علمِ فرائض - فَرائِضُ

علمِ فرائض سے مراد وہ علم ہے، جس کے ذریعے یہ معلوم کیا جاتا ہے کہ کون وارث ہو گا اور کون نہیں ہو گا اور کس وارث کو ترکے کا کتنا حصہ ملے گا؟

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی ترکی زبان اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان پرتگالی بنگالی زبان چینی زبان فارسی زبان تجالوج ہندوستانی مليالم تلگو تھائی

ترکہ - تَرِكَةٌ

ہر وہ مال یا حق جسے آدمی اپنی موت کے بعد دنیا میں پیچھے چھوڑ جاتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان ترکی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان پرتگالی بنگالی زبان چینی زبان فارسی زبان تجالوج ہندوستانی مليالم تلگو تھائی

قتل - قَتْلٌ

قتل کے لغوی معنی ہیں کسی کو جان سے مار دینا اور اس کی روح نکال دینا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

میراث - إِرْثٌ

ارث : جو مال و جائداد وغیرہ جو مرنے والا شخص اپنے پیچھے چھوڑ جاتا ہے۔ ارث لفظ کے اصل معنی ہیں کسی چیز کا کچھ لوگوں سے دوسروں تک منتقل ہونا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

تقسیم، میراث کی تقسیم - تَقْسِيمٌ

ترکہ میں ورثاء کے حقوق متعین کرنا اور ان کے حق داروں میں انہیں بانٹنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

رَحِم، رشتہ داری - رَحِمٌ

رَحِم : بطن مادر کا وہ مقام، جہاں بچہ وجود میں آتا ہے۔ رحم قرابت اور رشتہ داری کے معنوں میں بھی آتا ہے۔ کہا جاتا ہے : ’’بَيْنَهُما رَحِمٌ‘‘ کہ دونوں کے بیچ قرابت اور تعلق ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

گروی رکھنا - رَهْنٌ

رہن : ثبوت اور دوام۔ یہ لفظ قید کرنے، ٹھہرنے اور لازم ہونے کے معنی میں بھی آتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

کنبہ - عَشِيرَةٌ

العشيرة : انسان کے قریبی رشتے دار۔ یہ دراصل 'معاشرۃ' سے ماخوذ ہے، جس کے معنی ہیں کسی کے ساتھ مل جل کر رہنا اور گھل مل جانا۔ "عشیرۃ" انسان کے قریبی لوگوں کی جماعت کے لیے بھی بولا جاتا ہے، جنھیں کوئی ایک شے متحد کرتی ہو۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

ہجڑا ، زنخا ۔ مخنث. نامرد - خُنْثَى

وہ شخص جس کی مردانہ و زنانہ دونوں شرمگاہیں ہوں یا پھر دونوں میں سے کوئی بھی نہ ہو ۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

بیت المال - بَيْتُ الـمالِ

وہ ادراہ جس کی ملکیت میں مسلمانوں کے عمومی اموال ہوتے ہیں ۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

مالِ غنیمت میں حصہ - إِسْهامٌ

مالِ غنیمت میں سے کسی مخصوص شخص کو مخصوص حصہ دینا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

سِقْط، ناتمام بچہ جو ماں کےپیٹ سے گر جائے۔ - سِقْطٌ

رحم مادر میں موجود وہ بچہ جو اپنے خدوخال کے واضح ہونے کے بعد مردہ حالت میں اپنی ماں کے پیٹ سے گر جائے۔ (2)

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو بوسنیائی زبان روسی زبان

رشتہ داری، قرابت داری - قَرابَةٌ

نسبی تعلق جو کسی انسان کو دوسرے سے مربوط کردیتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

رحمی رشتہ دار، - أُولُو الأرْحامِ

ہر وہ رشتے دار جو نہ تو صاحب الفرض ہونے کی وجہ سے وارث بنے اور نہ ہی عصبہ ہونے کی وجہ سے۔ چاہے مرد ہوں یا عورتیں۔ (1)

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو روسی زبان

سِبط، پوتا، نواسہ - سِبْطٌ

بیٹے یا بیٹی کا بچہ، چاہے یہ سلسلہ جتنا بھی نیچے تک چلا جائے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو روسی زبان

بیٹاپَن، بنُوّتْ - بُنُوَّةٌ

بیٹے یا بیٹی کی جانب سے وجود میں آنے والا رشتہ اور ان دونوں کی فروعات۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

جنین - حَمْلٌ

وہ جنین (بچہ) جو شکم مادر میں ہوتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

مَفْقُود (گم شدہ) - مَفْقُودٌ

وہ شخص جو غائب ہو جائے اور اس کے بارے میں کوئی خبر نہ ہو، نہ اس کی جگہ کا علم ہو اور نہ یہ معلوم ہو کہ وہ زندہ ہے یا مُردہ ۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو روسی زبان

قرعہ اندازی - استهام

قرعہ اندازی ایک شرعی وسیلہ ہے جس کے ذریعہ انسان کا حصہ اور نصیب متعین کیا جاتا ہے جب کسی چیز میں تنازع پیدا ہوجاتا ہے اور ترجیح کی کوئی صورت نہیں بن پاتی ۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

