سُود - رِبا

قرض کی ادائیگی کا وقت آجانے کے بعد قرض کی مدت کے مقابلے میں بلا کسی عوض کے مشروط اضافہ۔ اسی طرح مخصوص چیزوں کو ان کی ہم جنس چیزوں کے بدلے فوری طور پر فروخت کرنے کی صورت میں حوالگی میں تاخیر یا کسی ایک جانب اضافہ۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان ترکی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان پرتگالی بنگالی زبان چینی زبان فارسی زبان تجالوج ہندوستانی مليالم تلگو تھائی

ممنوعہ خرید و فروخت - بُيوعٌ مَنْهِيٌّ عنها

خرید و فروخت کی وہ صورتیں، جو از روئے شریعت ممنوع ہیں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان ترکی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان پرتگالی بنگالی زبان چینی زبان فارسی زبان تجالوج ہندوستانی مليالم تلگو تھائی

قرض - دَيْنٌ

دَین : ’دَانَ ‘ کا مصدر ہے۔ اس کے اصل معنی جھکنے اور فروتنی اختیار کرنے کے ہیں۔ اس کے ایک اور معنی تاخیر کرنے کے ہیں۔ قرض کا دین اس لیے کہا جاتا ہے، کیوں کہ اس میں ایک طرح کی ذلت ہے یا پھر اس لیے کہ وہ ایک مقررہ مدت تک مؤخر ہوتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

بائع کا قیمت اور خریدار کا سامان کو اپنے قبضہ میں لینا - تَقابُضٌ

تقابض : دو افراد کے مابین دو اشیا کا تبادلہ۔ کہا جاتا ہے "تَقابَض البائِعانِ" یعنی خرید و فروخت کرنے والوں میں سے ہر ایک نے وہ شے لے لی، جو دوسرے نے اسے دی تھی۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

بیع عینہ - عِينَةٌ

عینہ : قرض اور ادھار۔ یہ خریدنے اور ادھار بیچنے کے معنی میں بھی آتا ہے۔ یہ اصلا یا تو "العَيْن" سے لیا گیا ہے، جو نقد کے معنی میں ہے یا پھر "الإِعانَةِ" سے لیا گیا ہے، جو مدد کرنے کے معنی میں ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

جُوا - قِمَارٌ

قمار (جوا) : دو افراد کے بیچ لگائی جانے والی ایسی شرط، جس میں دونوں جانب سے مال کو خطرے میں ڈالا جاتا ہے؛ کیوں کہ اُس میں شرط کے طور پر لگائے گئے مال کے چلے جانے کا بھی امکان ہے اور اس کے ساتھ کچھ اور مال جوڑ کر ملنے کا بھی امکان ہے۔ اس کے اصل معنی اس لفظ کے "القَمَر" (چاند) سے اشتقاق سے نکلتے ہیں۔ اس لیے کہ چاند کبھی بڑا ہوکر بدرِ کامل بن جاتا ہے، تو کبھی چھوٹا ہو کر ’ہِلال‘ (نوزائیدہ چاند) بن جاتا ہے۔ یہی حال جوے میں لگائے گئے مال کا بھی ہوتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

نقود - نُقُودٌ

نقود نقد کی جمع ہے۔ اس سے مراد سونے وغیرہ کی وہ کرنسی ہے، جس کے ذریعے لین دین ہوتا ہے۔ ویسے نقد کے اصل معنی الگ کرنے اور کھولنے کے ہیں۔ اس کا اطلاق تعجیل یعنی جلدی کرنے کے معنی پر بھی ہوتا ہے، جس کی ضد تأجیل یعنی مہلت دینے اور مدت مقرر کرنے کے ہیں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

تورُّق - تَوَرُّقٌ

ورق طلب کرنا۔ تجارت کو "مُورِقَةٌ لِلْمَالِ" کہا جاتا ہے، جس کے معنی ہوتے ہيں مال کھینچ کر لانے والا اور اس بہت زیادہ کرنے والا کہا جاتا ہے۔ "الْوَرِقُ " چاندی سے ڈھلے ہوئے دراہم کو کہا جاتا ہے۔ ویسے "التَّوَرُّقُ" کا اطلاق ورق یعنی پتہ کھانے پر بھی ہوتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

