علمِ فرائض - فَرائِضُ

علمِ فرائض سے مراد وہ علم ہے، جس کے ذریعے یہ معلوم کیا جاتا ہے کہ کون وارث ہو گا اور کون نہیں ہو گا اور کس وارث کو ترکے کا کتنا حصہ ملے گا؟

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی ترکی زبان اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان پرتگالی بنگالی زبان چینی زبان فارسی زبان تجالوج ہندوستانی مليالم تلگو تھائی

أُمِّ ارامل - أُمُّ الأَرامِلِ

علم میراث کا ایک مسئلہ جس میں سترہ وارث عورتیں جمع ہوجائیں جن میں تین بیویاں، دو دادیاں، چار بہنیں جن کی ماں ایک ہو، آٹھ سگی یا باپ شریک بہنیں ہوں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

تناسخ (علمِ میراث کی ایک اصطلاح) - تَناسُخٌ

پہلی میت کے ترکہ کی تقسیم سے پہلے کسی وارث کی وفات واقع ہو جانے کے سبب اس کے حصے کا اس کے وارثین کی طرف منتقل ہوجانا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

مسئلۂ عُمریہ - عُمَرِيَّةٌ

میراث کا ایک مسئلہ جو عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی طرف منسوب ہے۔ صورتِ مسئلہ شوہر اور ماں باپ، یا بیوی اور ماں باپ سے بنتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان