والدین کی اطاعت کرنا، ان کی حیات نیز وفات کے بعد بھی قول و فعل کے ذریعہ ان کے ساتھ حسن سلوک کرنا۔
قرابت داروں کے ساتھ اچھا برتاؤ کرنا، انھیں بھلائی پہنچانا اور برائی سے بچانا۔
وہ مال جو تم کسی کو دیتے ہو کہ تمہیں بعد میں واپس لوٹا دیا جائے۔ قرض کے اصل لغوی معنی کاٹنے کے ہیں۔
شفاعت کے معنی ہیں کسی دوسرے کے لیے کچھ مانگنا۔ یہ لفظ زیادتی، کسی سے مل جانے اور کسی کے ساتھ شریک ہونے کے معنی میں بھی آتا ہے۔
ادب : حسن اخلاق اور اچھے کام کرنا۔ اس کے اصل معنی بلانے کے ہیں، کیوں کہ اس طرح کا انسان لوگوں کو صفات محمودہ کی جانب بلاتا اور انہیں ان پر جمع کرتا ہے۔
اتقان : کسی چیز کو مضبوط کرنا، عمدہ بنانا، درست کرنا اور حفاظت کرنا۔
رفق : مہربانی اور نرمی۔ یہ عنف یعنی درشتی اور سختی کی ضد ہے۔ اس کے یہ معانی بھی آتے ہیں : آسانی اور سہولت۔ اس کے حقیقی معنی نفع کے ہیں۔
التَّفاؤُلُ : کسی اچھی بات سے خوش اور مسرور ہونا۔ اس کی ضد "التَّشاؤُمُ" یعنی فال بد لینا ہے۔
باز رکھنا اور دامن سمیٹنا۔ ورع کے کچھ اور معانی ہيں : بچانا، روکنا اور گناہ سے بچنا۔
مروت: کمالِ رجولیت اور مردانگی۔ یہ ادب اور حُسنِ اخلاق کے معنی میں بھی آتا ہے۔ ویسے اصل میں یہ "المَرِيء" سے ماخوذ ہے، جو کھانے اور پینے کی گزرگاہ (نالی) کو کہتے ہیں۔ ایک قول یہ بھی ہے کہ یہ "المَرْء" سے ماخوذ ہے، جس کے معنی آدمی یا انسان کے ہیں۔
عفت : بری چیز سے بچنا اور رکنا۔ اس کے اصل معنی کسی چیز کی کمی کے ہیں۔ اس کا اطلاق کسی چیز سے پاک اور صاف ستھرا ہونے پر بھی ہوتا ہے۔
غیرت : حمیت اور کسی شے پر غضب کا اظہار۔ غیرت دراصل ”تغیر“ سے ماخوذ ہے، جس کے معنی ہیں : بدل جانا۔ کیوں کہ غیرت میں آدمی کے دل کی حالت متغیر ہو جاتی ہے اور وہ برانگیختہ ہو جاتا ہے۔
گھر اور خاندان والے اور قریب ترین نسبی اور صلبی رشتے دار۔
مصافحہ : کسی دوسرے کے ہاتھ میں ہاتھ رکھنا۔ لفظ مصافحہ دراصل عربی کے لفظ "الصُّفْح" سے ماخوذ ہے اور اس سے مراد کسی چیز کا کنارہ اور اس کا جانب ہوتا ہے۔
شفقت : خوف اور گھبراہٹ۔ یہ ناپسندیدہ بات سے بچنے اور اس سے محتاط رہنے نیز اصلاح کے حریص ہونے کے معنی میں بھی آتا ہے۔ ’شفقت‘ کے حقیقی معنی ہیں: کسی شے میں نرمی۔
حلم (را کے کسرہ کے ساتھ) : اچھی طرح غور و فکر کرنا اور صبر سے کام لینا۔ یہ سکون اور ضبط نفس کے لیے بھی آتا ہے۔ اس کی ضد "العَجَلَةُ" یعنی جلد بازی، "الجَهْلُ" یعنی جہالت اور "السَّفَهُ" یعنی بے وقوفی ہے۔
الشَّهامَةُ: شجاعت۔ یہ لفظ قوت و نشاط کے معنی میں بھی آتا ہے۔ اس کے اصل معنی "الذَّكاءُ" یعنی تیز دماغ ہونے اور "الحِدَّةُ" یعنی تیز دھار ہونے کے ہيں۔
