سُود - رِبا

قرض کی ادائیگی کا وقت آجانے کے بعد قرض کی مدت کے مقابلے میں بلا کسی عوض کے مشروط اضافہ۔ اسی طرح مخصوص چیزوں کو ان کی ہم جنس چیزوں کے بدلے فوری طور پر فروخت کرنے کی صورت میں حوالگی میں تاخیر یا کسی ایک جانب اضافہ۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان ترکی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان پرتگالی بنگالی زبان چینی زبان فارسی زبان تجالوج ہندوستانی مليالم تلگو تھائی

ممنوعہ خرید و فروخت - بُيوعٌ مَنْهِيٌّ عنها

خرید و فروخت کی وہ صورتیں، جو از روئے شریعت ممنوع ہیں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان ترکی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان پرتگالی بنگالی زبان چینی زبان فارسی زبان تجالوج ہندوستانی مليالم تلگو تھائی

تدلیس، دھوکہ دینا - تَدْلِيسٌ

تدلیس کے لغوی معنی ہیں مخفی رکھنا اور چھپانا۔ اس لفظ کے کچھ دوسرے معانی اس طرح ہیں : دھوکہ دینا، فریب کرنا، خیانت کرنا اور کم کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

صرف ریٹ بڑھانے کے لیے زیادہ بولی لگانا - نَجْشٌ

النَّجْشُ اور النَّجَشُ : جوش دلانا اور نکلوانا۔ ایک قول کے مطابق تعریف کرنا اور حد سے زیادہ مدح کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

بیع عینہ - عِينَةٌ

عینہ : قرض اور ادھار۔ یہ خریدنے اور ادھار بیچنے کے معنی میں بھی آتا ہے۔ یہ اصلا یا تو "العَيْن" سے لیا گیا ہے، جو نقد کے معنی میں ہے یا پھر "الإِعانَةِ" سے لیا گیا ہے، جو مدد کرنے کے معنی میں ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

دھوکہ دینا - غِشٌّ

غش (دھوکہ دینا) : کچھ دکھانا اور اندر کچھ رکھنا۔ اس کی ضد "النُّصْحُ" ہے، جس کے معنی مخلص ہونے کے ہیں۔ یہ اصلا "الغَشَش" سے لیا گیا ہے، جو گدلا اور مکدر پانی کو بولتے ہيں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

تورُّق - تَوَرُّقٌ

ورق طلب کرنا۔ تجارت کو "مُورِقَةٌ لِلْمَالِ" کہا جاتا ہے، جس کے معنی ہوتے ہيں مال کھینچ کر لانے والا اور اس بہت زیادہ کرنے والا کہا جاتا ہے۔ "الْوَرِقُ " چاندی سے ڈھلے ہوئے دراہم کو کہا جاتا ہے۔ ویسے "التَّوَرُّقُ" کا اطلاق ورق یعنی پتہ کھانے پر بھی ہوتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

قبضہ میں لینا - قَبْضٌ

قبض : کسی چیز کو لینا اور روکنا۔ اس کے اصل معنی ہیں : کسی شے کو جمع اور اکٹھا کرنا۔ اس کے کچھ اور معانی ہیں : لینا اور کسی شے پر دسترس حاصل کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

حیلہ - حِيلَةٌ

حیلہ : جس کے ذریعہ خفیہ انداز میں کسی حالت تک رسائی حاصل کی جائے۔ اصل میں یہ ’حَوْل‘ سے ماخوذ ہے، جس کے معنی ہیں ایک قسم کی حکمت عملی اور باریک بینی سے، جو شے کو اس کے ظاہر سے ہٹا دے، ایک حال سے دوسرے حال کی طرف منتقل ہونا۔ یا یہ حَول بمعنی قوت سے ماخوذ ہے۔ اس کا زیادہ تر استعمال ان چیزوں میں ہوتا ہے، جنھیں انجام دینے میں بُرائی ہوتی ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

غصب کرنا - اِغْتِصابٌ

اغْتِصَاب : کسی چیز کو ظلم و سرکشی کے طور پر لے لینا۔ اس کا اطلاق کسی چیز کے زبردستی لینے پر بھی ہوتا ہے۔ یہ لفظ ’غَصْب‘ سے لیا گیا ہے، جس کے معنی کسی چیز پر مجبور کرنے کے ہیں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