حیلہ - حِيلَةٌ

حیلہ : جس کے ذریعہ خفیہ انداز میں کسی حالت تک رسائی حاصل کی جائے۔ اصل میں یہ ’حَوْل‘ سے ماخوذ ہے، جس کے معنی ہیں ایک قسم کی حکمت عملی اور باریک بینی سے، جو شے کو اس کے ظاہر سے ہٹا دے، ایک حال سے دوسرے حال کی طرف منتقل ہونا۔ یا یہ حَول بمعنی قوت سے ماخوذ ہے۔ اس کا زیادہ تر استعمال ان چیزوں میں ہوتا ہے، جنھیں انجام دینے میں بُرائی ہوتی ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

سکوں کی تبدیلی کاکام ،صرافہ گری ، پیسوں کا لین دین، کرنسی کو کرنسی کے ساتھ بیچنا، خزانچی گری۔ - صِرافَةٌ

کرنسی کو کرنسی کے ساتھ بیچنا چاہے وہ جنس و وصف میں ایک ہوں یا مختلف ہوں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

ڈھیر، کسی چیز کا مجموعہ - صُبْرَةٌ

کسی چیز کا ڈھیر جس کی مقدار کا اندازہ ناپ تول وغیرہ سے نہ لگایا گیا ہو۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو بوسنیائی زبان روسی زبان

اندازے سےخرید وفروخت کرنا - بَيْعُ الجُزافِ

کسی ناپی، یا تولی، یا شمار کی جانے والی چیز کو بغیر ناپے، یا تولے، یا شمار کیے ہوئے تھوک میں فروخت کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

ذائقہ، مزہ - طَعْمٌ

ذائقہ: جس کا ادراک زبان سے چکھ کر کیا جاتا ہے، جیسے مٹھاس یا کڑواہٹ۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

ایک ہی بیع میں دو بیع - بَيْعَتانِ في بَيْعَةٍ

ایک عقد میں دو عقد کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

گوشت - لَحْمٌ

(جسم میں )جلد اور ہڈی کے مابین نرم عضلاتی جزء

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

کھانا جمع کرنا - اقْتِياتٌ

اتنا کھانا جمع کرنا جو انسان کے جسم کے لیے کافی سکے اور جتنی مقدار کے نہ ہونے سے جسم کو نقصان ہو۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

گہیوں - بُرٌّ

گہیوں کا دانا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

تمر، کھجور - تَمْرٌ

کھجور کے درختوں کا پھل۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

قیمیّات - قِيمِيَّاتٌ

جس کے مثل بازار میں کوئی سامان موجود نہ ہو، یا اگر موجود بھی ہو تو اس کی قیمت میں، اس کے افراد میں فرق ہونے کی وجہ سے، تفاوت ہو، جیسے جانور اور جائداد (پراپرٹی) وغیرہ۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

ہُنْڈی کا عمل - سُفْتَجَةٌ

کسی شخص کا ایک ملک میں کسی دوسرے کو مال بطور قرض دینا اور قرض دار سے یہ مطالبہ کرنا کہ وہ اس کے لیے ایک نوشتہ (پرچی) لکھ دے جس سے وہ اس قرض کو کسی دوسرے ملک میں وصول کرسکے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو بوسنیائی زبان روسی زبان

مثلیات (ہم مثل چیزیں) - مِثْلِيّاتٌ

ہر وہ چیز جس کا بازار میں بلا کسی قابلِ اعتبار فرق کے نظیر پایا جائے، بایں طور کہ اس کے سبب سے قیمت مختلف نہ ہو۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

سونے یا چاندی کا بغیر ڈھلا ہوا ڈلا - تِبْرٌ

نکالا گیا وہ سونا اور چاندی جن کو ڈھال کر ابھی دینار، یا درہم، یا زیور نہ بنایا گیا ہو۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

اِعراء - إِعْرَاءٌ

وقتی طور پر بغیر عوض کے کسی کو درخت پر لگے پھلوں کا مالک بنانا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو روسی زبان

صنف (نوع، طرز، قسم) - صِنْفٌ

جس میں صفت وغیرہ کے اعتبارسے ایک دوسرے سے ملتی جلتی اشیاء ہوں ۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

انگور (تروتازہ) - عِنَبٌ

انگور کا تر وتازہ پھل ۔ (2)

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان