مخصوص طریقے سے جانور کا خون بہانا۔
کتابی : کتاب کی طرف منسوب ایک اسم ہے۔ ”کتاب“ دو غلافوں کے درمیان جمع کردہ صحیفوں کو کہتے ہیں۔ یہ اصل میں”کَتْب“ سے ماخوذ ہے، جس کے معنی ہیں کسی چیز کو کسی چیز کے ساتھ جمع کرنا۔ جب کسی شے کو جمع کیا جاتا ہے تو کہتے ہیں: ”كَتَبْتُ الشَّيْءَ“ یعنی میں نے اس شے کو جمع کیا۔ کتابی اہل کتاب کے ایک فرد کو بھی کہتے ہیں۔ اہل کتاب سے مراد یہود ونصاری ہیں۔
"الذَّكَاة" کے لغوی معنی ہیں کسی چیز کا پورا ہونا اور انتہا کو پہنچنا۔ اسی سے ذبح کرنے اور نحر کو "تَذْكِيَة" اور "ذَكَاة" کہا جاتا ہے، کیوں کہ اسی کے ذریعے وہ تمام حاصل ہوتا ہے، جو کسی چیز کو کھانا مباح کرتا ہے۔
نحر کرنا، ذبح کرنا اور خون بہانا۔ "الذَّبْح" کے اصل معنی پھاڑنے اور کاٹنے کے ہیں۔
شکار کی نیت سے کسی معتبر آلے کے ساتھ کسی ایسے جانور کا شکار کرنا جو فطرتی طور پر پالتو نہ ہو، وہ کسی کی ملکیت نہ ہو اور اسے ذبح کرنا غیر مقدور ہو۔
ہر وہ چیز جو پھینکی جائے چاہے وہ پتھر ہو، مَٹی ہو، لوہا یا اس طرح کی کوئی دوسری چیز۔
بقیہ روح اور آخری سانس۔
وہ عورت جو بچے نہیں جنتی اور وہ آدمی جس کے ہاں بچے نہیں ہوتے۔
کسی پاک شے میں نجاست ڈالنا ۔ (2)
جب جانور قابو میں نہ رہے تو اس کے جسم کے کسی بھی حصے کو زخمی کرنا۔
ہلکا اور معمولی قسم کا لنگڑا پن ۔
کتے یا کسی اور شکاری جانور کو شکار پر حملہ کرنے کے لئے چھوڑنا اور دوڑانا۔
بلند جگہ سے گرنا۔
بحر و بر کا ہر وہ جانور جو چار ٹانگوں والا ہو۔
رحمِ مادر میں موجود بچے کا ذبح ہونے کے احکام میں اپنی ماں کا جزء ہونے کی وجہ سے اس کے ساتھ مرتبط ہونا۔
لمبی گردن والا ایک خوبصورت چوپایہ جس کے ہاتھ اس کے پاؤں سے زیادہ لمبے ہوتے ہیں اورجو چارہ کھانے والے جانوروں کے قبیل سے ہے۔
ایک عصباتی رگ جو دماغ سے ملی ہوتی ہے اور ریڑھ کی ہڈی سے گزرتی ہوئی دمچی کے آخر تک جاتی ہے۔
کچھ حیوانات جیسے گائے اور بکری وغیرہ کے سروں میں اُگنے والی ایک ہڈی۔