عُرْف - عُرْفٌ

عرف : ہر وہ بات، جسے انسان کا دل اچھا جانے اور اس سے اطمینان ظاہر کرے۔ ’عرف‘ کے حقیقی معنی ہیں : وہ احسان و بھلائی جو معروف ہو۔ ویسے یہ لفظ معلوم اور مشہور اشیا کے لیے بھی آتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

اختلاف - اخْتِلَافٌ

اختلاف یعنی تنازع۔ کہا جاتا ہے’’اِختَلَفَ القوم‘‘ یعنی لوگ اختلاف کے شکار ہوگئے اور ہر شخص نے دوسرے سے الگ راستہ اپنا لی۔ اختلاف خلاف ہونے، ایک دوسرے کی ضد ہونے اور ایک دوسرے کے برعکس ہونے کے معنی میں آتا ہے۔ اس کی اتفاق اور برابری ہے۔ اختلاف کے کچھ دوسرے معانی ہیں: تنوع، تغیر اور تفرُّق۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

اہلِ مدینہ کا عمل - عَمَلُ أَهْلِ المَدِينَةِ

وہ عمل جس پر صحابہ یا تابعین یا تبع تابعین کے زمانہ میں مدینہ کے تمام یا اکثر علماء کا اتفاق رہا ہو، خواہ اس اتفاق کا دارومدار کوئی نقلی دلیل ہو یا پھر ان کا اجتہاد۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

دلائل - أَدِلَّةٌ

ادلہ دلیل کی جمع ہے۔ دلیل کے معنی مطلوب تک لے جانے والے کے ہیں۔ جب کہ تدلیل کے اصل معنی ہیں کسی چیز کو علامت کے ذریعے بیان کرنا۔ دلیل کے کچھ دیگر معانی ہیں : علامت، قرینہ، راستہ بتانے والا اور اصل۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

عقلی دلائل - أَدِلَّةٌ عَقْلِيَّةٌ

وہ دلائل جو غور و فکر، رائے اور اجتہاد سے ثابت ہوتے ہیں ۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

استقراء، تلاش کرنا، جائزہ لینا - اسْتِقْراءٌ

کسی چیز کی تمام یا اکثر جزئیات کی تلاش اور تحقیق کرنا، تاکہ ان جزئیات کا حکم اس کلی پر لگایا جائے جو ان جزئیات کو شامل ہو۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

مختلَف فیہ (شرعی) دلائل - أَدِلَّةٌ مُخْتَلَفٌ فِيهَا

اسلامی قانون سازی کے وہ مصادر جن کے قابلِ قبول ہونے میں علماء کے مابین اختلاف پایا جاتا ہے جیسے قولِ صحابی وغیرہ۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان