ہجرت - هِجْرَةٌ

حفاظتِ دین کی خاطر بلادِ کفر و شرک سے بلادِ اسلام کی طرف منتقل ہونا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان ترکی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان پرتگالی بنگالی زبان چینی زبان فارسی زبان تجالوج ہندوستانی مليالم تلگو تھائی

مداہنت - مُداهَنَةٌ

مداہنت: جو بات دل میں ہو انسان کا اس کے برخلاف ظاہر کرنا۔ اس کا معنی ’کسی سے بنا کر رکھنا‘یعنی مصنوعی طور طریقہ بھی آتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

شرک اور اہلِ شرک سے بیزاری - بَرَاءَة

کسی چیز سے چھٹکارا حاصل کرنا، اس سے نکل جانا اور الگ ہو جانا۔ کہا جاتا ہے : "بَرِئَ مِن الشَّيءِ" یعنی اس نے فلاں چیز سے چھٹکارا حاصل کر لیا۔ اس کے اصل معنی کسی چیز سے دوری بنانے کے ہیں۔ جب کہ کچھ لوگوں کے مطابق اس کے اصل معنی کاٹنے کے ہیں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

اظہار محبت - مُوَالاة

موافقت، ایک دوسرے کی مدد کرنا، باہمی تعاون اور محبت۔ اس کی ضد "المُعاداة" یعنی باہمی عداوت ہے۔ یہ متابعت کے معنی میں بھی آتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

تعلقات ختم کرنا - هجر

ترک کرنا، منہ موڑنا اور جدا ہونا۔ اصلا یہ کاٹنے اور توڑنے پر دلالت کرتا ہے۔ اس کی ضد "الوَصْلُ" یعنی جوڑنا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

کفار کی مشابہت اختیار کرنا - التَّشَبُّهُ بِالكُفَّارِ

کفار کی ان کے اقوال یا افعال یا عقائد یا اس کے علاوہ ان کے دیگر خصائص میں تقلید کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ محاربت - محاربة لله ورسوله

اللہ تعالیٰ کی کتاب اور نبیﷺ کی سنت پر اعتراض کرنا اور ان کی مخالفت کرنا اور یہ دعویٰ کرنا کہ ان میں تناقض اور اختلاف پایا جاتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

عداوت، دشمنی - عَداوَةٌ

کسی شخص سے برائی اور انتقام کے ارادے کے ساتھ نفرت رکھنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

شرک اور اہل شرک سے محبت و دوستی - تولي

شرک اور اہل شرک سے محبت کرنا اور کفار کا مالی، جسمانی اور مشوروں کے ذریعہ تعاون کرنا اور مسلمانوں کے خلاف ان کی مدد کرنا، ان کی تعریف کرنا اور ان کا دفاع کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

دار الحرب - دار الحرب

ہر وہ زمین جس میں کفر کے احکام (قوانین) کا غلبہ ہو، اور اس میں مسلمانوں کی حکمرانی اور ان کا زور نہ چلتا ہو۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

دار العھد - دار العهد

وہ دارالکفر جہاں کے باشندوں اور مسلمانوں کے مابین کسی عوض یا بلا عوض مسلمانوں کی کسی مصلحت کے پیشِ نظر معاہدۂ صلح طے پاگیا ہو۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

دارُالاسلام، دارِ اسلام۔ - دارُ الإِسْلامِ

ہر وہ ملک جہاں اسلامی احکام کا غلبہ ہو اگرچہ وہاں کے باشندوں کی اکثریت کافر ہو ۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

مخالفت - شقاق

مسلمانوں کی جماعت سے الگ ہو جانا اور حق کی مخالفت کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

اللہ اور اس کے رسولﷺ کی مخالفت کرنا - محادة لله ورسوله

جان بوجھ کر اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ کی مخالفت کرنا اور ان سے عداوت رکھنا اور اسلام اور مسلمانوں سے دشمنی کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

معادات، دشمنی کرنا - مُعاداةٌ

اللہ کے دشمنوں سے قول اور فعل کے ذریعہ دشمنی کا اظہار کرنا، اور ان سے براءت ظاہر کرنا نیز ظاہری اور باطنی طور پر ان سے دوری اختیار کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان