افطار کرنا - إفْطارٌ

لفظ 'فِطْر'، 'صوم' یعنی روزے کی ضد ہے۔ کہا جاتا ہے : "أَفْطَرَ الصائِمُ" یعنی روزے دار نے روزہ توڑ دیا۔ جب کہ 'الفَطْر' لفظ کے اصل معنی ہیں پھاڑنا اور کھولنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

عورت کا عورت سے شہوت رانی کرنا - سِحاقٌ

سحاق یعنی عورت کا عورت سے شہوت رانی کرنا۔ ویسے ہی جیسے جماع کیا جاتا ہے۔ یہ لفظ اصل میں 'السَّحْق' سے ماخوذ ہے، جو دور ہونے کے معنی میں ہے۔ کچھ لوگوں کے مطابق اس کے معنی بہت زیادہ کوٹنے کے ہیں۔ اسی سے اس عمل کو سحاق کہا جاتا ہے، کیوں کہ اس میں دونوں اپنے اعضا کے ذریعے دوسرے پر دباؤ ڈالتے ہیں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

پچھنا لگوانا - اِحْتِجامٌ

پچھنا لگوانا : جسم سے خون نکالنا۔ یہ اصل میں "الحَجْم" سے ماخوذ ہے، جس کے معنی چوسنے کے ہیں۔ اس کے دیگر معانی میں پچھنا لگوانا بھی شامل ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

مذی - مَذْيٌ

الـمَذْيُ والـمَذِيُّ : وہ سفید رنگ کا پتلا پانی جو (مرد عورت) کی باہمی چھیڑ چھاڑ یا بوس وکنار یا جماع کا خیال ذہن میں آنے کی وجہ سے سامنے کی شرم گاہ سے نکل آتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

سرمہ لگانا - اكْتِحالٌ

زینت اختیار کرنے یا علاج کے لیے آنکھ کی پلکوں میں سرمہ لگانا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

شہوت، خواہش، جماع کرنے کو دل کرنا۔ - شَهْوَةٌ

ہمبستری کرنے کی خواہش پیدا ہونا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

بھاپ، اسٹیم - بُخارٌ

ہر وہ دھواں جو سیال مادوں سے ان کا درجہ حرارت بڑھنے کے وقت اٹھتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

بطور علاج رگ چیر کر فاسد خون نکالنا - فَصْدٌ

بغرضِ علاج خون نکالنے کے لیے رگ کو چیرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

خلل - إِخْلَالٌ

کسی کام کو ویسے نہ کرنا جیسا کہ شریعت کو مطلوب ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

ہلکی نیند، اونگھ - إِغْفاءٌ

معمولی ہلکی نیند جس میں وقت نہ لگے (یعنی جو بہت دیر تک نہ ہو)۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

سرین، دبر - دُبُر

انسان کے پاخانہ نکلنے کی جگہ۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

قوت شامہ - شَمٌّ

ناک کے ذریعے سے بو باس سونگھنے کا حاسہ۔

میں ترجمہ: اردو انڈونیشیائی زبان

اِغماء، بے ہوشی، غشی - إغْماءٌ

بیماری کے سبب شعور، حِس اور حرکت کا ختم ہو جانا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو بوسنیائی زبان روسی زبان

عورتوں کی حاجت ہونا - إرْبَةٌ

عورتوں کی ‎‎خواہش اور حاجت۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

زوجین کا آپس میں ایک دوسرے سے لطف اندوز ہونا - اِسْتِمْتاعٌ

میاں بیوی میں سے ہر ایک کا دوسرے سے لطف اندوز ہونا، جماع اور اس کے مقدمات یعنی باہمی چھیڑ چھاڑ اور بوس وکنار وغیرہ کے ذریعے سے لذت اٹھانا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

مُفَاخَذَہ (دونوں رانوں کے درمیان بیٹھنا) - مُفَاخَذَةٌ

عورت کے دونوں رانوں کے درمیان سے اس طرح لُطف اندوز ہونا کہ مرد اپنے ذکر کو عورت کی شرمگاہ میں داخل نہ کرے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو روسی زبان

بوسہ - قُبْلَةٌ

شہوت یا تعظیم وغیرہ کی نیت سے ہونٹوں کو کسی شے پر رکھنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

قے (الٹی) - قَيْءٌ

وہ کھانا یا پانی جو معدے سے نکل کر منہ کے راستے سے باہر آجاتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

منہ - فَمٌ

بولنے اور کھانے پینے کے لیے چہرے میں موجود شگاف کو منہ کہتے ہیں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان