خیار کے معنی مختلف امور میں سے بہتر کا انتخاب کرنا ہے۔ اس کے اصل معنی ہیں : کسی شے کی طرف مائل ہونا۔ جب کہ اختیار کے معنی ہیں منتخب کرنا اور چننا۔
عیب : نقص، برائی اور ایسی کیفیت جو اصل فطرت سلیمہ کے خلاف ہو۔
تقابض : دو افراد کے مابین دو اشیا کا تبادلہ۔ کہا جاتا ہے "تَقابَض البائِعانِ" یعنی خرید و فروخت کرنے والوں میں سے ہر ایک نے وہ شے لے لی، جو دوسرے نے اسے دی تھی۔
غش (دھوکہ دینا) : کچھ دکھانا اور اندر کچھ رکھنا۔ اس کی ضد "النُّصْحُ" ہے، جس کے معنی مخلص ہونے کے ہیں۔ یہ اصلا "الغَشَش" سے لیا گیا ہے، جو گدلا اور مکدر پانی کو بولتے ہيں۔
خرید و فروخت میں دھوکہ۔
فسخ : زائل کرنا، اٹھانا، توڑنا اور کھولنا۔ اس کے ایک معنی باطل کرنے کے بھی ہیں۔
اعراض کرنا، منہ پھیرنا اور انکار کرنا۔ اس کی ضد متوجہ ہونے اور اطاعت کرنے کے ہیں۔ "الإِعْراض" لفظ "العَرْض" سے لیا گیا ہے، جو ظاہر ہونے کے معنی میں ہے۔ کہا جاتا ہے : "عَرَضَ الشَّيْءُ وَعَرِضَ يَعْرِضُ وَيَعْرَضُ عَرْضًا" یعنی ظاہر اور نمایاں ہونا۔ جب کہ کچھ لوگوں کے مطابق یہ اس "العَرْض" سے لیا گیا ہے، جو چوڑائی کے معنی میں ہے۔ اعراض کے کچھ اور معانی ہیں : کام چھوڑنا، پھر جانا، رک جانا اور چھوڑ دینا۔
اقالہ: یعنی فسخ کرنا، ختم کرنا۔ إقالہ کے اصل معنی ہیں ناپسندیدگی کو دور کرنا۔ بعض اہل لغت کا کہنا ہے کہ یہ ’قول‘ سے ہے، اس لیے کہ یہ گزشتہ قول و قرار کو ختم کرنے کا نام ہے۔ بعض کا کہنا ہے کہ یہ ’قيلولہ‘ سے ہے اور قیلولہ دوپہر کے وقت آرام کرنے کو کہتے ہیں اور اس میں بھی دوسرے فریق کو آرام ملتا ہے۔ لغت میں ’إقالہ‘ گرانے، کاٹنے، توڑنے، باطل کرنے، چھوڑنے اور بدلنے کے معنیٰ میں بھی آتا ہے۔
ہمبستری کرنے کی خواہش پیدا ہونا۔
وہ رقم جو بےعیب اورعیب دار شے کی قیمت کے فرق سے حاصل ہوتی ہے۔
مجلس کو ختم کرکے ہر ایک کا الگ الگ ہو کر چلے جانا۔
شرعی طور پر جائز منافع کے حساب سے کسی شے کی قیمت طے کرنا۔
کسی شے کو بغیر کسی کمی بیشی کے اس کی پہلی قیمت پر فروخت کرنا۔
اس شرط کے ساتھ خرید و فروخت کا معاملہ کرنا کہ بیچنے والا جب بھی قیمت لوٹا دے گا،تو خریدار اسے سامان لوٹا دے گا۔
کسی شے کا اپنی عمدہ بناوٹ (اچھی کاری گری) وغیرہ کی وجہ سے معیار اور قیمت کے لحاظ سے اعلی درجے کو پہنچنا۔
وہ انسان جسے رات کو دکھائی نہ دے مگر دن کے وقت (سب کچھ) دیکھ سکے ۔
حرص و طمع کے ساتھ کسی چیز کی چاہت۔
کسی شے کو آراستہ کرنا اور لیپا پوتی کرکے اس کو خلافِ حقیقت پیش کرنا۔ (2)
مجرم کے چہرے پر کالے رنگ کو مَلنا۔
عقد (ڈِیل) فسخ کرنے کو کہنا۔
دو یا دو سے زائد چیزیں کسی ایک صفت، جگہ، نوعیت یا ان جیسے دیگر امور میں متفق ہو جائیں۔
جسے دھوپ میں دکھائی نہ دیتا ہو۔
بائع کا مشتری کے سامنے یہ ظاہر کرنا کہ اس کا سامانِ تجارت عیوب سے پاک ہے۔
منہ سے بہاؤ کے دوران تھوک کو لعاب کہتے ہیں.
کسی شے کو چھپانا اور اسے بیان کرنے سےخاموشی اختیار کرنا۔
وہ عورت جس کی ایک آنکھ کالی اور دوسری نیلی ہو۔
ایک مخصوص مدت کے دوران مبیع کی ضمانت کا بائع کے ساتھ متعلق ہونا۔