شیطان - شَيْطانٌ

یہ ایک کافر جن کا نام ہے، جسے آگ سے پیدا کیا گیا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی ترکی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان پرتگالی بنگالی زبان چینی زبان فارسی زبان تجالوج ہندوستانی مليالم تلگو تھائی

عورت کا عورت سے شہوت رانی کرنا - سِحاقٌ

سحاق یعنی عورت کا عورت سے شہوت رانی کرنا۔ ویسے ہی جیسے جماع کیا جاتا ہے۔ یہ لفظ اصل میں 'السَّحْق' سے ماخوذ ہے، جو دور ہونے کے معنی میں ہے۔ کچھ لوگوں کے مطابق اس کے معنی بہت زیادہ کوٹنے کے ہیں۔ اسی سے اس عمل کو سحاق کہا جاتا ہے، کیوں کہ اس میں دونوں اپنے اعضا کے ذریعے دوسرے پر دباؤ ڈالتے ہیں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

پچھنا لگوانا - اِحْتِجامٌ

پچھنا لگوانا : جسم سے خون نکالنا۔ یہ اصل میں "الحَجْم" سے ماخوذ ہے، جس کے معنی چوسنے کے ہیں۔ اس کے دیگر معانی میں پچھنا لگوانا بھی شامل ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

مذی - مَذْيٌ

الـمَذْيُ والـمَذِيُّ : وہ سفید رنگ کا پتلا پانی جو (مرد عورت) کی باہمی چھیڑ چھاڑ یا بوس وکنار یا جماع کا خیال ذہن میں آنے کی وجہ سے سامنے کی شرم گاہ سے نکل آتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

ناپاکی - حَدَثٌ

حدث: پیشاب اور پاخانہ کے راستوں میں سے کسی سے بھی نکلنے والی کوئی چیز۔ ’حدث‘ اصل میں ’الحُدوث‘ سے ماخوذ ہے، جس کے معنی ہیں: واقع ہونا اور نیا ہونا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

سلس البول کی بیماری ۔ پیشاب پاخانہ بند نہ ہونے کی بیماری۔ - سَلَسٌ

اگلی اور پچھلی شرمگاہ سے انسان کے اختیار کے بغیر کسی ایک راستے سے کسی شے کا نکلتے رہنا۔

میں ترجمہ: اردو انڈونیشیائی زبان

ہجڑا ، زنخا ۔ مخنث. نامرد - خُنْثَى

وہ شخص جس کی مردانہ و زنانہ دونوں شرمگاہیں ہوں یا پھر دونوں میں سے کوئی بھی نہ ہو ۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

جلوس، بیٹھنا۔ - جُلُوسٌ

نمازی کا دونوں سجدوں کے مابین بیٹھنا ۔ (2)

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

مَظِنّہ، گمان، شبہ۔ - مَظِنّةٌ

ایسی جگہ جہاں شے کے موجود ہونے کا غالب امکان ہو۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

حدث لاحق ہونا - سَبْقُ الحَدَثِ

دورانِ نماز بغیر ارادہ کے بدن سے کسی ایسی شے کا خارج ہونا جو طہارت کو ختم کردینے والی ہو۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

بطور علاج رگ چیر کر فاسد خون نکالنا - فَصْدٌ

بغرضِ علاج خون نکالنے کے لیے رگ کو چیرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

ہلکی نیند، اونگھ - إِغْفاءٌ

معمولی ہلکی نیند جس میں وقت نہ لگے (یعنی جو بہت دیر تک نہ ہو)۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

ققہقہ لگانا۔ زور سے ہنسنا - قَهْقَهَةٌ

بلند آواز کے ساتھ بہت زیادہ ہنسنا بایں طور کہ آس پاس بیٹھے لوگوں کو بھی سنائی دے ۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

گوشت - لَحْمٌ

(جسم میں )جلد اور ہڈی کے مابین نرم عضلاتی جزء

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

کُلہا - وَرِكٌ

انسان کے چوتڑ کی ہڈیوں کے مجموعے کا نام ہے، جو ران کی ہڈیوں کے کنارے ہوتی ہیں۔

میں ترجمہ: فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

پہلو کے بل لیٹنا - اضْطِجاعٌ

انسان کا اپنے پہلو کو زمین پر رکھنا( پہلو کے بل لیٹنا)۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

گھر کا صحن ، آدمی کا پاخانہ ، گیہوں کا خراب حصہ ، روٹی۔ - عَذِرَةٌ

انسان کے پیٹ سےنکلنے والا پاخانہ۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

اِغماء، بے ہوشی، غشی - إغْماءٌ

بیماری کے سبب شعور، حِس اور حرکت کا ختم ہو جانا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو بوسنیائی زبان روسی زبان

مرد کے عضو تنسل میں تناؤ - انْتِشارٌ

شہوت کی وجہ سے مرد کے آلہ تناسل کا تن جانا اور حرکت کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

عبادتوں میں بکثرت شک کا آنا - اِسْتِنْكاحٌ

عبادت میں انسان پر شک کا غلبہ ہوجانا اور بکثرت شک میں پڑنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

آواز، صوت - صَوْتٌ

ہر وہ شے جو کان کے حاسہ سے سنی جاتی ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

بول، پیشاب - بَوْلٌ

ایک ناپاک سیال مادہ جسے مثانہ جسم سے باہر پھینکتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

قَرْقَرَہ (پیٹ کی آواز، اور قہقہہ کی مانند بلند اور تیز ہنسی) - قَرْقَرَةٌ

پیٹ میں حدث کی آواز اور اس کے باہر نکلنے کی حرکت۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

اونگھ - نُعَاسٌ

ابتدائی(شروعاتی) نیند جب حواس کے ذریعے گِرد و پیش کے ادراک کی لو مدھم پڑنے لگتی ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو روسی زبان

پاخانہ، براز - غائِطٌ

انسان کی دُبُر سے نکلنے والے کھانے کے فضلات۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

بوسہ - قُبْلَةٌ

شہوت یا تعظیم وغیرہ کی نیت سے ہونٹوں کو کسی شے پر رکھنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

قے (الٹی) - قَيْءٌ

وہ کھانا یا پانی جو معدے سے نکل کر منہ کے راستے سے باہر آجاتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

دل فریب عورت - مُشْتَهاةٌ

وہ عورت جس پر مردوں کے دل فریفتہ ہو جائیں اور اس سے جماع کرنے کے راغب ہوں اس سے قطع نظر کہ اس کی عمر کیا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

محسوس کرنا - إِحْساسٌ

حواسِ خمسہ میں سے کسی حاسہ کے ذریعے کسی شے کا ادراک کرنا، جیسے سونگھنے یا چھونے وغیرہ کے ذریعے طہارت کو ختم کرنے والے نواقض میں سے کسی ناقض کے حصول کو محسوس کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان