والدین کے ساتھ حسنِ سلوک - بِرُّ الوالِدَيْنِ

والدین کی اطاعت کرنا، ان کی حیات نیز وفات کے بعد بھی قول و فعل کے ذریعہ ان کے ساتھ حسن سلوک کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی ترکی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان پرتگالی بنگالی زبان چینی زبان فارسی زبان تجالوج ہندوستانی مليالم تلگو تھائی

تقسیم، میراث کی تقسیم - تَقْسِيمٌ

ترکہ میں ورثاء کے حقوق متعین کرنا اور ان کے حق داروں میں انہیں بانٹنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

کفو ہونا - كَفاءَةٌ

کفاءت کے لغوی معنی ہیں ایک جیسے ہونا اور برابر ہونا۔ یہ لفظ دو چیزوں کے درمیان مقابلے کے لیے بھی آتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

باغی لوگ - بُغاةٌ

البغاة: یہ ’باغ‘ کی جمع ہے جس سے مراد ظلم و زیادتی کرنے والا ہے۔ ’بغي‘ کے حقیقی معنی ہیں حد سے تجاوز کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

ذِمّی - ذِمِّيٌّ

ذمي : یہ ایک لفظ ہے جو "الذِمَّة" کی جانب منسوب ہے اور جس کے معنی ہیں صاحب ذمہ۔ ذمہ کے معنی عہد و امان کے ہیں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

جِہاد - جِهادٌ

جہاد : کوئی کام کرنے یا کوئی بات کہنے میں پوری توانائی اور طاقت لگا دینا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

اللہ کا راستہ، جہاد - سَبِيلُ اللهِ تعالى

وہ مجاہد اور رضاکار جنگجو جن کا لشکر کے رجسٹر میں کوئی حصہ (تنخواہ) مقرر نہ ہو اگرچہ وہ مالدار ہوں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

عبادت گاہیں - مَعَابِدُ

معابد، ’مَعْبَد‘ کی جمع ہے۔ یہ جائے عبادت کو کہتے ہیں۔ عبادت، طاعت و قربت کو کہتے ہیں۔ جب کہ عبادت کے اصل معنی خاکساری، فروتنی، نرمی، خضوع اور تابع داری کے ہیں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

بغاوت - بَغْيٌ

البَغْيُ (بغاوت) : ظلم و زیادتی۔ اس کے اصل معنی فساد کے ہیں، جیسا کہ عرب کے لوگ کہتے ہیں : "بَغَى الـجُرْحُ" یعنی زخم بگڑ گیا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

جنگ - قِتالٌ

قتال : زور آزمائی اور آپس میں جنگ کرنا۔ قتل کے اصل معنی مار دینے یعنی جسم سے روح کو الگ کر دینے کے ہیں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

دھوکے سے کیا گیا قتل - غِيلَةٌ

الغِيلة : دھوکہ اور بے خبری۔ کہا جاتا ہے: ”قُتِلَ فُلانٌ غِيلَةً“ یعنی فلاں شخص دھوکے میں قتل کردیا گیا۔ "اغتیال" کے اصل معنی ہیں کسی شے کو ایسے لے لینا کہ کسی کو کچھ پتہ ہی نہ چلے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

قائد - قائِدٌ

قائد : وہ شخص جو کسی دوسرے شخص سے آگے ہو اور چلنے میں اس کی رہنمائی کررہا ہو۔ چاہے اس کا ہاتھ تھامے ہوئے ہو یا پھر اس کی سواری کی لگام کو تھام رکھا ہو۔ اس کی ضد ’سائق‘ ہے۔ ’قائد‘ کا اطلاق ’امیر لشکر‘ پر بھی ہوتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

عقدِ ذمہ - عَقْدُ الذِّمَّة

جزیہ ادا کرنے اور اسلام کے احکام کی پابندی کرنے کی شرط پر بعض کافروں کو ان کے کفر پر باقی رہنے دینا اور ان کی جان ومال کی حفاظت کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

جزیرۂ عرب - جَزِيرَةُ الْعَرَبِ

سر زمین عرب اور ان کی اقامت کی جگہ۔ اس کی حد بندی میں مختلف اقوال پائے جاتے ہیں، بعض نے کہا: یمن کے عدن ابین سے لے کر اطراف شام تک اور طیء کے دوپہاڑ-أَجَأ وَسَلْمَى- طول میں شہر حائل کے قریب اور عرض میں جدہ اور اس کے اطراف بحر احمر کے کنارہ سے عراق کے دیہی علاقوں تک یعنی اس کے کھیتوں تک ہے۔اور بعض نے کہا کہ اس سے مراد حجاز کی جانب لمبائی میں حفر ابی موسی جو آج حفرِ باطن کے نام سے معروف ہے ـــــــ سے لے کر تہامہ کے آخر تک ہے اور چوڑائی میں سنگ لاخ یبرین ـــــــ جو احساء کے برابر ہے اور اسی کے تابع ہے ـــــــ سے لے کر عراق میں شہر سماوہ کے آخری سرا تک پھیلا ہوا ہے۔ اسے جزیرۂ عرب اس لیے کہا جاتا ہے کیونکہ خلیج عرب، بحر حبشہ اور دجلہ و فرات نے اس کا احاطہ کیا ہوا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

ذلت - ذُلٌّ

الذل: کمزوری اور رسوائی۔ ’ذل‘ کی ضد عزت وقوت آتی ہے۔ ذل کے اصل معنی نرمی اور آسانی کے ہیں۔ یہ فرماں بردار ہونے اور سر تسلیم خم کر دینے کے معنی میں بھی آتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

خوف زدہ کرنا - إِرْهابٌ

الإِرْهابُ: خوف دلانا اور گھبراہٹ میں مبتلا کرنا۔ یہ اصل میں "الرَّهْبَة" سے لیا گیا ہے، جس کے معنی خوف کے ہیں۔ یہ دھمکانے اور مرعوب کرنے کے معنی میں بھی آتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

عہد پورا کرنا - وَفاءٌ

الوَفاءُ: عہد پورا کرنا۔ اس کی ضد "الغَدْرُ" یعنی عہد توڑنا ہے۔ اس کے اصل معنی پورا اور مکمل ہونے کے ہیں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

طاعون - طاعُونٌ

طاعون : عام مرض اور ایک ایسی وبا جس سے انسان کا مزاج اور بدن بگڑ جاتا ہے۔ اس کا اطلاق وبائی بیماری سے ہونے والی ہلاکت پر بھی ہوتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

قلعہ میں پناہ لینا، قلعہ میں داخل ہونا - تَحَصُّنٌ

ایسی محفوظ جگہ میں پناہ لینا جہاں دشمن نہ پہنچ سکے۔

میں ترجمہ: اردو

پانچ حصے کرنا، خمس نکالنا۔ - تَخْمِيسٌ

مالِ غنیمت سے پانچواں حصہ نکالنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

اسیر، قیدی - أَسِيرٌ

ہر وہ شخص جو دشمن کے قبضے میں آجائے، خواہ جنگ کے دوران یا عام حالات میں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

حربی ۔ اہل حرب - أَهْلُ الحَرْبِ

دشمن کافر جن کے اور مسلمانوں کے مابین کوئی عہد یا عقد ذمہ نہ ہو۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

جنگی مدد طلب کرنا، کمک طلب کرنا - اِسْتِنْفارٌ

حاکمِ وقت یا اس کے نائب کا رعایا میں سے کسی ایک یا ایک سے زیادہ لوگوں کو جہاد کے لئے طلب کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

سِلْمْ، (صلح و سلامتی) - سِلْمٌ

کسی متعینہ مدت کے لئے کافروں کے خلاف جہاد کو چھوڑ دینا ۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

بالوں کا اگنا - إِنْباتٌ

اگلی اور پچھلی شرمگاہ کے اطراف سخت بالوں کا اگنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

حکومت، امارت - إِمارَةٌ

کسی ملک کا سب سے بڑا حکومتی منصب۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

مالِ غنیمت میں حصہ - إِسْهامٌ

مالِ غنیمت میں سے کسی مخصوص شخص کو مخصوص حصہ دینا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

عذاب دینا، سزا دینی، تکلیف پہچانی۔ - تَعْذِيبٌ

کسی شخص کو ایسی سزا دینی اور اس انداز میں تادیب کرنا جو اس کے نفس پر شاق ہو اور اسے درد پہنچائے۔ (2)

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

اسلحہ، آلۂ جنگ - سِلاحٌ

ہر طرح کے آلات جنگ و قتال

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

عیسائیوں یا راہبوں کا عبادت خانہ - صَوْمَعَةٌ

وہ گھر جس میں عیسائی عبادت گزار بیٹھتے ہیں تاکہ لوگوں سے الگ ہو کر عبادت میں منہمک ہوسکیں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

تنفیل، فوجی اور سپاہی کو مال غنیمت میں سے اس کے حصہ سے کچھ زائد دینا۔ - تَنْفِيلٌ

جنگجو کو مالِ غنیمت میں سے اس کے حصے سے کچھ زائد دینا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

لڑائی، حملہ، جہاد - غَزْوٌ

مسلمانوں کے حکمران یا اس کے نائب کی اجازت سے حربی کافروں سے لڑنے کے لئے ان کے علاقوں میں انہیں دعوتِ جنگ دینا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

خراج، ٹیکس - خَراجٌ

مال کی ایک معلوم مقدار جسے حکومت اس زمین پر لاگو کرتی ہے جسے مسلمانوں نے کافروں سے از طریق صلح یا پھر بذریعہ غلبہ حاصل کیا ہو۔

میں ترجمہ: اردو انڈونیشیائی زبان

نکْث (عہد شکنی) - نَكْثٌ

عہد و پیمان قائم کرنے کے بعد اسے توڑ دینا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

رَجَبْ - رَجَبٌ

قمری سال کا ساتواں مہینہ

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

غَدْر، دھوکا - غَدْرٌ

عہد توڑ دینا اور اُسے پورا نہ کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو

تحریض (جہاد پر ابھارنا) - تَحْرِيضٌ

اللہ کی راہ (جہاد) میں دشمن سے قتال کرنے پر ابھارنا اور لوگوں کو اس کی ترغیب دینا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

تابع داری کرنا - إِذْعَانٌ

کسی شے کے آگے جھکنا، اس کی مکمل تابع داری کرنا اور اس سے مرتب ہونے والے سارے امور کو بلا تردد قبول کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو روسی زبان

تسرّی، مملوکہ باندی کو جماع کے لیے خاص کرنا - تسري

آقا کا اپنی کسی مملوکہ باندی کو جماع کے لیے منتخب کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

استعانت، مدد مانگنا، نصرت طلب کرنا، کسی سے اعانت چاہنا ۔ - اسْتِعانَةٌ

دشمن سے لڑنے کے لئے کسی اور سے اعانت اور مدد مانگنا ۔ (2)

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

مصابرت، دشمن کے مقابلے میں ثابت قدم رہنا - مُصابَرَةٌ

میدان جنگ میں دشمن سے مزاحمت کرنا اور اس پر غالب آنے کی کوشش کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

دار الحرب - دار الحرب

ہر وہ زمین جس میں کفر کے احکام (قوانین) کا غلبہ ہو، اور اس میں مسلمانوں کی حکمرانی اور ان کا زور نہ چلتا ہو۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

زِرہ (آہنی لباس) - دِرْعٌ

وہ لباس جسے جنگجو دشمن کے وار سے بچنے کے لیے پہنتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

قہر اور غلبہ - عَنْوَةٌ

مسلمانوں کا کفّار پر قہر اور غلبہ کے ذریعہ غالب آنا اور ان کے علاقوں پر قابض ہو جانا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

مدد طلب کرنا، مدد چاہنا - اسْتِنْجَادٌ

کسی دوسرے سے شدید ضرورت کے وقت میں مدد طلب کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

أُسقُف، بشپ، بڑا پادری، عیسائیوں کا مذہبی پیشوا ۔ - أُسْقُفٌ

عیسائیوں کے ہاں ایک لقب جس کا اطلاق 'قسیس' سے اوپر اور 'مطران' سے نچلے درجے کے عالمِ دین پر ہوتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

