المُصاهَرَةُ : سسرالی رشتہ۔ "الأَصْهارُ" کے معنی ہیں شوہر اور بیوی کے رشتے دار۔ یہ اصل میں "الصَّهْر" سے ماخوذ ہے، جس کے معنی قریب اور پاس ہونے کے ہیں۔
حیلہ : جس کے ذریعہ خفیہ انداز میں کسی حالت تک رسائی حاصل کی جائے۔ اصل میں یہ ’حَوْل‘ سے ماخوذ ہے، جس کے معنی ہیں ایک قسم کی حکمت عملی اور باریک بینی سے، جو شے کو اس کے ظاہر سے ہٹا دے، ایک حال سے دوسرے حال کی طرف منتقل ہونا۔ یا یہ حَول بمعنی قوت سے ماخوذ ہے۔ اس کا زیادہ تر استعمال ان چیزوں میں ہوتا ہے، جنھیں انجام دینے میں بُرائی ہوتی ہے۔
نکاحِ شِغار یہ ہے کہ کوئی شخص اپنی بیٹی یا کسی اور کی ، جس کا وہ ولی ہو، دوسرے شخص سے اس شرط پرشادی کرے کہ وہ بھی اپنی بیٹی یا جس کا وہ ولی ہو، اُس کی شادی اُس سے کرے؛ خواہ اس میں مہر ہو یا نہ ہو۔
کسی آدمی کا مطلقہ ثلاثہ سے‘ اسے اس کے پہلے شوہر کے لیے حلال کرنے کے ارادے سے شادی کرنا حلالہ کہلاتا ہے۔
دوست لڑکے اور لڑکیاں (گرل فرینڈ اور بوائے فرینڈ) جو ایک دوسرے سے چوری چھپے زنا کرتے ہیں۔
کسی دوسرے سے شدید ضرورت کے وقت میں مدد طلب کرنا۔
وہ لڑکی جسے آپ کے باپ اور ماں (دونوں نے) یا ان میں سے کسی ایک نے جنم دیا ہو۔
وہ عورت جس کے اور آپ کے مابین ولادت کی وجہ سے تعلق ہو۔ اس کا اطلاق بیٹی کی بیٹی پر بھی ہوتا ہے چاہے وہ کتنے ہی واسطوں سے ہو۔