تجارت : خرید و فروخت۔ خرید و فروخت کرنے والا شخص ”تاجر“ کہلاتا ہے۔
دو یا دو سے زیادہ افراد کا کسی عمل میں اکٹھے ہونا۔
فائدہ اٹھانے کی غرض سے کسی سے مال لینا، لیکن اس شرط کے ساتھ کہ وقت پورا ہونے پر وہ اس جیسا واپس کرے گا۔
وہ تمام مال جو کسی سامان کو خریدنےمیں لگایا گیا ہو اس غرض سے کہ اسے بیچ کر نفع کمایا جائے گا۔
ایسی تجارت جس میں دو لوگ شریک ہوں، ایک سرمایہ لگائے اور دوسرا اپنی محنت، اور نفع میں دونوں حسبِ شروط شریک ہوں ۔
دھاتی سکے جن پر سرکاری مہر ہو۔
شریکین میں سے کسی ایک شخص کے حق کو دوسرے سے الگ اور ممتاز کرنا۔
کھیتوں کى آب پاشی وغیرہ کے لئے مخصوص پانی۔
کسی کام میں دو یا دو سے زائد مزدوروں کا اجرت کی برابری کی شرط پر شرکت کرنا۔
سونے یا چاندی کا پگھلایا ہوا کسی خاص شکل میں ڈھالا ہوا ٹکڑا۔
معین مقیاس وپیمانے کے ذریعے حصوں میں سے بعض کی تعیین کرنا۔