انعام: ’نعم‘ کی جمع ہے۔ اس سے مراد اونٹ، گائے، بھیڑ اور بکری ہیں، تاہم اس کا اکثر اطلاق اونٹ پر ہوتا ہے۔ اصل میں یہ لفظ ’التَّنَعُّم‘ سے لیا گیا ہے، جس کے معنی ہیں : فائدہ اٹھانا اور کشادہ ہونا۔
السائمہ: چرنے والے جانور۔ انہیں یہ نام اس لیے دیا گیا ہے، کیوں کہ یہ مباح گھاس اور ہریالی چرتے ہیں ۔ ’سوم‘ کے اصل معنی ہیں : کسی چیز کی تلاش میں نکلنا۔
اونٹنی کا بچہ جب وہ ایک سال کا ہوچکا ہو اور دوسرے سال میں داخل ہو گیا ہو۔
دودھ والی اونٹنی یا بکری۔
بنت مخاض اس اونٹنی کو کہتے ہیں جو اپنی عمر کا ایک سال مکمل کرکے دوسرے سال میں داخل ہو چکی ہو تاہم دوسرا سال پورا نہ ہوا ہو۔
بیوی کی کسی دوسرے شخص سے بیٹی۔ خواہ نسبی ہو یا رضاعی۔
گائے کا بچہ جو ایک سال کا ہو کر دوسرے میں داخل ہوچکا ہو۔
وہ لاغر چوپایہ جس کی ہڈیوں میں مغز نہ ہو۔
ایک بکری، چاہے وہ بھیڑ کی قسم سے ہو یا بکری کی قسم سے۔
بحر و بر کا ہر وہ جانور جو چار ٹانگوں والا ہو۔
رحمِ مادر میں موجود بچے کا ذبح ہونے کے احکام میں اپنی ماں کا جزء ہونے کی وجہ سے اس کے ساتھ مرتبط ہونا۔
وہ جگہیں جہاں اونٹ ٹھہرنے اور بیٹھنے کا عادی ہو جائے، چاہے یہ قیام دائمی ہو یا پانی وغیرہ پینے کی غرض سے ہو۔
اونٹ، گائے اور بھیڑ، بکریاں۔
بالوں والی بکری۔
کسی چیز کی کوئی قیمت ہونا اور اس سے جائز استعمال میں فائدہ اٹھانا۔
کسی مشترکہ شے میں حصہ چاہے وہ شے تھوڑی ہو یا زیادہ ۔
ایسا چوپایہ جس کی بغیر سینگوں کے پیدائش ہوئی ہو۔
چوپائے جن سے کام لیا جاتا ہے جیسے کھیتی باڑی کے لئے مخصوص گائیں وغیرہ۔