ترجمہ - تَرْجَمَةٌ

کلام کی تفسیر کرنا اور اس کو ایک زبان سے دوسری زبان میں منتقل کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی ترکی زبان اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان پرتگالی بنگالی زبان چینی زبان فارسی زبان تجالوج ہندوستانی مليالم تلگو تھائی

سلام کرنا - السَلامٌ

وہ دعائیہ کلمات جو ایک مسلمان اپنے مسلمان بھائی سے ملاقات اور الگ ہوتے وقت کہتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان ترکی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان پرتگالی بنگالی زبان چینی زبان فارسی زبان تجالوج ہندوستانی مليالم تلگو تھائی

نماز - صَلاةٌ

کچھ ایسے اقوال و افعال جن کی ابتدا تکبیر سے اور انتہا سلام سے ہوتی ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان ترکی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان پرتگالی بنگالی زبان چینی زبان فارسی زبان تجالوج ہندوستانی مليالم تلگو تھائی

رکوع سے کھڑے ہونے کے بعد 'ربَّنا ولَكَ الحَمْدُ' کہنا - تَحْمِيدٌ

نمازی کا رکوع سے اٹھنے کے بعد سیدھا کھڑے ہونے پر ’’ربَّنا ولَكَ الحَمْدُ‘‘ کہنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی ترکی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان پرتگالی بنگالی زبان چینی زبان فارسی زبان تجالوج ہندوستانی مليالم تلگو تھائی

نماز میں اطمینان - الطُّمَأْنِينَةٌ في الصلاة

نماز کے تمام فعلی ارکان میں تھوڑی دیر کے لیے اعضا و جوارح کا پرسکون و مستقر ہو جانا کہ ہر عضو اپنی اپنی جگہ پر برابر ہو جائے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی ترکی زبان اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان پرتگالی بنگالی زبان چینی زبان فارسی زبان تجالوج ہندوستانی مليالم تلگو تھائی

صف، قطار - صَفٌّ

صف : ہر چیز کی سیدھی لائن۔ جب کہ صف اور تصفیف کے اصل معنی ہیں : کسی چیز کو سیدھی لائن پر برابر کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

بدلنا - تَغْيِيرٌ

تغییر : تحویل اور ازالہ۔ تغییر تبدیلی کے معنی میں بھی آتا ہے۔ اس کے اصل معنی ہیں کسی چیز کو معرض وجود میں لانا جس کا اس سے پہلے وجود نہ رہا ہو۔ اس کے دیگر معانی میں ایک حالت سے دوسری حالت میں منتقل ہونا بھی شامل ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

تورک کرنا - تَوَرُّكٌ

تورک : سرین پر ٹیک لگاکر بیٹھنا۔ سرین ران کے اوپری حصے کو کہتے ہيں۔ اس کا اطلاق پہلو کے بل لیٹنے پر بھی ہوتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

آیت - آيَةٌ

آیت : علامت ونشانی۔ اسی سے قرآن کی آیت کو آیت کہا گیا، اس لیے کہ یہ پہلے والے کلام کے بعد آنے والے کلام سے الگ ہونے کی علامت ہے۔ اس کا اطلاق حروف کے مجموعے پر بھی ہوتا ہے۔ اس کے یہ معانی بھی آتے ہیں : معجزہ، دلیل، برہان، عجیب معاملہ اور عبرت۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

عربی زبان - عَرَبِيَّةٌ

العَرَبِيَّةُ: وہ زبان جسے عرب کے لوگ بولتے ہیں، جو لوگوں کی ایک نسل ہے اور جس کا اطلاق عجم کے مقابلے میں باقی لوگوں پر ہوتا ہے۔ اس کلمہ کی اصل "التَّعْرِيب" ہے، جس کے معنی بیان کرنے، واضح کرنے اور ظاہر کرنے کے ہیں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

حمد - حَمْدٌ

حمد : مدح اور ثنا۔ آپ کہتے ہیں: ”حَمِدْتُ الرَّجُلَ على شَجاعَتِهِ، أَحْمَدُهُ، حَمْداً“ یعنی میں نے اس شخص کی بہادری پر اس کی تعریف کی۔ اس کی ضد "الذَّمُّ" یعنی مذمت کرنا ہے۔ حمد کا لفظ شکر کے معنی میں بھی آتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

مفصل - الـمُفَصَّلُ

وہ شے، جو بہت سے ایسے اجزا پر مشتمل ہو، جو واضح حدود کے ساتھ ایک دوسرے سے بالکل الگ الگ ہوں۔ "فصل" کے اصل معنی ہیں : ایک شے کو دوسری شے سےالگ کرنا۔ "المفصل" کے یہ معانی بھی آتے ہیں : واضح طور پر بیان شدہ، ٹکڑے ٹکڑے کیا ہوا، حصوں میں تقسیم کیا ہوا اور حد بندی شدہ۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

اللہ اکبر کہنا - تَكْبِيرٌ

تکبیر : تعظیم۔ "الكِبَر" کے اصل معنی عظمت کے ہیں۔ یہ لفظ کسی چیز کے بارے میں یہ بتانے کے لیے بھی آتا ہے کہ وہ بڑا ہے۔ مثلا تم کہو : "اللهُ أَكْبَرُ" یعنی اللہ بہت بڑا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

پناہ لینا - اسْتِعاذَةٌ

الاستعاذۃ (پناہ لینا) : برائیوں سے پناہ لینا اور بچاؤ حاصل کرنا۔ ’استعاذہ‘ اصل میں "العَوْذ" یعنی بچاؤ، حفاظت اور حمایت طلب کرنے کو کہتے ہیں۔ "الـمَعَاذُ" پناہ گاہ اور قلعہ کو کہتے ہیں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

عجمی - أَعْجَمِيٌّ

جو فصیح عربی میں بات نہ کرسکتا ہو اگرچہ وہ عرب ہی کیوں نہ ہو۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

پاؤں بچھا کر اس پر بیٹھنا - افْتِراشٌ

نمازی کا بایاں پاؤں دوہرا کرکے اس طرح بچھا کر اس پر بیٹھنا کہ دایاں پاؤں کھڑا رہے، ٹخنے اٹھے ہوئے ہوں اورانگلیوں کے باطن کو زمین پر اس طرح رکھنا کہ انگلیوں کے پوروں کا رُخ قبلہ کی جانب ہو۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

تدارک، فوت شدہ چیز کی تلافی کرنا، بھرپائی کرنا۔ - تَدارُكٌ

شرعاً مقرر کردہ محل سے نماز یا اس کے کسی جزء کے رہ جانے پر اسے دوبارہ ادا کرنا جب تک فوت نہ ہو جائے، تدارک کہلاتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

چار زانو بیٹھنا - تَرَبُّعٌ

نمازی آدمی کا اپنی سرین پر دائیں گھٹنے کو دائیں طرف، اور دائیں پیر کو بائیں اور بائیں کو دائیں طرف پھیلا کر بیٹھنا۔

میں ترجمہ: اردو انڈونیشیائی زبان

دورانِ نماز حالتِ قیام میں دونوں ہاتھوں کو بغیر باندھے کھلا چھوڑ دینا - إِرْسالٌ

دورانِ نماز، حالت قیام میں دونوں ہاتھوں کو باندھنے کے بجائے کھلا چھوڑ دینا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

دعا پر آمین کہنا۔ - تَأْمِينُ الدُّعاءِ

کسی دوسرے کے دعا کرنے پر آدمی کا 'آمین' کہنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

حالتِ تشہد میں انگوٹھے اور درمیانی انگلی سے حلقہ اور دائرہ بنانا - تَحْلِيقٌ

دوران نماز تشہد کی حالت میں انگوٹھے اور درمیانی انگلی کے سِروں کو حلقے کی شکل میں ملانا۔

میں ترجمہ: اردو انڈونیشیائی زبان

جھکانا - طَأْطَأَةٌ

نماز کے دوران سر کو جھکانا اور اسے زمین کی طرف مائل کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

کُلہا - وَرِكٌ

انسان کے چوتڑ کی ہڈیوں کے مجموعے کا نام ہے، جو ران کی ہڈیوں کے کنارے ہوتی ہیں۔

میں ترجمہ: فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

غالب گمان کی بنیاد پر نمازی کا عدد رکعات جاننے کی جستجو کرنا - تَحَرِّي

نمازی کا غالب گمان کی بنیاد پر رکعتوں کی صحیح تعداد جاننے کے لیے بھر پور کوشش کرنا۔

میں ترجمہ: اردو انڈونیشیائی زبان

مارنا، پیٹنا، ضرب - ضَرْبٌ

کسی شخص کو تلکیف دینے اور الم پہنچانے کے مقصد سے سبق سکھانے والے آلہ (یعنی چھڑی یا کوڑا) کو اس پر برسانا۔

میں ترجمہ: اردو انڈونیشیائی زبان

جہری نماز میں مقتدی کا امام کے پیچھے قراءت کو ترک کرنا۔ - سُكُوتٌ

جہری نمازوں میں مقتدی کا امام کے پیچھے قراءت کا ترک کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

ٹیک لگانا، سہارا لینا - اسْتِنادٌ

کسی چیز پر ٹیک لگانا، اس کا سہارا لینا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

اِبدال، تبدیل کرنا، بدلنا - إبدال

دورانِ نماز قرآن کریم کی تلاوت میں ایک حرف کی جگہ دوسرا حرف یا ایک حرکت کی جگہ دوسری حرکت بدل دینا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

انتقال، ایک جگہ سے دوسری جگہ جانا، منتقل ہونا۔ - انْتِقالٌ

نماز میں ایک رکن سے دوسرے رکن میں جانا، یا پھر ایک نیت سے دوسری نیت کی طرف منتقل ہونا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

ہیئت، حالت، کیفیت - هَيْئَةٌ

کسی چیز کی ظاہری حالت۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

رونا، آنسو بہانا۔ - بُكَاءٌ

خوف یا غم یا اس طرح کے کسی دیگر سبب کی وجہ سے آنسوؤں کا بہنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

تحویل (چادر کو پلٹنا) - تَحْوِيلٌ

چادر کو پلٹا دینا بایں طور کہ اس کی دائیں طرف کو بائیں طرف اور بائیں طرف کو دائیں طرف کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

دھیمی آواز سے قرآت کرنا - إِخفْاءٌ

قرآت وغیرہ میں آواز کو پست رکھنا اور اس میں جہر نہ کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

جلدی کرنا، تیزی کرنا، پہل کرنا - إِسْرَاعٌ

کسی شے کو قریب ترین وقت میں پیش کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان