احتساب : کسی چیز کو شمار کرنا۔ یہ حساب سے لیا گیا ہے، جس کے معنی گننے اور شمار کرنے کے ہیں۔ اس کے ایک معنی انکار کرنے کے بھی ہیں۔
شفقت : خوف اور گھبراہٹ۔ یہ ناپسندیدہ بات سے بچنے اور اس سے محتاط رہنے نیز اصلاح کے حریص ہونے کے معنی میں بھی آتا ہے۔ ’شفقت‘ کے حقیقی معنی ہیں: کسی شے میں نرمی۔
رافت: شدید اور عظیم رحمت۔ اس کے اصل معنی رقت اور رحمت کے ہیں۔
راہ راست پر چلنا، واضح ہونا اور نرمی کے ساتھ ایسی چیز کی جانب رہ نمائی کرنا جو مطلوب تک پہنچا دے۔ اس کی ضد "الضَّلالُ" یعنی گم راہی ہے۔
جو فصیح عربی میں بات نہ کرسکتا ہو اگرچہ وہ عرب ہی کیوں نہ ہو۔
اپنے ساتھ یا دوسروں کے ساتھ تعامل میں ضرورت سے زیادہ سختی کا استعمال کرنا۔
کسی شے کو کرنے میں نرمی اور آہستگی برتنا اور اس میں عجلت نہ کرنا۔
ہر وہ شخص جو برائی اور بگاڑ میں دوسروں کے لیے نمونہ اور آئیڈیل بنے۔