مالِ غنیمت میں سے کسی مخصوص شخص کو مخصوص حصہ دینا۔
وہ شخص جس کے مرنے کے بعد اس کے والد اور اولاد نہ ہو۔
وہ مرد جن کا کسی شخص کی ولادت میں حصہ ہو۔
وہ لڑکی جسے آپ کے باپ اور ماں (دونوں نے) یا ان میں سے کسی ایک نے جنم دیا ہو۔
دیناریہ کبرى: میراث کے ایک مخصوص مسئلہ کا نام ہے جس میں ورثاء بیوی، ماں، دو بیٹیاں، بارہ بھائی اور ایک سگی یا علاتی بہن ہوتی ہے۔
وہ عورت جس کے اور آپ کے مابین ولادت کی وجہ سے تعلق ہو۔ اس کا اطلاق بیٹی کی بیٹی پر بھی ہوتا ہے چاہے وہ کتنے ہی واسطوں سے ہو۔
ہر وہ لڑکی جس کی میت سے رشتہ داری بیٹے کے واسطے سے ہوتی ہے چاہے اس کا باپ کتنے ہی واسطوں سے (میت کا بیٹا) ہو۔ اس میں بیٹے کی بیٹی اور بیٹے کے بیٹے کی بیٹی بھی شامل ہے چاہے وہ بیٹا کتنے ہی واسطوں سے کیوں نہ ہو۔
باپ کا باپ یا ماں کا باپ چاہے وہ نسبی طور پر کتنا ہی اوپر کیوں نہ ہو (دادا کا باپ، نانا کا باپ اسی طرح اوپر) ۔ (2)
ابن: اولادخواہ مذکر ہو یا مؤنث، چھوٹی ہو یا بڑی۔
بیٹے کا بیٹا۔
اولاد اور اولاد کی اولاد چاہے یہ سلسلہ جتنا بھی نیچے تک چلا جائے۔