شعائر اسلام میں سے کسی پر کھلم کھلا عمل کرنا اور اس کی طرف (لوگوں کو) بلانا جبکہ اس پر عمل ناپید ہوگیا ہو۔
خیر کی طرف رہ نمائی کرنا اور بھلائی کے کاموں کی طرف بلانا۔ اس کا اطلاق سچی بات کہنے پر بھی ہوتا ہے۔ یہ لفظ "النُّصْح" سے لیا گیا ہے، جس کے معنی خالص ہونے اور صاف کرنے کے ہیں۔ اس کی ضد حسد اور "الغِشُّ" یعنی دھوکہ ہے۔
وعظ: خیر کی یاد دہانی۔ اس کے اصل معنی خوف دلانے اور ڈرانے کے ہیں۔ اس کچھ دوسرے معانی ہیں: خیرخواہی کرنا، رہ نمائی کرنا اور آگاہ کرنا۔
تبلیغ: خبر دینا اور بتانا۔ اس کی ضد "الكِتْمانُ" یعنی چھپانا اور "الإِخْفاءُ" یعنی مخفی رکھنا ہے۔ اصلا یہ کلمہ "البُلوغ" سے لیا گیا ہے، جس کے معنی کسی چیز تک پہنچنے کے ہیں۔