ذبح کرنا - ذَكَاةٌ

مخصوص طریقے سے جانور کا خون بہانا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان ترکی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان پرتگالی بنگالی زبان چینی زبان فارسی زبان تجالوج ہندوستانی مليالم تلگو تھائی

شراب نوشی - شُرْبُ الخَمْرِ

کسی بھی نشہ آور شے کو نوش کرنا، خواہ وہ مائع ہو یا جامد، کم ہو یا زیادہ۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان ترکی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان پرتگالی بنگالی زبان چینی زبان فارسی زبان تجالوج ہندوستانی مليالم تلگو تھائی

بت پرست - وَثَنِيٌّ

یہ لفظ "الوَثَن" کی طرف نسبت سے وجود میں آیا ہے، جس کے معنی بت اور پوجے جانے والے پتھر کے ہیں۔ "الوَثَنِيَّةُ" کے معنی ہیں بتوں اور پتھروں کی پوجا۔ ’وَثَن‘ کے معنی مجسمہ اورصلیب کے بھی آتے ہیں۔ ’وَثَن‘ کا لفظ دراصل 'وَثْن' سے ماخوذ ہے، جس کے معنی ہیں دوام اور ثبوت۔ ’وَثْن‘ کے معنی قوت اور کثرت کے بھی آتے ہیں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

کتابی - كِتابِيٌّ

کتابی : کتاب کی طرف منسوب ایک اسم ہے۔ ”کتاب“ دو غلافوں کے درمیان جمع کردہ صحیفوں کو کہتے ہیں۔ یہ اصل میں”کَتْب“ سے ماخوذ ہے، جس کے معنی ہیں کسی چیز کو کسی چیز کے ساتھ جمع کرنا۔ جب کسی شے کو جمع کیا جاتا ہے تو کہتے ہیں: ”كَتَبْتُ الشَّيْءَ“ یعنی میں نے اس شے کو جمع کیا۔ کتابی اہل کتاب کے ایک فرد کو بھی کہتے ہیں۔ اہل کتاب سے مراد یہود ونصاری ہیں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

ذبح کرنا - تذكية

"الذَّكَاة" کے لغوی معنی ہیں کسی چیز کا پورا ہونا اور انتہا کو پہنچنا۔ اسی سے ذبح کرنے اور نحر کو "تَذْكِيَة" اور "ذَكَاة" کہا جاتا ہے، کیوں کہ اسی کے ذریعے وہ تمام حاصل ہوتا ہے، جو کسی چیز کو کھانا مباح کرتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

ذبح کرنا - ذَبْح

نحر کرنا، ذبح کرنا اور خون بہانا۔ "الذَّبْح" کے اصل معنی پھاڑنے اور کاٹنے کے ہیں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

نفرت دلانا - تَنْفِيرٌ

التَّنْفِيرُ: ’کسی چیز سے ہٹانا اور دور کرنا۔ اس کے اصل معنی ہیں : کسی کو دور ہونے اور بھاگنے پر اکسانا۔ یہ بغض دلانے کے معنی میں بھی آتا ہے اور اس کے ضد "التَّبْشِيرُ" یعنی خوش خبری دینا اور "التَّحْبِيبُ" اور پیارا بنانا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

پاکیزہ و حلال روزى کھانا - أَكْلُ الطَّيِّباتِ

اپنی ذات اور کمائی کے اعتبار سے واضح طور پر حلال کھانے کو غذا بنانا جس میں اسراف اور معصیت نہ ہو۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

پاک - طَيِّب

طیب کے لغوی معنى لذیذ، حلال اور جائز کے ہیں۔ لفظ "الطَيِّب" "الطِّيبَةِ" سے مشتق ہے، جس کے معنى ہیں خباثت سے سالم اور محفوظ ہونا۔ "الطَّيِّب" کى ضد "الخَبِيثُ" آتی ہے۔ لفظ طیب کا اطلاق نیک، اچھے، آسان، پاکیزہ اور صاف ستھرے وغیرہ پر بھى ہوتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

اَکلِ حرام، حرام خوری - أَكْلُ الحَرَامِ

ہر اس چیز کا استعمال کرنا جس سے شریعتِ مطہرہ نے روکا ہو، خواہ وہ کھانے والى چیز ہو یا پہننے والى یا سواری کرنے والى یا کوئی دوسری چیز۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

انسان کو اذیت و تکلیف پہنچانے والے جانور۔ - فَواسِق

وہ جانور جو عمومًا لوگوں پر حملہ آور ہوتے ہیں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

دورانِ نماز حالتِ قیام میں دونوں ہاتھوں کو بغیر باندھے کھلا چھوڑ دینا - إِرْسالٌ

دورانِ نماز، حالت قیام میں دونوں ہاتھوں کو باندھنے کے بجائے کھلا چھوڑ دینا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

اسلحہ، آلۂ جنگ - سِلاحٌ

ہر طرح کے آلات جنگ و قتال

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

اطعمہ، کھانے - أَطْعِمَةٌ

ہر وہ چیز جو عام طور پر کھائی جائےاور وہ بدن کے لیے قوت کا باعث ہو۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

شہد سے تیار کردہ شراب - بِتْعٌ

شہد سے تیار کردہ ایک نشہ آور مشروب۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

شکار - صَيْدٌ

شکار کی نیت سے کسی معتبر آلے کے ساتھ کسی ایسے جانور کا شکار کرنا جو فطرتی طور پر پالتو نہ ہو، وہ کسی کی ملکیت نہ ہو اور اسے ذبح کرنا غیر مقدور ہو۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

رمق، آخری سانس - رَمَقٌ

بقیہ روح اور آخری سانس۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

کارتُوس، غلیل کی گولی - بُنْدُقٌ

ہر وہ چیز جو پھینکی جائے چاہے وہ پتھر ہو، مَٹی ہو، لوہا یا اس طرح کی کوئی دوسری چیز۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

بانجھ، بانجھ عورت، بے اولاد مرد - عاقِرٌ

وہ عورت جو بچے نہیں جنتی اور وہ آدمی جس کے ہاں بچے نہیں ہوتے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

مفادِ عامہ کی خاطر مخصوص کی ہوئی زمین - حِمًى

وہ زمیں جسے حاکم کسی خاص مصلحت کے لیے مختص کر لیتا ہے اور اس کے قریب جانا ممنوع قرار دیتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

تنجیس، گندہ کرنا، ناپاک کرنا، گندگی و نجاست کو دور کرنا۔ - تَنْجِيسٌ

کسی پاک شے میں نجاست ڈالنا ۔ (2)

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

مُعَلَّم (سکھلایا اور سدھایا ہوا) - مُعَلَّمٌ

وہ جانور جسے شریعت کے اعتبار سے، تجربہ کار لوگوں کے حساب سے شکار کرنے کی مشق کرائی گئی ہو ۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو روسی زبان

زخمی کرنا اور کاٹنا - عَقْرٌ

جب جانور قابو میں نہ رہے تو اس کے جسم کے کسی بھی حصے کو زخمی کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

جلّالہ( وہ جانور جو گندگی کھاتا ہے) - جَلّالَةٌ

وہ جانور جو اکثر گندگی کھاتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

اچک لینا - اخْتِطافٌ

کسی شے کو علانیہ طور پر جھپٹا مار کر لینا اور بھاگ جانا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

ظَلْع، لنگڑا پن - ظلع

ہلکا اور معمولی قسم کا لنگڑا پن ۔

میں ترجمہ: فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان

گوشت - لَحْمٌ

(جسم میں )جلد اور ہڈی کے مابین نرم عضلاتی جزء

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

برانگیختہ کرنا، بھڑکانا، شوق دلانا - تَحْرِيشٌ

کتے یا کسی اور شکاری جانور کو شکار پر حملہ کرنے کے لئے چھوڑنا اور دوڑانا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو بوسنیائی زبان روسی زبان

کھانا جمع کرنا - اقْتِياتٌ

اتنا کھانا جمع کرنا جو انسان کے جسم کے لیے کافی سکے اور جتنی مقدار کے نہ ہونے سے جسم کو نقصان ہو۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

مشروبات - أَشْرِبَةٌ

بہنے والی مائع اشیاء جو پی جائیں نہ کہ چبائی جائیں۔ خواہ وہ حرام ہوں یا حلال۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

تردّی، لڑھکنا، اوپر سے نیچے گر کر مرجانا۔ - تَرَدِّي

بلند جگہ سے گرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

خشکی - بَـرٌّ

زمین کا خشک حصہ۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

کچھوا - سُلَحْفاةٌ

خشکی و تری کے جانوروں میں سے ایک جانور جو رینگنے والے جانوروں میں سے ہے اور اس کے جسم کو ہڈیوں کا ایک سخت خول گھیرے ہوئے ہوتا ہے ۔ (2)

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

گدھی - أتان

گدھے کی مادہ

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

نبیذ بنانا - انْتِباذٌ

کھجور یا کشمش وغیرہ کو پانی میں ڈالنا تاکہ وہ میٹھا ہوجائے اور اس کی نمکینی جاتی رہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

دُم کٹا، بے نام ونشان، بے اولاد، نِربنش - أَبْتَرُ

وہ سانپ جس کی دُم چھوٹی ہو۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

نگلنا - اِبْتِلاعٌ

حلق کے راستہ سے کوئی چیز پیٹ تک بغیر چبائے پہنچانا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

چکوترا - أُتْرُجُّةٌ

ایک ترش درخت کا پھل، جو بڑے نیبو جیسا، سنہرے رنگ والا اور اچھی خوشبو والا ہوتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

وزن کرکے لینا - اتِّزانٌ

کسی چیز کو وزن کر کے اس کی مقدار معلوم ہوجانے کے بعد لینا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

انڈے - بَيْضٌ

بَیض اس چیز کو کہتے ہیں جو بعض مادہ جانور جیسے پرندے اور مچھلیاں دیتی ہیں اور اسی سے ان کے بچے پیدا ہوتے ہیں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

رائیگاں، باطل - جُبارٌ

(وہ نقصان) جس میں کسی پر قصاص، دیت اور قیمت کی شکل میں کوئی ضمانت (تاوان) نہ ہو۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

چوپائے - بَهِيمَةٌ

بحر و بر کا ہر وہ جانور جو چار ٹانگوں والا ہو۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

تمباکو - تَبَغٌ

بینگن کے جنس کا ایک زرعی پودا جسے سگریٹ نوشی وغیرہ میں استعمال کیا جاتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

سرکہ - خَلٌّ

انگور اور کھجور وغیرہ کا کھٹا رس۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

کسی شے کے سلسلہ میں کثرت اور کشادگی سے کام لینا۔ - تَبَسُّطٌ

کھانے پینی کی اشیاء سے فائدہ اٹھانے میں کشادگی اور کثرت سے کام لینا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

پِتْ۔ - مَرارَةٌ

جگر سے متصل ایک تھیلی جس میں ایسے مادے جمع ہوتے ہیں جو چکنائی والی اشیاء کو ہضم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ (2)

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

ریڑھ کی ہڈی میں دماغ تک پہنچنے والی ایک رگ - نُخاعٌ

ایک عصباتی رگ جو دماغ سے ملی ہوتی ہے اور ریڑھ کی ہڈی سے گزرتی ہوئی دمچی کے آخر تک جاتی ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

خنزیر ۔ سور ۔ - خِنْزِيرٌ

خشکی پر رہنے والا ایک خبیث اور بری صورت والا جانور جو ممالیہ جانوروں میں سے ہے ۔ (2)

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

تبعیت، فرع کا اصل کے تابع ہونا - تَبَعِيَّةٌ

رحمِ مادر میں موجود بچے کا ذبح ہونے کے احکام میں اپنی ماں کا جزء ہونے کی وجہ سے اس کے ساتھ مرتبط ہونا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

کوا - غُرَابٌ

سیاہ رنگ کا ایک شریر پرندہ۔ (2)

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

عُقاب، ایک طاقت ور بلند پرواز شکاری پرندہ - عُقابٌ

شکاری پرندوں میں سے ایک پرندہ جس کے پنجے مضبوط، چونچ چھوٹی اور نظر تیز ہوتی ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

سینگ، قَرْن - قَرْنٌ

کچھ حیوانات جیسے گائے اور بکری وغیرہ کے سروں میں اُگنے والی ایک ہڈی۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

زرافہ، مادَہْ زراف۔ - زَرافَةٌ

لمبی گردن والا ایک خوبصورت چوپایہ جس کے ہاتھ اس کے پاؤں سے زیادہ لمبے ہوتے ہیں اورجو چارہ کھانے والے جانوروں کے قبیل سے ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو بوسنیائی زبان روسی زبان

اُچُّھو - غُصَّةٌ

کھانے یا پینے یا اسی طرح کی کسی دوسری چیز کا حلق میں اٹک جانا اور معدے میں نہ اترنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

شانہ، کندھا - كَتِفٌ

مونڈھے کے پیچھے کی چوڑی ہڈی جو بازو اور دھڑ کو ایک دوسرے کے ساتھ جوڑتی ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

نقیعہ، سفر سے آنے والے مسافر کے لیے تیار کیا جانے والا کھانا، ضیافت کے لیے ذبح کیا جانے والا جانور۔ - نَقِيعَةٌ

وہ کھاناجو غیر موجود شخص کے لئے تیار کیا جاتا ہے جب وہ سفر وغیرہ سے واپس آ رہا ہو۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

شہد - عَسَلٌ

وہ میٹھا سیال جسے شہد کی مکھی اپنے پیٹ سے نکالتی ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو بوسنیائی زبان روسی زبان

چوہا - فَأْرٌ

کترنے والے پستانیہ جانوروں میں سے ایک چھوٹا سا جانور۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

عشائیہ - عَشاءٌ

دن کے آخری حصے اور رات کی ابتدا میں عشاء کے وقت کھایا جانے والا کھانا (عشائیہ)۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

ایسا برتن جسے اندر سے تارکول کے ذریعے لیپ کیا گیا ہو - مُزَفَّتٌ

ایسا برتن جس کے اندرونی حصے کو تارکول کے ذریعے لیپ کیا گیا ہو۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

کھانے کو آگ پر اچھی طرح پکانا - طَبِيخٌ

کھانے کو آگ پر اچھی طرح پکانا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

کیڑے مکوڑے - حَشَراتٌ

زمین پر چلنے والے چھوٹےچھوٹے جانور اور موذی كيڑے مکوڑے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

سالن - إِدامٌ

ہر وہ چیز جو عام طور پر روٹی کے ساتھ کھائی جاتی ہے، خواہ وہ سیال ہو یا جامد۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

چمڑا (کھال) - أَدِيمٌ

چمڑا، خواہ دباغت کیا ہوا ہو یا نہ ہو۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

اصابت، درستگی، مقصد تک رسائی۔ - إِصَابةٌ

قول یا فعل سے مقصود غایت کو پہنچنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

اِغْراء، اکسانا، ابھارنا - إغراء

چیخ چلّا کر یا اس طرح کے کسی اور طریقے سے جانور کو شکار پر اکسانا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

عرَق، پسینہ - عَرَقٌ

وہ صاف شفاف مائع جو گرمی یا کسی بیماری کے سبب جسم سے نکلتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

کاشت کاری - فِلاحَةٌ

کاشتکاری کے لیے زمین کو جوت کر تیار کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

دعوت کا کھانا - مَأْدُبَةٌ

’مأدُبہ‘ وہ کھانا جسے آدمی تیار کرکے لوگوں کو اس پر مدعو کرتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

ضبّ، سانڈا، ایک رینگنے والا جانور جو چھپکلی کے مشابہ ہوتا ہے اور یہ نجد کے علاقے میں پایا جاتا ہے۔ - ضَبٌّ

رینگنے والے جانوروں میں سے ایک چھوٹا سا جانور جس کا جسم موٹا اور کھردرا ہوتا ہے اور اس کی ایک چوڑی، کھردری اور گرہ دار دم ہوتی ہے ۔ (2)

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

انگور (تروتازہ) - عِنَبٌ

انگور کا تر وتازہ پھل ۔ (2)

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

ھامہ (رات میں نکلنے والا ایک پرندہ) - هامة

رات کو نکلنے والے پرندوں میں سے ایک چھوٹا سا پرندہ.