صفوں کی درستگی - تَسْوِيَةٌ

نماز میں صفیں بنانا بایں طور کہ وہ باہم ملی ہوئی ہوں، بالکل سیدھی ہوں اور ان میں کوئی کجی اور خالی جگہ نہ ہو۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

اللہ کا راستہ، جہاد - سَبِيلُ اللهِ تعالى

وہ مجاہد اور رضاکار جنگجو جن کا لشکر کے رجسٹر میں کوئی حصہ (تنخواہ) مقرر نہ ہو اگرچہ وہ مالدار ہوں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

رِشوَت - رِشْوَةٌ

رِشوَتْ : اجرت اور عطیہ۔ یہ مدارات کرنے اور سہولت برتنے کے معنی میں بھی آتا ہے۔ اس کا اطلاق ہر اس شے پر ہوتا ہے، جس کے ذریعے کسی شے تک پہنچا جا سکے ۔ لیکن بعد میں اس کا استعمال اس شے کے ساتھ خاص ہوگیا، جس کے ذریعے کسی ممنوع شے تک پہنچا جاتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

مسکین - مِسْكِينٌ

مسکین: ایسا شخص جو کسی چیز کا مالک نہ ہو۔ بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ مسکین وہ شخص ہے، جس کے پاس کفایت بھر سامانِ زیست نہ ہو۔ مسکین کے معنی حقیر، ذلیل، عاجز اور ضعیف بھی ہوتے ہیں۔ مسکین اصل میں "السَّكُون" سے ماخوذ ہے، جس کے معنی ٹھہراؤ اور سکون و خاموشی کے ہیں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

ذلت - ذُلٌّ

الذل: کمزوری اور رسوائی۔ ’ذل‘ کی ضد عزت وقوت آتی ہے۔ ذل کے اصل معنی نرمی اور آسانی کے ہیں۔ یہ فرماں بردار ہونے اور سر تسلیم خم کر دینے کے معنی میں بھی آتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

یتیم کی کفالت - كَفالَةُ اليَتِيمِ

اللہ سے حصولِ ثواب کی غرض سے اس بچے کے امور کی دیکھ بھال کرنا جس کا باپ مرگیا ہو، اور اس کے دینی و دنیوی مصالح کے سلسلہ میں تگ ودو کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

فقیر - فَقِيرٌ

فقیر: کم مال والا۔ ’فقر‘ قلتِ مال کو کہتے ہیں۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ فقیر وہ ہے، جو کسی چیز کا مالک نہ ہو۔ اس کے اصل معنی ہیں: وہ شخص جس کی ریڑھ کی ہڈی میں سے کوئی مہرہ نکال لیا گیا ہو۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

بیت المال - بَيْتُ الـمالِ

وہ ادراہ جس کی ملکیت میں مسلمانوں کے عمومی اموال ہوتے ہیں ۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

رشتہ داری، قرابت داری - قَرابَةٌ

نسبی تعلق جو کسی انسان کو دوسرے سے مربوط کردیتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

رحمی رشتہ دار، - أُولُو الأرْحامِ

ہر وہ رشتے دار جو نہ تو صاحب الفرض ہونے کی وجہ سے وارث بنے اور نہ ہی عصبہ ہونے کی وجہ سے۔ چاہے مرد ہوں یا عورتیں۔ (1)

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو روسی زبان

اہل خانہ، گھروالے، اہل و عیال۔ - عِيَالٌ

آدمی کے گھر والے جن کا وہ خرچہ اٹھاتا ہے ۔ (2)

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

روزی کمانا - اكْتِسابٌ

شرعی طور پر جائز وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے معاش کی تلاش اور روزی روٹی طلب کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

منقطع ہونا/ ختم ہونا - انْقِراضٌ

وقف کے منافع سے مستفید ہونے والے اشخاص کی موت واقع ہونا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

اِجْحاف، زکوۃ وصول کرنے والے کا زکوۃ دینے والے کو نقصان پہنچانا - إِجْحافٌ

زکاۃ وصول کرنے والے کا چوپایوں میں سے اوسط جانور لینے کے بجائے عمدہ جانور لے کر زکاۃ ادا کرنے والے کو نقصان پہنچانا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

قفیز، ناپنے کا ایک قدیم شرعی پیمانہ - قَفِيزٌ

ناپنے کا ایک شرعی پیمانہ جس کی مقدار بارہ صاع ہوتی ہے۔ موجودہ دور کے لحاظ سے یہ 33 لیٹر یا 26 کیلو گرام کے مساوی ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

مُرور، گزرنا - مُرُورٌ

کسی جگہ کو بغیر رکے ہوئے پار کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

قسمۃ، تقسیم - قِسْمَةٌ

معین مقیاس وپیمانے کے ذریعے حصوں میں سے بعض کی تعیین کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو روسی زبان

روزی کمانے کے لئے حرفت و پیشہ اختیار کرنا۔ - احتراف

روزی کمانے کے لئے کوئی خاص کام دائمی طور پر اختیار کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

اِعطاء، نوازش - إعطاء

ملکیت کے طور پر کوئی چیز کسی دوسرے کو دینا اور عطا کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

فرع (اولاد اور اولاد کی اولاد) - فَرْعٌ

اولاد اور اولاد کی اولاد چاہے یہ سلسلہ جتنا بھی نیچے تک چلا جائے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

بخشش مانگنا، عطیہ مانگنا، کسی سے کوئی شے مانگنا۔ - اسْتِعْطاءٌ

حاکم سے عطیہ طلب کرنا اور اسے مانگنا چاہے وہ مال ہو یا کوئی اور شے ۔ (2)

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

کاریگری - صِناعَةٌ

ہر وہ کام جسے انسان ہاتھ یا کسی آلے کی مدد سے کرتا ہے تاکہ چیزوں کی ساخت کرے یہاں تک کہ وہ اس میں ماہر ہو جاتا ہے اور وہ اس کا پیشہ بن جاتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

ضائع (گم شدہ) - ضائِعٌ

جانوروں کے علاوہ گم شدہ شے جیسے اشخاص اور اموال۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان