حِسبة لفظ کے معنی ہیں اجر اور کسی چیز کو شمار کرنا۔ یہ اصل میں 'الحِسابِ' سے لیا گیا ہے، جس کے معنی گننے اور شمار کرنے کے ہیں۔ اس کے کچھ دیگر معانی ہیں : انکار کرنا، کسی چیز پر اکتفا کرنا، تدبیر کرنا، اندازہ لگانا اور گمان کرنا۔
منکر : قبیح۔ انکار کے اصل معنی ہیں : کسی شے سے ناواقف ہونا۔ کہا جاتا ہے : ’’أَنْكَرْتَ الـخَبَرَ وَنَكَرْتَهُ‘‘ یعنی آپ فلاں خبر سے ناواقف ہیں اور اسے نہیں جانتے۔ ’نکرہ‘ ’معرفہ‘ کی ضد ہے۔ منکر کا اطلاق نفی اور رد کی گئی چیز پر بھی ہوتا ہے۔ جب کہ انکار کے معنی ہیں : کسی شے کی نفی، اس کا انکار کرنا اور اسے رد کرنا۔ ہر وہ شے جس سے لوگ ناواقف ہوں اور اس کا انکار کریں، اسے منکر کہا جاتا ہے۔ انکار کے کچھ اور معانی ہیں : جھٹلانا اور تبدیلی کرنا۔
ہر وہ قول یا فعل جس کے ذریعہ خالق کی اطاعت اور مخلوق کے ساتھ حسنِ سلوک مقصود ہو۔
کسی شخص کا دوسرے پر جو حق ہے اس کے بارے میں علم اور یقین کی بنیاد پر، اللہ تعالیٰ کے ثواب کو چاہتے ہوئے بغیر طرفداری یا کمی یا زیادتی کے خبر دینا۔