امِّ ولد - أُمُّ الوَلَدِ

وہ باندی جو اپنے آقا کے بچہ کو جنم دے بایں طور کے وہ اسی کی ملکیت میں ہو، خواہ وہ بچہ زندہ ہو یا مردہ۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

ڈھیر، کسی چیز کا مجموعہ - صُبْرَةٌ

کسی چیز کا ڈھیر جس کی مقدار کا اندازہ ناپ تول وغیرہ سے نہ لگایا گیا ہو۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو بوسنیائی زبان روسی زبان

کارتُوس، غلیل کی گولی - بُنْدُقٌ

ہر وہ چیز جو پھینکی جائے چاہے وہ پتھر ہو، مَٹی ہو، لوہا یا اس طرح کی کوئی دوسری چیز۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

اندازے سےخرید وفروخت کرنا - بَيْعُ الجُزافِ

کسی ناپی، یا تولی، یا شمار کی جانے والی چیز کو بغیر ناپے، یا تولے، یا شمار کیے ہوئے تھوک میں فروخت کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

شہری کا دیہاتی کی طرف سے بیچنا - بَيْعُ الحاضِرِ لِلْبادِي

شہروں یا قصبوں میں مقیم شخص کا اس شخص کے سامان تجارت کو بیچنے کی ذمہ داری اٹھانا جو دیہات کا باشندہ ہے یا پھر وہ دیہاتی کے بجائے اس علاقے کا نہ ہو۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

غیر مقبوضہ شے کی بیع - بَيْعُ ما لَـمْ يُقْبَضْ

کسی شے کو قابو میں لینے اور اس میں تصرف کا اختیار حاصل ہونے سے پہلے ہی اسے بیچنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

ایک ہی بیع میں دو بیع - بَيْعَتانِ في بَيْعَةٍ

ایک عقد میں دو عقد کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

دھوکہ دینا - تَغْرِيرٌ

خریدار کو دھوکہ و فریب دینے کے لئے ناقص شے کو اس کی حقیقی صفت کے برخلاف ظاہر کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

مزارعت، بٹائی پر کاشت۔ - مُزارَعَةٌ

پیداوار کے ایک مشترک (غیر منقسم) حصے جیسے آدھے، یا چوتھائی کے مقابلے میں کسی شخص کو کاشت کرنے کے لیے زمین دینا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

بیعِ ثُنیا، شرطیہ خرید وفروخت کی ایک قسم۔ - بَيْعُ الثُّنْيَا

اس شرط کے ساتھ خرید و فروخت کا معاملہ کرنا کہ جب بیچنے والا قیمت لوٹادے، تو خریدار سامان لوٹادے گا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو

نر جانور سے نسل کشی یا جفتی کرانے کا عمل - ضِرابُ الفَحْلِ

تلقیح (حاملہ کرنے) کی غرض سے نر جانور کا مادہ کے ساتھ جماع کرنا اور اس پر چڑھنا۔

میں ترجمہ: اردو انڈونیشیائی زبان

شِرب - شِرْبٌ

کھیتوں کى آب پاشی وغیرہ کے لئے مخصوص پانی۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

انڈے - بَيْضٌ

بَیض اس چیز کو کہتے ہیں جو بعض مادہ جانور جیسے پرندے اور مچھلیاں دیتی ہیں اور اسی سے ان کے بچے پیدا ہوتے ہیں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

خنزیر ۔ سور ۔ - خِنْزِيرٌ

خشکی پر رہنے والا ایک خبیث اور بری صورت والا جانور جو ممالیہ جانوروں میں سے ہے ۔ (2)

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

کتّا - كَلْبٌ

کچلی دانتوں والا، ایک نجس، پالتو جانور جو بھونکتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

اِعراء - إِعْرَاءٌ

وقتی طور پر بغیر عوض کے کسی کو درخت پر لگے پھلوں کا مالک بنانا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو روسی زبان

ضائع (گم شدہ) - ضائِعٌ

جانوروں کے علاوہ گم شدہ شے جیسے اشخاص اور اموال۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

سانڈ کو اس کی مادہ پر چڑھانا، سانڈ کا مادہ منویہ۔ - عَسْبُ الفَحْلِ

نرجانور کو مادَہْ پر چڑھانا، یا نرکا مادّۂ منویہ ۔ (1)

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان