عاشورا - عاشُوراءُ

ماہِ محرم کا دسواں دن۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی ترکی زبان اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان پرتگالی بنگالی زبان چینی زبان فارسی زبان تجالوج ہندوستانی مليالم تلگو تھائی

پتھر سے استنجا کرنا - اسْتِجْمارٌ

’استجمار‘ یعنی چھوٹے چھوٹے پتھروں سے استنجا کرنا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

قرابت دار - أَهْلٌ

اہل : قرابت دار اور خاندان کے لوگ۔ کہا جاتا ہے : "وَصَلَ أَهْلَهُ" یعنی اس نے اپنے قرابت داروں کے ساتھ صلہ رحمی کی۔ جب کہ "أَهْلُ الرَّجُلِ" کے معنی ہیں کسی آدمی کی بیوں اور سب سے خاص لوگ۔ اسی طرح "أَهْلُ الشَّيْءِ" کے معنی ہیں کسی چیز سے وابستہ اور جڑے ہوئے لوگ۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

سوگ منانا - إحْدادٌ

احداد : یعنی باز رہنا اور چھوڑنا۔ یہ "أحَدَّ" فعل کا مصدر ہے۔ کہا جاتا ہے : ’’أحَدَّتِ المرأۃُ علی زوجِھا" یعنی عورت نے اپنے خاوند کے انتقال کے بعد زیب و زینت جیسی آرائش کی چیزیں چھوڑ دیں۔ اصل میں یہ "الـحَدّ" سے لیا گیا ہے، جو روکنے اور دو چيزوں کے درمیان حائل ہونے کے معنی میں ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

کپڑے کو لٹکاکر پہننا - إِسْبالٌ

اسبال : یعنی لٹکانا۔ اس کے اصل معنی ہیں : کسی چیز کو اوپر سے نیچے اور کسی چیز کی لمبائی میں لٹکانا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

ابرو کے بال اکھاڑنا - نَمْصٌ

"النَّمْصُ" کے لغوی معنی بال اکھاڑنے کے ہیں۔ کچھ لوگوں کے مطابق اس کے معنی چہرے کے بال اکھاڑنے کے ہیں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

بے پردگی - سُفُورٌ

السفور (بے پردگی) : کھولنا، ظاہر کرنا اور واضح کرنا۔ کہا جاتا ہے: ”سَفَرتِ الـمَرْأةُ سُفُورًا“ یعنی عورت نے اپنا چہرہ کھول دیا۔ اسی سے کوچ کرنے کو بھی سفر کہا جاتا ہے، کیوں کہ سفر لوگوں کے اخلاق سے پردہ ہٹا دیتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

سر کے کچھ حصے کو مونڈنا اور کچھ حصے کو چھوڑ دینا - قَزَعٌ

القَزَعُ : یہ ’قَزَعۃ‘ کی جمع ہے اور یہ بادل کے ٹکڑے کو کہتے ہیں۔ ’قزع‘ کے ایک معنی سر کے کچھ حصے کو مونڈنے اور کچھ حصے کو چھوڑ دینے کے ہیں۔ جب کہ اس کے اصل معنی الگ الگ ہونے کے ہیں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

اوڑھنی یا دوپٹا اوڑھنا - اِخْتِمارٌ

الاخْتِمارُ: عورت کا اوڑھنی سے اپنا سر ڈھانپنا۔ کہا جاتا ہے: ”اخْتَمَرَت المرأةُ بِالخمارِ“ یعنی عورت نے اوڑھنی اوڑھ لی۔ ’خِمار‘ وہ کپڑا ہے، جس کے ذریعہ عورت اپنا سر ڈھانپتی ہے۔ ویسے ہر وہ چیز، جو کسی چیز کو چھپائے، وہ اس کا 'خمار' کہلائے گی۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

پاؤں بچھا کر اس پر بیٹھنا - افْتِراشٌ

نمازی کا بایاں پاؤں دوہرا کرکے اس طرح بچھا کر اس پر بیٹھنا کہ دایاں پاؤں کھڑا رہے، ٹخنے اٹھے ہوئے ہوں اورانگلیوں کے باطن کو زمین پر اس طرح رکھنا کہ انگلیوں کے پوروں کا رُخ قبلہ کی جانب ہو۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

سرمہ لگانا - اكْتِحالٌ

زینت اختیار کرنے یا علاج کے لیے آنکھ کی پلکوں میں سرمہ لگانا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

دونوں ہاتھوں اور دونوں قدموں کی انگلیوں کی ہڈیاں۔ - سُلامَى

دونوں ہاتھوں اور دونوں پیروں کی انگلیوں کی ہڈیاں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

عطر، خوشبو - عِطْرٌ

ہر وہ شے جس کی اچھی مہک ہو اور اسے بطورِ خوشبو استعمال كياجائے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو روسی زبان

لباس - لِباسٌ

اون یا کھال وغیرہ سے بنی ہوئی ہر وہ چیز جو جسم یا اس کے کسی حصہ کو چھپائے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

زِرہ (آہنی لباس) - دِرْعٌ

وہ لباس جسے جنگجو دشمن کے وار سے بچنے کے لیے پہنتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

مٹانا (تصویر کے خدو خال کو مٹانا) - طمس

تصاویر کی ہیئت کو اس طرح سے تبدیل کر دینا کہ وہ اپنی اس حالت پر باقی نہ رہیں جو اللہ کی تخلیق سے مشابہ ہیں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

عمامہ، پگڑی - عِمامَةٌ

کپڑا جو سر کے گرد بل دے کر لپیٹا جاتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

اونٹ اور خرگوش وغیرہ کے نرم بال - وَبَرٌ

ایسے بال جو اونٹوں اور خرگوشوں کی جلد پر اگتے ہیں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

اون - صُوفٌ

بھیڑ کی جلد پر اُگنے والے بال۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

بننا سنورنا، زیب و زینت اختیار کرنا۔ - تَجَمُّلٌ

انسان کا اپنے آپ کو اچھی صورت میں پیش کرنے کا اہتمام کرنا۔

میں ترجمہ: اردو انڈونیشیائی زبان

انگوٹھی پہننا - تخَتُّمٌ

ہاتھ کی انگلی میں انگوٹھی پہننا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

لباس - أَلْبِسَةٌ

لباس سے مراد اون یا چمڑے (لیدر) سے بنی ہوئی ہر وہ چیز ہے جو جسم یا اس کے کسی حصے کو ڈھانپتی ہو۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

کنگھی کرنا - اِمْتِشاطٌ

بالوں کو سلجھانا، صاف کرنا اورسنوارنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

زیب وزینت اختیار کرنا، بناؤ سنگھار کرنا - تَزَيُّنٌ

بطور زیبائش استعمال کی جانے والی اشیاء جیسے کوئی لباس یا زیور پہن کر یا کوئی وضع اختیار کرنا، جن کا مقصد حسن وجمال کا حصول ہو ۔

میں ترجمہ: اردو انڈونیشیائی زبان

جس کے چہرے پر کوئی بال نہ ہوں حالانکہ اس کی عمر داڑھی آنے کی ہو چکی ہو۔ - أَجْرَدُ

وہ مرد جس کے چہرے پہ داڑھی نہ ہو حالانکہ داڑھی آنے کی عمر نکل چکی ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

احرام میں داخل ہوتے وقت بدن سے سلا ہوا کپڑا اتار دینا - تَجَرُّدٌ

آدمی کا احرام میں داخل ہوتے وقت اپنے بدن سے سلے ہوئے کپڑے اتار دینا۔

میں ترجمہ: اردو انڈونیشیائی زبان

نگاہ لگائے رکھنا۔ بنظر اشتیاق دیکھنا۔ آراستہ ہونا۔ - تَشَوُّفٌ

طلاق یافتہ عورت کا بن سنور کر اپنے شوہر کے سامنے آنا اسے اس بات کی ترغیب دینے کے لیے کہ وہ رجوع کرلے ۔(2)

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

ریشم کی سب سے اعلی قسم - إِبْرَيْسَمٌ

وہ ریشم جو کیڑے کے جھلی سے نکلنے سے قبل اس کے گرد لپٹی ہوتی ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

اِثمِد، سرمہ کا پتھر - إِثْمِدٌ

کالا سُرخی مائل پتھر جسے پیس کرآنکھوں کے لیے سُرمہ بنایا جاتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

رنگ - صَبْغٌ

جس چیز کے ذریعے کپڑا وغیرہ رنگا جائے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو بوسنیائی زبان روسی زبان

قلادہ ڈالنا، ہار پہنانا - تَقَلُّدٌ

گردن میں قلادہ (ہار) ڈالنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

حریر، ریشم، ریشمی کپڑا - حَرِيرٌ

ریشم کے کیڑوں سے حاصل شدہ قدرتی ریشوں سے بنے ہوئے نرم و نازک اور باریک کپڑے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

قَلَنْسُوہ (ٹوپی) - قَلَنسُوَةٌ [قُلَنسِيَةٌ]

وہ ٹوپی جو سر کے اوپر پہنی جاتی ہے اور اس پر عمامہ کو لپیٹ لیا جاتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

عقیق (ایک قیمتی پتھر) - عَقِيقٌ

مختلف رنگوں کا ایک قیمتی پتھر جسے زیب و زینت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

انکشاف کرنا، کھولنا، پردہ ہٹانا - كَشْفٌ

کسی چیز کو چھپانے اور ڈھانپنے والی شے کو ہٹا دینا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

سرمہ، کُحْل - كُحْلٌ

جو آنکھوں میں یاپلکوں پر بطورِ دوا یا بغرضِ جمال و زینت لگایا جائے اور وہ سیال مادہ نہ ہو ۔ (2)

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

حقیر و معمولی کپڑا زیب تن کرنا - تَبَذُّلٌ

زیب و زینت ترک کر دینا اور حقیر و معمولی قسم کے کپڑے پہننا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

زیور پہنانا - تحْلِيَةٌ

عورت کا سونے اور چاندی وغیرہ سے بنا زیور پہننا یا اسے یہ پہنانا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

أخدع، گردن کے پہلو میں پوشیدہ ایک رگ کا نام ہے۔ - أَخْدَعٌ

یہ گردن کے پہلو اور پچھنے لگانے کے مقام پر ایک پوشیدہ رگ ہوتی ہے جسے کاٹنے سے انسان زندہ نہیں رہتا ۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

کپڑے کو اپنے سر یا شانوں پر ڈال لینا - إسدال

کپڑے کو اپنے سر یا شانے پر ڈال کر اس کے کناروں کو اپنی دونوں جانب لٹکا دینا بایں طور کہ وہ ان میں سے کسی کو نہ اٹھائے اور اس کے نیچے ایسی شے ہو جو اس کے ستر کو چھپا رہی ہو۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

ایک قسم کا خاص اسکارف، شانہ پوش - وِشَاحٌ

منسوج کی ایک چوڑی پٹی جو جواہرات سے مزین ہوتی ہے اور جسے عورت اپنے کندھوں اور پہلو کے مابین باندھتی ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

طَیلسان - طَيْلَسان

بغیر سلا ہوا ایک کپڑا جسے انسان اپنے سر، کندھوں اور پشت پر ڈالتا ہے یہ کپڑا عام لباس کے اوپر زیب تن کیا جاتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

ڈھلائی (معدنیات کی گلائی) - صِياغَةٌ

زیب و زینت کے لیے سونے اور چاندی سے زیورات بنانا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان