اللہ کی طرف بلانا - الدَّعوة إلى الله

اللہ پر ایمان، رسولوں کی تعلیمات، ان کی بتائی ہوئی باتوں کی تصدیق اور ان کے حکم کی تعمیل کی طرف لوگوں کو بلانا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان ترکی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان پرتگالی بنگالی زبان چینی زبان فارسی زبان تجالوج ہندوستانی مليالم تلگو تھائی

سنت کو زندہ کرنا - إحْياءُ السُّنَّةِ

شعائر اسلام میں سے کسی پر کھلم کھلا عمل کرنا اور اس کی طرف (لوگوں کو) بلانا جبکہ اس پر عمل ناپید ہوگیا ہو۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

احتساب - اِحْتِسَابٌ

احتساب : کسی چیز کو شمار کرنا۔ یہ حساب سے لیا گیا ہے، جس کے معنی گننے اور شمار کرنے کے ہیں۔ اس کے ایک معنی انکار کرنے کے بھی ہیں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

شفقت - شَفَقَةٌ

شفقت : خوف اور گھبراہٹ۔ یہ ناپسندیدہ بات سے بچنے اور اس سے محتاط رہنے نیز اصلاح کے حریص ہونے کے معنی میں بھی آتا ہے۔ ’شفقت‘ کے حقیقی معنی ہیں: کسی شے میں نرمی۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

بردباری - حِلْم

حلم (را کے کسرہ کے ساتھ) : اچھی طرح غور و فکر کرنا اور صبر سے کام لینا۔ یہ سکون اور ضبط نفس کے لیے بھی آتا ہے۔ اس کی ضد "العَجَلَةُ" یعنی جلد بازی، "الجَهْلُ" یعنی جہالت اور "السَّفَهُ" یعنی بے وقوفی ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

رافت - رَأْفَةٌ

رافت: شدید اور عظیم رحمت۔ اس کے اصل معنی رقت اور رحمت کے ہیں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

خیر خواہی - نَصِيْحَة

خیر کی طرف رہ نمائی کرنا اور بھلائی کے کاموں کی طرف بلانا۔ اس کا اطلاق سچی بات کہنے پر بھی ہوتا ہے۔ یہ لفظ "النُّصْح" سے لیا گیا ہے، جس کے معنی خالص ہونے اور صاف کرنے کے ہیں۔ اس کی ضد حسد اور "الغِشُّ" یعنی دھوکہ ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

ہدایت - هُدى

راہ راست پر چلنا، واضح ہونا اور نرمی کے ساتھ ایسی چیز کی جانب رہ نمائی کرنا جو مطلوب تک پہنچا دے۔ اس کی ضد "الضَّلالُ" یعنی گم راہی ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

وعظ و نصیحت - وَعْظٌ

وعظ: خیر کی یاد دہانی۔ اس کے اصل معنی خوف دلانے اور ڈرانے کے ہیں۔ اس کچھ دوسرے معانی ہیں: خیرخواہی کرنا، رہ نمائی کرنا اور آگاہ کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

معنی مقصود کو واضح کرنا - تَبْيِينٌ

التَّبْيِينُ: کھول کر بیان کرنا اور واضح کرنا۔ اس کی ضد "الكِتْمانُ" یعنی چھپانے اور "الإِخْفاءُ" اور مخفی رکھنے کے ہیں۔ یہ اصلا "البَيْن" سے لیا گیا ہے، جس کے معنی دور ہونے اور جدا ہونے کے ہیں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

اسلام کی تبلیغ - تَبْليغٌ

تبلیغ: خبر دینا اور بتانا۔ اس کی ضد "الكِتْمانُ" یعنی چھپانا اور "الإِخْفاءُ" یعنی مخفی رکھنا ہے۔ اصلا یہ کلمہ "البُلوغ" سے لیا گیا ہے، جس کے معنی کسی چیز تک پہنچنے کے ہیں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

عجمی - أَعْجَمِيٌّ

جو فصیح عربی میں بات نہ کرسکتا ہو اگرچہ وہ عرب ہی کیوں نہ ہو۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

شدت (سختی) - شِدَّةٌ

اپنے ساتھ یا دوسروں کے ساتھ تعامل میں ضرورت سے زیادہ سختی کا استعمال کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

تَاَنّی، اطمنان سے بغیر جلدبازی کے کوئی کام کرنا۔ - تَأَنِّي

کسی شے کو کرنے میں نرمی اور آہستگی برتنا اور اس میں عجلت نہ کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

قدوہ سیئہ، بُرائی اور شر میں آئیڈیل ونمونہ - القُدْوَةُ السَّيِّئَةُ

ہر وہ شخص جو برائی اور بگاڑ میں دوسروں کے لیے نمونہ اور آئیڈیل بنے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

علوِ ہمت، بلندیٔ ہمت - عُلُوُّ الهِمَّةِ

کمال اور بلندى کى جستجو کرنا خود کے لیے بھی اور دوسروں کے لیے بھی اور نقص و پستی پر قناعت نہ کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

اِبلاغ، پہنچانا - إِبْلاغٌ

اس بات کو پہنچانا جس میں وضاحت اور افہام وتفہیم ہو۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان