ارث : جو مال و جائداد وغیرہ جو مرنے والا شخص اپنے پیچھے چھوڑ جاتا ہے۔ ارث لفظ کے اصل معنی ہیں کسی چیز کا کچھ لوگوں سے دوسروں تک منتقل ہونا۔
رَحِم : بطن مادر کا وہ مقام، جہاں بچہ وجود میں آتا ہے۔ رحم قرابت اور رشتہ داری کے معنوں میں بھی آتا ہے۔ کہا جاتا ہے : ’’بَيْنَهُما رَحِمٌ‘‘ کہ دونوں کے بیچ قرابت اور تعلق ہے۔
بیٹے یا بیٹی کا بچہ، چاہے یہ سلسلہ جتنا بھی نیچے تک چلا جائے۔
کسی آدمی کا کسی ایسے شخص کے باپ ہونے کا دعویٰ کرنا جس کا نسب معلوم نہ ہو۔
وہ نسبی رشتہ جو میت سے جوڑتا ہے۔
ہر وہ لڑکی جس کی میت سے رشتہ داری بیٹے کے واسطے سے ہوتی ہے چاہے اس کا باپ کتنے ہی واسطوں سے (میت کا بیٹا) ہو۔ اس میں بیٹے کی بیٹی اور بیٹے کے بیٹے کی بیٹی بھی شامل ہے چاہے وہ بیٹا کتنے ہی واسطوں سے کیوں نہ ہو۔