امانت میں خیانت - إغلال

بطورِ امانت سونپی گئی شے میں خیانت کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

مالِ فَے - فَـيْءٌ

ہر وہ مال اور اسی طرح کی دیگر فائدہ مند چیز جو بغیر لڑائی کے کفار سے مسلمانوں کو مل جائے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

اِفتيات (حق تلفی) - افْتِيَاتٌ

کسی دوسرے کے خاص معاملہ میں اس کی اجازت کے بغیر آگے بڑھنا یا کوئی فیصلہ کرنا ۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو روسی زبان

جنگ میں پیٹھ پھیرنا - تَحَرُّفٌ

جنگجو کا اپنے دشمن کو پیٹھ پھیر کر بھاگ جانے کو ظاہر کرنا تاکہ وہ دوبارہ پلٹ کر اس پر حملہ آور ہوسکے۔

میں ترجمہ: اردو انڈونیشیائی زبان

حملہ کرنا - إِغارَةٌ

دشمن کی جان و مال لینے کے لئے اس پر اچانک حملہ کرنا اور اس سے دودو ہاتھ کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو روسی زبان

إجْهازٌ، زخمی کو مکمل طور پر قتل کرنے میں جلدی کرنا - إجْهازٌ

زخمی کو مکمل طور پر قتل کرنے میں جلدی کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

قیدی بننا، اسیر بننا - اِسْتِئْسارٌ

کسی شخص کا اپنے آپ کو بطورِ قیدی دشمن کے حوالے کردینا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

مزدور، ملازم - أَجِيرٌ

ایسا شخص جو کسی دوسرے کے لئے کچھ معاوضے پر کام کرتا ہو۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

تعلّی، ایک عمارت کو دوسری پر بنانا، بلند کرناز - تَعَلِّي

ایک عمارت کو دوسری عمارت پر بنانا، بلند کرنا۔

میں ترجمہ: اردو انڈونیشیائی زبان

جلانا - إحْراقٌ

شعلے اگلتی آگ کا کسی چیز پر اثر کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

غلام بنانا - اسْتِرْقاقٌ

کسی آزاد انسان کو مملوکہ غلام بنانا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

شب خون مارنا، رات کے وقت حملہ آور ہونا - بَياتٌ

رات کے وقت غفلت کی حالت میں دشمن پر حملہ آور ہوکر اس سے لڑائی کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

قفیز، ناپنے کا ایک قدیم شرعی پیمانہ - قَفِيزٌ

ناپنے کا ایک شرعی پیمانہ جس کی مقدار بارہ صاع ہوتی ہے۔ موجودہ دور کے لحاظ سے یہ 33 لیٹر یا 26 کیلو گرام کے مساوی ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

مجاہد کو غزوہ کے لیے جانے میں مدد کرنا - إغزاء

مجاہد کو مال اور اسلحہ وغیرہ دے کر تیار کرنا اور اسے دشمن سے لڑنے کے لئے بھیجنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

کتمان، چھپانا - كِتْمانٌ

کسی شے کو چھپانا اور اسے بیان کرنے سےخاموشی اختیار کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

کسی دوسرے کا بوجھ اتارنا - اِفْتِكَاكٌ

کسی چیز کو دوسرے کے ہاتھ سے اُس کے حق وغیرہ کی ادائیگی کرکے چھُڑانا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

قیدیوں کو چھڑانا - فِكاكُ الأَسْرَى

قیدیوں کو دشمن سے چھڑانا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

بخشش مانگنا، عطیہ مانگنا، کسی سے کوئی شے مانگنا۔ - اسْتِعْطاءٌ

حاکم سے عطیہ طلب کرنا اور اسے مانگنا چاہے وہ مال ہو یا کوئی اور شے ۔ (2)

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

جنگ بندی پر صلح - هدنة

حاکم یا نائب حاکم کا غیر مسلموں سے کسی عوض یا بغیر عوض کے، بقدرِ ضرورت ایک معلوم مدت تک جنگ بندی پر معاہدہ کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان