جنازے کے ساتھ چلنا - تَشْيِيعُ الجَنازَةِ

میت کے ساتھ چلنا اور اسے نمازِ جنازہ کی جگہ تک لے جانا اور اسے دفن کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی ترکی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان پرتگالی بنگالی زبان چینی زبان فارسی زبان تجالوج ہندوستانی مليالم تلگو تھائی

"إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعونَ" کہنا - اسْتِرْجاعٌ

الاسترجاع: واپس لینا‘، ’واپسی قبضہ کا دعویٰ کرنا‘اور ’کسی چیز کی واپسی کا مطالبہ کرنا‘۔ کہاجاتا ہے ’استرجع حقہ‘ کہ اس نے اس سے اپنا حق واپس لے لیا اور دوسرے نے اسے لوٹادیا۔ لفظ ’استرجاع‘، ’إنا لله وإنا إليه راجعون‘ کہنے کے معنی میں بھی استعمال ہوتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

تعزیت کرنا - تَعْزِيَةٌ

تعزیت : صبر کی تلقین کرنا اور اس کی ترغیب دینا۔ عزاء کے معنی صبر کے ہیں۔ تعزیت کے کچھ دیگر معانی ہیں : تسلی دینا اور غم خواری کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

نوحہ کرنا - نِيَاحَةٌ

اونچی آواز سے رونا۔ "النَّائِحَةُ" رونے والی عورت کو کہا جاتا ہے۔ ’نیاحہ‘ کا اطلاق چیخنے چلاّنے پر بھی ہوتا ہے۔’تناوح‘ کے اصل معنی ہیں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہونا۔ زمانۂ جاہلیت میں عورتوں کے رونے کو ’نیاحہ‘ اس لیے کہا جاتا تھا، کیوں کہ وہ ایک دوسرے کے سامنے ہوکر میت پر روتی تھیں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

نوحہ کرنے والی عورت - نَـائِحَةٌ

یہ "النَّوْحُ" سے اسم فاعل کا صیغہ ہے، جس کے معنی اونچی آواز سے رونے کے ہیں۔ جیسے صبر و شکیب کا دامن چھوڑتے ہوئے زور زور سے گریہ و زاری کرنا۔ "التَّناوُح" کے اصل معنی آمنے سامنے ہونے کے ہیں اور اسی سے عورتوں کے رونے کو "نِياحَة" کا نام دیا گیا ہے، کیوں کہ جاہلی دور میں عورتیں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہو جاتیں اور رو رو کر میت کی خوبیاں شمار کرتی تھیں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

صِیاح، چیخنا - صِياحٌ

کسی ذی روح جیسے انسان وغیرہ کا اپنی آواز اونچی کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو

رونا، آنسو بہانا۔ - بُكَاءٌ

خوف یا غم یا اس طرح کے کسی دیگر سبب کی وجہ سے آنسوؤں کا بہنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان