کسی مسلمان پر مرتد ہونے کا حکم لگانا۔
کفر اسلام کی ضد ہے۔ اس سے مراد کوئی ایسی بات کہنا، ایسا کام کرنا، عقیدہ رکھنا، شک کرنا یا کسی ایسی چیز کو چھوڑنا ہے، جو آدمی کو اسلام کے دائرے سے باہر کر دے۔
چپکے سے، چوری کے نصاب تک پہنچنے والے مال کو ایسی محفوظ جگہ سے لے لینا، جہاں عام طور پر اسے محفوظ رکھا جاتا ہے۔
کسی بھی نشہ آور شے کو نوش کرنا، خواہ وہ مائع ہو یا جامد، کم ہو یا زیادہ۔
زنا : کسی مرد کا کسی ایسی عورت سے اس کے فرج میں جماع کرنا، جو نہ اس کی بیوی ہو، نہ باندی ہو اور نہ اس کے ساتھ اپنی لونڈی ہونے کے شبہ کی بنا پر جماع کیا گیا ہو۔
افک لفظ کے لغوی معنی جھوٹ کے ہیں۔ یہ دراصل 'الأَفْك' سے لیا گیا ہے، جو پلٹنے اور پھیرنے کے معنی میں آتا ہے۔ اس کے کچھ دیگر معانی ہیں : گناہ، دروغ، بہتان اور باطل۔
حدود حد کی جمع ہے، جو دو چیزوں کے درمیان پائی جانے والی رکاوٹ کو کہتے ہیں۔ کسی چیز کی حد سے مراد اس کی انتہا اور آخری سرا ہے۔ یہ لفظ روکنے کے معنی میں بھی آتا ہے۔ اسی لیے زنا وغیرہ کی سزاؤں کا نام حد رکھا گیا ہے، کیوں کہ یہ سزائیں انسان کو ان کاموں کے دوبارہ ارتکاب سے روکتی ہیں۔
القذف : کسی چیز کو پھینکنا اور ڈالنا۔ یہ لفظ گالی گلوج کرنے کے معنی میں بھی آتا ہے۔ بعد میں اس کا استعمال زنا کی تہمت لگانے کے لیے ہونے لگا۔
وہ شخص جو انگور وغیرہ سے بنی نشہ آور شے پیتا ہے چاہے وہ کم ہو یا زیادہ ۔
سحاق یعنی عورت کا عورت سے شہوت رانی کرنا۔ ویسے ہی جیسے جماع کیا جاتا ہے۔ یہ لفظ اصل میں 'السَّحْق' سے ماخوذ ہے، جو دور ہونے کے معنی میں ہے۔ کچھ لوگوں کے مطابق اس کے معنی بہت زیادہ کوٹنے کے ہیں۔ اسی سے اس عمل کو سحاق کہا جاتا ہے، کیوں کہ اس میں دونوں اپنے اعضا کے ذریعے دوسرے پر دباؤ ڈالتے ہیں۔
ملک کے ایسے اُمرا، سلاطین اور ان کے نائبین جن کی اطاعت ضروری ہوتی ہے۔
نصاب کے معنی ہیں مقدار اور اصل۔ جب کہ 'النَّصْب' کے اصل معنی ہیں : کسی چیز کو کھڑا اور اونچا کرنا۔
احصان کے اصل معنی روکنے کے ہیں۔ "المرأةُ المحصَنةُ" کے معنی ہیں پاک دامن عورت۔
تعزیر : یہ عزر سے ماخوذ ہے اور اس کے اصل معنی ہیں : روکنا اور لوٹانا۔
رِدَّت: لوٹنا اور پلٹ جانا۔ کہا جاتا ہے : ’’اِرْتَدَّ عَنْ سَفَرِهِ‘‘ یعنی وہ اپنے سفر سے واپس ہو گیا۔ اس کے کچھ دیگر معانی ہیں : واپس ہونا، انکار کرنا، رکنا اور منتقل ہونا۔
تعویض : کسی کو عوض دینا۔ عوض یعنی بدل اور مقابل۔
جحود : انکار۔ جحود اقرار کی ضد ہے۔ اس کے اصل معنی ہر چیز کی قلت کے ہیں۔
حملہ آور سے مزاحمت کرنا اور اسے کسی کی جان، مال اور عزت پر حملہ کرنے سے روکنا۔
عِرافہ: عَرَّاف کا پیشہ۔ عراف سے مراد کاہن اور نجومی ہے، جو غیب اور مستقبل کا علم رکھنے کا دعویٰ کرتا ہے۔
غصب : کسی چیز کو بطور ظلم، زبردستی اور اعلانیہ طور پر لے لینا۔
کسی فرد یا گروہ کا اسلحہ کے زور پر لوگوں کو خوف زدہ کرنے، یا انھیں قتل کرنے یا ان کو لوٹنے کے لیے ان کے راستے میں آنا۔
البَغْيُ (بغاوت) : ظلم و زیادتی۔ اس کے اصل معنی فساد کے ہیں، جیسا کہ عرب کے لوگ کہتے ہیں : "بَغَى الـجُرْحُ" یعنی زخم بگڑ گیا۔
العِرْضُ (عزت و آبرو) : شرافت اور حسب۔ ایک قول کے مطابق اس سے مراد ہر وہ چیز ہے، جس کی بنا پر انسان کی تعریف یا برائی کی جائے۔
عفت : بری چیز سے بچنا اور رکنا۔ اس کے اصل معنی کسی چیز کی کمی کے ہیں۔ اس کا اطلاق کسی چیز سے پاک اور صاف ستھرا ہونے پر بھی ہوتا ہے۔
الفاحِشَةُ (بدکاری) : قبیح اور بری بات اور کام۔ یہ اصل میں "الفُحْشِ" سے ہے، جو قباحت اور برائی کے معنی میں ہے۔ فاحشہ کے ایک معنی زنا کے بھی ہیں۔
آخرت اور خالق کی وحدانیت پر ایمان نہ رکھنا۔ یہ کسی بھی مذہب کو نہ ماننے اور زمانہ کے ہمیشہ رہنے کے قائل ہونے کے لیے بھی آتا ہے۔ اس کے اصل معنی "الضِّيقُ" یعنی تنگی کے ہیں۔ کچھ لوگوں کی رائے ہے کہ "الزَّنْدَقَةُ" ایک فارسی اور معرب لفظ ہے۔
زندیق سے مراد وہ شخص ہے، جو آخرت اور خالق کی وحدانیت پر ایمان نہ رکھتا ہو۔ اسی طرح اس شخص کے معنی میں بھی آتا ہے جو کسی مذہب کو نہ مانتا ہو اور زمانے کے ہمیشہ رہنے کا قائل ہو۔ ساتھ ہی اس کا اطلاق منافق پر بھی ہوتا ہے۔
اغْتِصَاب : کسی چیز کو ظلم و سرکشی کے طور پر لے لینا۔ اس کا اطلاق کسی چیز کے زبردستی لینے پر بھی ہوتا ہے۔ یہ لفظ ’غَصْب‘ سے لیا گیا ہے، جس کے معنی کسی چیز پر مجبور کرنے کے ہیں۔
الإِجْرامُ: جرم کا ارتکاب کرنا۔ کہا جاتا ہے : ”أَجْرَمَ الرَّجُلُ“ یعنی آدمی نے گناہ کا ارتکاب کیا یا کوئی جرم کیا۔ "الجُرْمُ" اور "الجَرِيمَةُ" کے معنی گناہ اور پاپ کے ہیں۔ ’اجرام‘ کا لفظ زیادتی اور ظلم کرنے کے لیے بھی آتا ہے۔ ویسے یہ لفظ "الجَرْم" سے ماخوذ ہے، جس کے معنی ہیں : کاٹنا۔ جب کہ ایک قول کے مطابق اس کے معنی کمانے کے ہیں۔
دینِ اسلام میں عیب نکالنا اور اس کے احکام کو تنقید کا نشانہ بنانا۔
افترا : جھوٹ۔ اس کی جمع "فِرًى" ہے۔ یہ اصلا "الفَرْي" سے ماخوذ ہے، جس کے معنی کاٹنے اور پھاڑنے کے ہیں۔ افترا کے کچھ دیگر معانی ہيں: بہتان تراشی کرنا، ظلم کرنا، جھوث گھڑنا اور بنانا۔
عفو کے معنی ہیں بخش دینا، در گزر کرنا اور سزا نہ دینا۔ اس کے حقیقی معنی چھوڑنے اور ساقط کرنے کے ہیں۔ عفو کے دیگر معانی ہیں : مٹانا، زائل کرنا اور زیادہ ہونا۔ بخش دینے اور درگزر کرنے کو عفو اس لیے کہا جاتا ہے، کیوں کہ درگزر میں سزا کے مستحق انسان کی سزا ساقط کر دی جاتی ہے اور اسے مٹا دیا جاتا ہے۔
"تعدی" کے لغوی معنی ہیں ظلم و سرکشی اور "العَادِي" کے معنی ہیں ظالم۔ ویسے "التَّعَدِّي" کے اصل معنی ہیں حد پار کرنا اور اس کی ضد عدل ہے۔ اس کے کچھ دیگر معانی ہیں : دراز ہونا، بگاڑ پیدا کرنا اور نقصان پہنچانا۔
ہر اس چیز کا استعمال کرنا جس سے شریعتِ مطہرہ نے روکا ہو، خواہ وہ کھانے والى چیز ہو یا پہننے والى یا سواری کرنے والى یا کوئی دوسری چیز۔
ہر وہ بری بات جس سے تنقیص اور اہانت مقصود ہو۔
ہمبستری کرنے کی خواہش پیدا ہونا۔
موضوع کے گوشوں کو بیان کرنے اور اس کے متعلقات کے بارے میں وضاحت پیش کرنے کا حکم دینا۔
کسی شخص کو ایسی سزا دینی اور اس انداز میں تادیب کرنا جو اس کے نفس پر شاق ہو اور اسے درد پہنچائے۔ (2)
ہر طرح کے آلات جنگ و قتال
بچے کی تخلیق یا حمل کی مدت پوری ہونے سے قبل جنین کو رحم مادر سے گِرادینا اور ساقط کردینا۔
شہد سے تیار کردہ ایک نشہ آور مشروب۔
وہ مفادات و مصالح جو دین و دنیا کے قیام میں ضروری ہیں بایں طور کہ اگر وہ ضائع ہوجائیں یا ان میں سے کچھ ضائع ہوجائے تو زندگی خراب یا بری طرح متاثر ہو جائے۔
کسی شبہ اور مانع کے پائے جانے کے سبب کسی شے کو ہٹانا اور اسے واقع ہونے سے روکنا۔
کسی شرعی سبب کی وجہ سے شرعی طور پر مقرر کردہ سزا کی تنفیذ کو روکنا اور اسے مجرم سے ساقط کردینا۔
وہ بچہ جس کی ماں زنا کے سبب اس سے حاملہ ہوئی۔
اپنے محرم رشتوں اور اہل و عیال کے حوالے سے بے حمیّت و بے غیرت ہونا۔
جو خفیہ طور پر کسی کا مال بزورِ بازو اور اذیت دے کر چرا لیتا ہے۔
مال کو اس کے مالک کی موجودگی میں بغیر کسی عوض کے زبردستی کھلم کھلا چھین لینا ۔
پاکدامن پر بغیر دلیل کے زنا کی تہمت لگانا۔
انسان کے عیبوں کو ظاہر کرنا اور حکم وقت کے حکم پر لوگوں کے سامنے ان عیبوں کو بیان کرنا، اس انسان نیز اس جیسے لوگوں کی زجر وتوبیخ کی خاطر۔
آدمی ہمبستری کرے، لیکن دخول (Penetration) کے بعد اس کا عضو تناسل ڈھیلا پڑجائے جس کی وجہ سے انزال نہ ہو۔
بازو اور ہتھیلی کے درمیان کا جوڑ۔
ہر وہ معاملہ جو لوگوں پر ظاہر ہو اور اس میں کوئی پوشیدگی نہ ہو۔
قاضی کے علاوہ کسی سر پرست کا اصلاح کی خاطر کسی ایسے شخص کو تعلیم اور ہلکی پھلکی سزا دینا جس پر اسے سرپرستی حاصل ہے۔
دوران نماز تشہد کی حالت میں انگوٹھے اور درمیانی انگلی کے سِروں کو حلقے کی شکل میں ملانا۔
کسی شے کو علانیہ طور پر جھپٹا مار کر لینا اور بھاگ جانا۔
کسی شے کے آگے جھکنا، اس کی مکمل تابع داری کرنا اور اس سے مرتب ہونے والے سارے امور کو بلا تردد قبول کرنا۔
جس شخص پر حد قائم کرنی ہو اسے مخصوص انداز میں مخصوص شرائط کو ملحوظ رکھتے ہوئے کوڑے وغیرہ سے مارنا۔
حاکم کا ایک مخصوص مال کی ملکیت کو اس کے مالک سے جبراً چھین لینا اور اسے معاوضہ کے بغیر ریاست کی ملکیت میں شامل کر لینا۔
ہر بڑا شہر جس کا کوئی والی (گورنر) ہوتا ہے جو اس میں احکام نافذ کرتا اور حدود قائم کرتا ہے۔
وہ جگہ جہاں کسی تاویل کی بنا پر امام کی اطاعت سے نکل جانے والے لوگ اس پر قابو پانے بعد یکجا ہوتے ہیں۔
دوست لڑکے اور لڑکیاں (گرل فرینڈ اور بوائے فرینڈ) جو ایک دوسرے سے چوری چھپے زنا کرتے ہیں۔
کسی شخص کو تلکیف دینے اور الم پہنچانے کے مقصد سے سبق سکھانے والے آلہ (یعنی چھڑی یا کوڑا) کو اس پر برسانا۔
انسان کے پاخانہ نکلنے کی جگہ۔
بہنے والی مائع اشیاء جو پی جائیں نہ کہ چبائی جائیں۔ خواہ وہ حرام ہوں یا حلال۔
ناک کے ذریعے سے بو باس سونگھنے کا حاسہ۔
پپوٹے کا کنارہ جہاں بال اگتے ہیں ۔
کسی آدمی کا کسی ایسے شخص کے باپ ہونے کا دعویٰ کرنا جس کا نسب معلوم نہ ہو۔
خلقت پوری ہونے سے پہلے جنین کا اپنی ماں کے پیٹ سے نکل کر اس سے جدا ہو جانا۔
کھجور یا کشمش وغیرہ کو پانی میں ڈالنا تاکہ وہ میٹھا ہوجائے اور اس کی نمکینی جاتی رہے۔
دروازے وغیرہ کو مقفّل کرنا تاکہ وہ کھلنے نہ پائیں۔
وہ مرد جس کے چہرے پہ داڑھی نہ ہو حالانکہ داڑھی آنے کی عمر نکل چکی ہے۔
جو شخص دین اسلام کو چھوڑ کر کفر کی طرف پلٹ گیا ہو اس پر توبہ پیش کرنا (یعنی اسے توبہ کرنے کو کہنا)۔
مجرم کے چہرے پر کالے رنگ کو مَلنا۔
کسی کام کو سر انجام دینے کے لئے اضافی وقت مانگنا۔
مرد کا اپنی بیوی سے ہم بستری کرنا۔
خون روکنے کے لیے عضو کٹنے کی جگہ کا علاج کرنا۔
وہ بوٹی جو سر درد میں مسَکِّن دوا کے طور پر اور اعضاء کو سُن کرنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔
سونے یا چاندی کا پگھلایا ہوا کسی خاص شکل میں ڈھالا ہوا ٹکڑا۔
انگور اور کھجور وغیرہ کا کھٹا رس۔
زبردستی اور مغلوب کرکے کسی سے کوئی چیز کھلم کھلا چھین لینا۔(2)
عورت کے دونوں رانوں کے درمیان سے اس طرح لُطف اندوز ہونا کہ مرد اپنے ذکر کو عورت کی شرمگاہ میں داخل نہ کرے۔
کھانے یا پینے یا اسی طرح کی کسی دوسری چیز کا حلق میں اٹک جانا اور معدے میں نہ اترنا۔
یہ گردن کے پہلو اور پچھنے لگانے کے مقام پر ایک پوشیدہ رگ ہوتی ہے جسے کاٹنے سے انسان زندہ نہیں رہتا ۔
اکثر آنکھ سے آنسو بہنے کے ساتھ بینائی کا کمزور ہونا۔
انگور کا تر وتازہ پھل ۔ (2)
کوئی چیز اس کے مالک کی موجودگی میں اس کی غفلت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تیزی سے چھین کر فرار ہوجانا۔
ہر وہ چیر جسے اس کے کُل سے جدا کیا جاسکتا ہو۔