السَّماحَةُ: مال خرچ کرنا اور دینا۔ اس کے اصل معنی نرمی، سہولت اور اطاعت گزاری کے ہیں۔ "المُسامَحَةُ" کے معنی ہیں: دو لوگوں کے درمیان عفو و درگزر کا معاملہ۔
الغفران: درگزر کرنا اور معاف کرنا۔ ’غُفران‘ کے معنی گناہ سے چشم پوشی کرنے اور اس پر مواخذہ نہ کرنے کے بھی آتے ہیں۔ ’غُفران‘ کا لفظ دراصل ’غَفر‘ سے ماخوذ ہے، جس کے معنی ہیں: ڈھانکنا، چھپانا اور داخل کرنا۔
العَطْفُ: شفقت و رحمت۔ اس کے ایک معنی "الحَنانُ" یعنی مہربانی کے ہیں۔ جب کہ اس کے اصل معنی ہیں: مائل ہونا اور مڑنا۔
الكَرَمُ: عزت و بزرگی۔ اس سے مراد سخاوت اور بڑی بھلائیوں والا ہونا ہے۔ اس کی ضد بخل اور ملامت ہے۔
کسی چیز سے راضی ہونا۔ "القَانِعُ" کے معنی رضامند کے ہیں۔ قناعت کے کچھ دوسرے معانی ہیں: چھپانا، قبول کرنا اور ماننا۔
الوَفاءُ: عہد پورا کرنا۔ اس کی ضد "الغَدْرُ" یعنی عہد توڑنا ہے۔ اس کے اصل معنی پورا اور مکمل ہونے کے ہیں۔
ایثار: اپنے اوپر کسی کو ترجیح دینا۔ اس کی ضد "الاسْتِئْثارُ" یعنی دوسروں پر خود کو ترجیج دینا ہے۔ اس کے اصل معںی کسی چیز کو مقدم رکھنا اور مخصوص کرنا ہے۔
تعاون : کسی کام پر ایک دوسرے کی مدد کرنا۔ اس کے اصل معنی : "المُساعَدَةُ" یعنی ایک دوسرے کے دست و بازو بننے اور "المُآزَرَةُ" یعنی ایک دوسرے کو طاقت پہنچانے کے ہيں۔ کہا جاتا ہے: ”أَعانَهُ على عَمَلِهِ، عَوْناً، ومَعُونَةً وإِعانَةً“ یعنی اس نے فلاں کی اس کے کام میں مدد کی۔ یہ ایک دوسرے کی پشت پناہی کرنے اور ایک دوسرے کی نصرت کرنے کے معنی میں بھی آتا ہے۔
دوسروں کے ساتھ نیکی کرکے، خندہ روئی کے ساتھ پیش آنا اور تکلیف پہنچانے سے باز رہ کر اچھا برتاؤ کرنا۔
لوگوں سے خندہ پیشانی، خوشی خوشی، خوش کلامی اور اظہارِ مسرت کے ساتھ ملنا ۔
غصے کی شدت میں نفس کو قابو میں رکھنا اور اسے انتقام لینے سے باز رکھنا۔
انسان کا راز کی حفاظت کرنا، چاہے وہ خود سے متعلق ہو، یا پھر اس کا تعلق کسی اور سے ہو جب کہ اس نے اُسے اس پر امین بنایا ہو۔
طیب کے لغوی معنى لذیذ، حلال اور جائز کے ہیں۔ لفظ "الطَيِّب" "الطِّيبَةِ" سے مشتق ہے، جس کے معنى ہیں خباثت سے سالم اور محفوظ ہونا۔ "الطَّيِّب" کى ضد "الخَبِيثُ" آتی ہے۔ لفظ طیب کا اطلاق نیک، اچھے، آسان، پاکیزہ اور صاف ستھرے وغیرہ پر بھى ہوتا ہے۔
قسط -قاف کے کسرہ کے ساتھ- انصاف کے معنی میں ہے، جب کہ قَسْط -قاف کے فتحہ کے ساتھ- ظلم و زیادتی کے معنی میں ہے۔ لفظ قِسْط حصہ کے معنی میں بھی آتا ہے اور اس کی جمع أَقْساط ہے۔
اس کے لغوی معنی ہیں لوگوں کا ایک دوسرے کو وصیت کرنا۔ وصیت پختہ اور مضبوط بات کو کہتے ہیں۔ جب کہ اس کے اصل معنی کسی چیز کو کسی چیز سے ملانے کے ہیں۔ تواصی کے کچھ اور معانی ہیں : ایک دوسرے کو حکم دینا، ایک دوسرے کو منع کرنا، ایک دوسرے کی خیرخواہی کرنا اور ایک دوسرے کا خیال رکھنا۔
تکریم کے لغوی معنی ہیں تعظیم کرنا اور عزت دینا۔ "الكَرَم" کے اصل معنی کسی چیز کی عزت و بزرگی کے ہیں۔ تکریم کی ضد اہانت ہے۔ اس کے کچھ اور معانی ہیں : فضیلت دینا، توقیر کرنا، پاک صاف کرنا، مقدس بنانا، زیادہ کرنا اور معزز بنانا۔
ہر وہ قول یا فعل جس کے ذریعہ خالق کی اطاعت اور مخلوق کے ساتھ حسنِ سلوک مقصود ہو۔
اس بات کا بیان کہ آدمی میں کسی دوسرے کے متعلق گواہی دینے کی صلاحیت موجود ہے (یعنی اس کی گواہی قابل قبول ہے)۔
دوسرے کے عیب کو چھپانا اور اسے لوگوں سے ظاہر نہ کرنا۔
شہروں یا قصبوں میں مقیم شخص کا اس شخص کے سامان تجارت کو بیچنے کی ذمہ داری اٹھانا جو دیہات کا باشندہ ہے یا پھر وہ دیہاتی کے بجائے اس علاقے کا نہ ہو۔
کسی شخص کےکمالات اور خوبیوں کو بیان کرتے ہوئے تعریف کرنا چاہے وہ کمالات اور خوبیاں پیدائشی ہوں یا اختیاری۔ (2)
قاضی کے علاوہ کسی سر پرست کا اصلاح کی خاطر کسی ایسے شخص کو تعلیم اور ہلکی پھلکی سزا دینا جس پر اسے سرپرستی حاصل ہے۔
کسی کام کو پوری تندہی سے انجام دینا اور احتیاط کرنا کہ کہیں وہ چھوٹ نہ جائے اور پوری توجہ کے ساتھ اسے کرنے کی کوشش کرنا۔
دل کی ایک صفت جو آسانی اور نرمی کے ساتھ خیر کے کام کرنے پر ابھارتی ہے۔
دوسروں کے لیے حصولِ منفعت یا دفعِ ضرر کی خاطر واسطہ بننا۔
دل سے گناہ کے اثر کو زائل کرنے اور گناہ گار سے ملامت اور مذمت کو دور کرنے کے ساتھ گناہ کی معافی۔
کسی شخص کا دوسرے سے، اس کی محبت حاصل کرنے کے لیے، اس کی پسندیدہ چیز کے ذریعہ قربت حاصل کرنا۔
دوسروں سے تعامل میں ان کے حقوق و آداب کی ادائیگی کرنا اور انہیں تکلیف دینے سے باز رہنا۔
کمال اور بلندى کى جستجو کرنا خود کے لیے بھی اور دوسروں کے لیے بھی اور نقص و پستی پر قناعت نہ کرنا۔
مخلوق کے ساتھ اچھے اخلاق کا برتاؤ کرنا۔
آواز کے بغیر تھوڑی سی ہنسی (مسکراہٹ)۔
کسی کو خادم (کی منفعت) دینا جو اس کی ضروریات کو پوری کرے اوراس کے کاموں کا خیال رکھے۔
کسی شخص کا اپنے آپ کو بطورِ قیدی دشمن کے حوالے کردینا۔
عالی قدر دوسرے پر قابلِ ترجیح شخص۔
کھانے پینی کی اشیاء سے فائدہ اٹھانے میں کشادگی اور کثرت سے کام لینا۔
کسی کى غلطی کو نظر انداز کرتے ہوئے اس سے چشم پوشی کرنا اور اسے درگزر کر دینا ۔