کلالہ - كَلالَةٌ

وہ شخص جس کے مرنے کے بعد اس کے والد اور اولاد نہ ہو۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

آباء، باپ دادا - آباءٌ

وہ مرد جن کا کسی شخص کی ولادت میں حصہ ہو۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

اخت، بہن - أُخْتٌ

وہ لڑکی جسے آپ کے باپ اور ماں (دونوں نے) یا ان میں سے کسی ایک نے جنم دیا ہو۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

اِستِلحاق - اسْتِلْحاقٌ

کسی آدمی کا کسی ایسے شخص کے باپ ہونے کا دعویٰ کرنا جس کا نسب معلوم نہ ہو۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

وہ نسبی رشتہ جو انسان کو میت سے جوڑتا ہے۔ - إِدْلاءٌ

وہ نسبی رشتہ جو میت سے جوڑتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو روسی زبان

صحیح کرنا، غلطی دور کرنا، تصحیح - تَصْحِيحٌ

ورثاء کے سہام اور ان کی اپنی تعداد کے مابین پائی جانی والی کسور کو ختم کرنا۔ (2)

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

دیناریہ کبرى (میراث کا ایک مسئلہ) - الدِّينارِيَّةُ الكُبْرَى

دیناریہ کبرى: میراث کے ایک مخصوص مسئلہ کا نام ہے جس میں ورثاء بیوی، ماں، دو بیٹیاں، بارہ بھائی اور ایک سگی یا علاتی بہن ہوتی ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

بَخِيلَۃ (علمِ میراث کا ایک مسئلہ) - بَخِيلَةٌ

میراث کے ایک مسئلہ کا نام جس ميں مسئلہ کی اصل چوبیس سے ستائیس میں تبدیل ہوجاتی ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

أُمِّ ارامل - أُمُّ الأَرامِلِ

علم میراث کا ایک مسئلہ جس میں سترہ وارث عورتیں جمع ہوجائیں جن میں تین بیویاں، دو دادیاں، چار بہنیں جن کی ماں ایک ہو، آٹھ سگی یا باپ شریک بہنیں ہوں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

رد، عقد فسخ کرنے کا مطالبہ کرنا۔ - رَدٌّ

عقد (ڈِیل) فسخ کرنے کو کہنا۔

میں ترجمہ: اردو انڈونیشیائی زبان

آواز، صوت - صَوْتٌ

ہر وہ شے جو کان کے حاسہ سے سنی جاتی ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

بیٹی - بِنْتٌ

وہ عورت جس کے اور آپ کے مابین ولادت کی وجہ سے تعلق ہو۔ اس کا اطلاق بیٹی کی بیٹی پر بھی ہوتا ہے چاہے وہ کتنے ہی واسطوں سے ہو۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

ابن، بیٹا - ابنٌ

وہ بیٹا جو نسب کے ذریعہ سے جنم لے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

بنتُ الاِبن، پوتی، بیٹے کی بیٹی - بِنْتُ الِابْنِ

ہر وہ لڑکی جس کی میت سے رشتہ داری بیٹے کے واسطے سے ہوتی ہے چاہے اس کا باپ کتنے ہی واسطوں سے (میت کا بیٹا) ہو۔ اس میں بیٹے کی بیٹی اور بیٹے کے بیٹے کی بیٹی بھی شامل ہے چاہے وہ بیٹا کتنے ہی واسطوں سے کیوں نہ ہو۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

تناسخ (علمِ میراث کی ایک اصطلاح) - تَناسُخٌ

پہلی میت کے ترکہ کی تقسیم سے پہلے کسی وارث کی وفات واقع ہو جانے کے سبب اس کے حصے کا اس کے وارثین کی طرف منتقل ہوجانا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

جَدّ، دادا، نانا۔ - جَدٌّ

باپ کا باپ یا ماں کا باپ چاہے وہ نسبی طور پر کتنا ہی اوپر کیوں نہ ہو (دادا کا باپ، نانا کا باپ اسی طرح اوپر) ۔ (2)

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

اولاد، بیٹا بیٹی، بچہ بچی۔ - وَلَدٌ

ابن: اولادخواہ مذکر ہو یا مؤنث، چھوٹی ہو یا بڑی۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

پوتا۔ - حَفِيدٌ

بیٹے کا بیٹا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

عدِیدْ - عَدِيدٌ

ایسا اجنبی شخص جس کا اپنا قبیلہ نہ ہو، پھر اس کو کسی دوسرے قبیلے میں شامل کرلیا جائے اور وہ اپنے آپ کو انھیں میں سے شمار کرنے لگے ۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

فرع (اولاد اور اولاد کی اولاد) - فَرْعٌ

اولاد اور اولاد کی اولاد چاہے یہ سلسلہ جتنا بھی نیچے تک چلا جائے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

قسمۃ، تقسیم - قِسْمَةٌ

معین مقیاس وپیمانے کے ذریعے حصوں میں سے بعض کی تعیین کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو روسی زبان

مسئلۂ عُمریہ - عُمَرِيَّةٌ

میراث کا ایک مسئلہ جو عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی طرف منسوب ہے۔ صورتِ مسئلہ شوہر اور ماں باپ، یا بیوی اور ماں باپ سے بنتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان