یہ لفظ "الوَثَن" کی طرف نسبت سے وجود میں آیا ہے، جس کے معنی بت اور پوجے جانے والے پتھر کے ہیں۔ "الوَثَنِيَّةُ" کے معنی ہیں بتوں اور پتھروں کی پوجا۔ ’وَثَن‘ کے معنی مجسمہ اورصلیب کے بھی آتے ہیں۔ ’وَثَن‘ کا لفظ دراصل 'وَثْن' سے ماخوذ ہے، جس کے معنی ہیں دوام اور ثبوت۔ ’وَثْن‘ کے معنی قوت اور کثرت کے بھی آتے ہیں۔
اپنی ذات اور کمائی کے اعتبار سے واضح طور پر حلال کھانے کو غذا بنانا جس میں اسراف اور معصیت نہ ہو۔
ہر اس چیز کا استعمال کرنا جس سے شریعتِ مطہرہ نے روکا ہو، خواہ وہ کھانے والى چیز ہو یا پہننے والى یا سواری کرنے والى یا کوئی دوسری چیز۔
طیب کے لغوی معنى لذیذ، حلال اور جائز کے ہیں۔ لفظ "الطَيِّب" "الطِّيبَةِ" سے مشتق ہے، جس کے معنى ہیں خباثت سے سالم اور محفوظ ہونا۔ "الطَّيِّب" کى ضد "الخَبِيثُ" آتی ہے۔ لفظ طیب کا اطلاق نیک، اچھے، آسان، پاکیزہ اور صاف ستھرے وغیرہ پر بھى ہوتا ہے۔
وہ جانور جو عمومًا لوگوں پر حملہ آور ہوتے ہیں۔
اتنا کھانا جمع کرنا جو انسان کے جسم کے لیے کافی سکے اور جتنی مقدار کے نہ ہونے سے جسم کو نقصان ہو۔
بہنے والی مائع اشیاء جو پی جائیں نہ کہ چبائی جائیں۔ خواہ وہ حرام ہوں یا حلال۔
بلند جگہ سے گرنا۔
کھجور یا کشمش وغیرہ کو پانی میں ڈالنا تاکہ وہ میٹھا ہوجائے اور اس کی نمکینی جاتی رہے۔
حلق کے راستہ سے کوئی چیز پیٹ تک بغیر چبائے پہنچانا۔
کسی چیز کو وزن کر کے اس کی مقدار معلوم ہوجانے کے بعد لینا۔
بینگن کے جنس کا ایک زرعی پودا جسے سگریٹ نوشی وغیرہ میں استعمال کیا جاتا ہے۔
انگور اور کھجور وغیرہ کا کھٹا رس۔
کھانے پینی کی اشیاء سے فائدہ اٹھانے میں کشادگی اور کثرت سے کام لینا۔
کھانے یا پینے یا اسی طرح کی کسی دوسری چیز کا حلق میں اٹک جانا اور معدے میں نہ اترنا۔
مونڈھے کے پیچھے کی چوڑی ہڈی جو بازو اور دھڑ کو ایک دوسرے کے ساتھ جوڑتی ہے۔
وہ کھاناجو غیر موجود شخص کے لئے تیار کیا جاتا ہے جب وہ سفر وغیرہ سے واپس آ رہا ہو۔
وہ میٹھا سیال جسے شہد کی مکھی اپنے پیٹ سے نکالتی ہے۔
دن کے آخری حصے اور رات کی ابتدا میں عشاء کے وقت کھایا جانے والا کھانا (عشائیہ)۔
ہر وہ چیز جو عام طور پر روٹی کے ساتھ کھائی جاتی ہے، خواہ وہ سیال ہو یا جامد۔
چمڑا، خواہ دباغت کیا ہوا ہو یا نہ ہو۔
کھانے کو آگ پر اچھی طرح پکانا۔
کاشتکاری کے لیے زمین کو جوت کر تیار کرنا۔
’مأدُبہ‘ وہ کھانا جسے آدمی تیار کرکے لوگوں کو اس پر مدعو کرتا ہے۔
انگور کا تر وتازہ پھل ۔ (2)