توثیق: کسی چیز کو قوی بنانا اور پختگی فراہم کرنا۔ اس کے اصل معنی مضبوط اور مستحکم کرنے کے ہیں۔ "الوَثِيقَةُ" اس چیز کو کہتے ہیں، جس کے ذریعے کسی بات کو مضبوطی اور پختگی فراہم کی جائے۔
حَجْرُ: روکنا اور پابندی لگانا۔ کہا جاتا ہے: ’’حَجَرَ عليه القاضِي حَجْراً ‘‘ یعنی قاضی نے اس پر پابندی لگادی۔ اس طرح کے شخص کو محجور علیہ کہا جاتا ہے۔ اسی سے عقل کو ’حِجر' کہتے ہیں، اس لیے کہ وہ بُری اور گندی چیزوں سے روکتی ہے۔ یہ لفظ تنگ کرنے کے معنی میں بھی آتا ہے۔
تعویض : کسی کو عوض دینا۔ عوض یعنی بدل اور مقابل۔
الكافِلُ : ضامن۔ لفظ کفیل اس اہل و عیال والے کے معنی میں بھی آتا ہے، جو دوسروں کی ضروریات پوری کرتا ہو۔
عزل : کنارہ کرنا اور دور کرنا۔ عزل کا لفظ عورت کو حمل ہونے سے بچانے کے لیے جماع کے وقت منی کو شرم گاہ کے باہر بہانے کے لیے بھی آتا ہے۔
براءت : کسی چیز سے چھٹکارا حاصل کرنا۔ براءت کے کچھ اور معانی ہیں : فارغ ہونا اور چھوڑنا۔ جب کہ اس کے اصل معنی ہيں : قبیح اور ناپسندیدہ چیز سے دوری بنانا۔ بعض لوگوں کی رائے میں اس کے اصل معنی کاٹنے کے ہیں۔
"تعدی" کے لغوی معنی ہیں ظلم و سرکشی اور "العَادِي" کے معنی ہیں ظالم۔ ویسے "التَّعَدِّي" کے اصل معنی ہیں حد پار کرنا اور اس کی ضد عدل ہے۔ اس کے کچھ دیگر معانی ہیں : دراز ہونا، بگاڑ پیدا کرنا اور نقصان پہنچانا۔
وہ شخص جس کی نیابت میں کوئی دوسرا شخص تصرف کرے البتہ اس تصرف کے آثار اصیل کے حق میں مرتب ہوں۔
شرعی طور پر جائز منافع کے حساب سے کسی شے کی قیمت طے کرنا۔
ہر وہ شے جس سے کوئی شخص اپنے حق کو ضائع ہونے سے بچاتا ہے۔
کسی تصرف پر جو حقوق مرتب و متعلق ہوتے ہیں اسے تبعۃ کہتے ہیں۔
حفاظت کی غرض سے کسی کے پاس بلا معاوضہ اپنا مال رکھنا۔
ایسی تجارت جس میں دو لوگ شریک ہوں، ایک سرمایہ لگائے اور دوسرا اپنی محنت، اور نفع میں دونوں حسبِ شروط شریک ہوں ۔
کسی شخص کا کسی دوسرے شخص کو کوئی شے اس شرط پر فروخت کرنا کہ فروخت شدہ شے لوٹا دینے پر وہ اس کی قیمت اسے واپس کر دے گا۔
کسی معین طریقے سے حق کو اس کی حفاظت کی غرض سے پختہ اور مضبوط کرنے کا مطالبہ۔
وہ انسان جسے رات کو دکھائی نہ دے مگر دن کے وقت (سب کچھ) دیکھ سکے ۔
اس وقف شدہ شے کو بیچنا جس کی آمدنی اور پیداوار کم یا ختم ہوگئی ہو اور اس کے بجائے کسی ایسی شے کو خرید کر وقف کرنا جس کی آمدنی اس سے بہتر ہو۔
وہ شخص جو ایسے امور میں کسی کے حق کی ادائیگی کی ذمہ داری لے جن میں دوسروں کی نیابت جائز ہو۔
ہاتھ سے کسی چیز کا لین دین کرنا ۔
چوپایے، مویشی جانور۔
بچے کا بلوغت کی عمر کو پہنچ جانا جب کہ اس میں سمجھداری بھی آ چکی ہو۔