیں۔ کچھ لوگوں کے مطابق اس کے معنی چہرے کے بال اکھاڑنے کے ہیں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

ختنہ کرنا - خِتانٌ

الخَتْنُ : کاٹنا۔ الخِتانُ : اس چمڑی کو کاٹنا جو ذکر کی سپاری کو ڈھانپ کر رکھتی ہے۔ جب کہ عورت کے حق میں اس کے معنی ہیں : فرج کے اوپر ابھری ہوئی اونچی چمڑی کے کچھ حصے کو کاٹنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

سر کے کچھ حصے کو مونڈنا اور کچھ حصے کو چھوڑ دینا - قَزَعٌ

القَزَعُ : یہ ’قَزَعۃ‘ کی جمع ہے اور یہ بادل کے ٹکڑے کو کہتے ہیں۔ ’قزع‘ کے ایک معنی سر کے کچھ حصے کو مونڈنے اور کچھ حصے کو چھوڑ دینے کے ہیں۔ جب کہ اس کے اصل معنی الگ الگ ہونے کے ہیں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

بڑھتا چھوڑ دینا - إِعْفَاءٌ

لغت میں اعفاء توفیر وتکثیر کو کہتے ہیں۔ "العَافِي" لمبے بال والے اور "العَفْوُ" کسی شے کے فاضل اور باقی ماندہ حصے کو کہا جاتا ہے۔ اعفاء اصل میں ”العَفَاء“ سے ماخوذ ہے، جس کے معنی ترک کرنے کے ہیں۔ اسی سے "العَفْوُ" ہے، جس کا اطلاق ترک سزا پر ہوتا ہے۔ اعفاء کے کچھ دوسرے معانی ہیں : زیادہ کرنا، لمبا کرنا، چھوڑ دینا، چھوڑے رکھنا، برأت کا اظہار کرنا اور گلو خلاصی عطا کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

حالتِ تشہد میں انگوٹھے اور درمیانی انگلی سے حلقہ اور دائرہ بنانا - تَحْلِيقٌ

دوران نماز تشہد کی حالت میں انگوٹھے اور درمیانی انگلی کے سِروں کو حلقے کی شکل میں ملانا۔

میں ترجمہ: اردو انڈونیشیائی زبان

غیر مختون - أَغْلَفُ

وہ شخص جس کا ختنہ نہ ہوا ہو۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

براجم، انگلیوں کی پشت پر موجود جوڑ۔ - بَراجِمٌ

وه گِرہیں اورجوڑ جو انگلیوں کی پشت پر پائے جاتے ہیں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

کنگھی کرنا - اِمْتِشاطٌ

بالوں کو سلجھانا، صاف کرنا اورسنوارنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

اِثمِد، سرمہ کا پتھر - إِثْمِدٌ

کالا سُرخی مائل پتھر جسے پیس کرآنکھوں کے لیے سُرمہ بنایا جاتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

اَظافر (ناخن) - أظافر

اس سے مراد ہڈی کا وہ سخت مادّہ ہے جو انسان یا بعض جانوروں کے پیروں اور ہاتھوں کى انگلیوں کے کناروں کو ڈھانکتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان