وہ جگہ جو ابدی طور پر نماز قائم کرنے کے لیے مخصوص کر دی گئی ہو۔
الأحباس : یہ ’حِبْس‘ کی جمع ہے۔ حبس ہر اس شے کو کہا جاتا ہے جس سے پانی کے بہاؤ کو روکا جاتا ہو، جیسے پتھر وغیرہ۔ اس کے اصل معنی روکنے کے ہیں۔ جب کہ "الإِحْباسُ" کے معنی روکنے اور لٹکانے کے ہیں۔
یہ "النَّظَر" سے اسم فاعل کا صیغہ ہے۔ نظر کے معنی کسی چیز کے بارے میں غور و فکر کرنے کے ہیں۔ اس کے اصل معنی ہیں کسی چیز کے بارے میں سوچنا اور اسے اپنی آنکھ سے دیکھنا۔ پھر معنی میں وسعت پیدا ہوتی گئی اور وہ کسی چیز کی حقیقت کو جاننے اور اسے دیکھنے کے لیے نگاہوں یا بصیرت کے بار بار استعمال کے لیے آنے لگا۔
کسی شے کو کسی دوسرے شخص کی ملکیت میں دینا۔ 'تملیک' کے معانی میں سے ایک معنی شادی کرانا بھی آتا ہے۔
’مقبرہ‘ یعنی قبروں کی جگہ۔ ’قبر‘ دفن کی جگہ یعنی اس گڈھا کو کہتے ہیں، جس میں مُردے کو دفنایا جاتا ہے۔ نیز ہر وہ جگہ جہاں مُردے کی لاش کو چھپایا جائے، وہ اس کی قبر ہے، خواہ وہ جگہ سمندر ہی کیوں نہ ہو۔ قبر، مُردے کو مٹی میں دفنانے کے معنی میں بھی آتا ہے۔ قَبر کے اصل معنی پست اور پوشیدہ ہونے کے ہوتے ہیں۔ "أَرْضٌ قَبُورٌ" پست زمین کو کہتے ہیں۔ اسی مناسبت سے قبر کو یہ نام دیا گیا ہے؛ کیوں کہ اس میں مُردے کی لاش کو چھپایا جاتا ہے۔
العشيرة : انسان کے قریبی رشتے دار۔ یہ دراصل 'معاشرۃ' سے ماخوذ ہے، جس کے معنی ہیں کسی کے ساتھ مل جل کر رہنا اور گھل مل جانا۔ "عشیرۃ" انسان کے قریبی لوگوں کی جماعت کے لیے بھی بولا جاتا ہے، جنھیں کوئی ایک شے متحد کرتی ہو۔
"العِتْرَةُ" کے لغوی معنی آدمی کی اولاد اور اس کی نسل کے لوگوں کے ہیں۔ ایک قول یہ بھی ہے کہ اس سے مراد آدمی کے دور و نزدیک کے رشتے دار اور قبیلے والے ہیں۔ "العَتْر" کے اصل معنی تفرق یعنی بکھرنے کے ہیں۔ جب کہ "العِتْرُ" کسی شے کی بنیاد اور اساس کو کہا جاتا ہے۔ "العَتْرُ" اشتداد (سختی) کے معنی میں بھی آتا ہے۔ رشتے داروں کو "عِتْرَة" سے موسوم کیا جاتا ہے؛ کیوں کہ ان کے نسب الگ الگ ہوتے ہیں اور ان کا بڑا سخت خیال رکھا جاتا ہے۔
نسبی تعلق جو کسی انسان کو دوسرے سے مربوط کردیتا ہے۔
مال کے منافع کودائمی طور پر مباح کر دینا اور اصل مال کسی رفاہی ادارے کو اللہ کی خاطر دے دینا۔
بیٹے یا بیٹی کا بچہ، چاہے یہ سلسلہ جتنا بھی نیچے تک چلا جائے۔
”قیم“ وہ شخص ہے جس پر ”محجور علیہ“ کے معاملات کی ذمہ داری ہو، بایں طور کہ وہ محجور علیہ کے مال میں تصرّف کیے بغیر اس کی حفاظت کرتا ہے۔
وہ لباس جسے جنگجو دشمن کے وار سے بچنے کے لیے پہنتا ہے۔
زمین میں موجود گہرا گڑھا جس سے پانی یا تیل وغیرہ نکالا جاتا ہو۔
عمارت کے ڈھائے جانے کے بعد اس کا باقی ماندہ ملبہ۔
وقف کے منافع سے مستفید ہونے والے اشخاص کی موت واقع ہونا۔
وہ اشیاءجو خراب ہوچکی ہوں انہیں ٹھیک کرنا۔ (2)
حاکم وقت کا بیت المال میں سے کسی شے کو بعض مستحقین کے لئے معین کردینا۔
جائیداد کے منافع دے دینا۔
کام چھوڑ دینا اور بیکار بیٹھنا۔
اس وقف شدہ شے کو بیچنا جس کی آمدنی اور پیداوار کم یا ختم ہوگئی ہو اور اس کے بجائے کسی ایسی شے کو خرید کر وقف کرنا جس کی آمدنی اس سے بہتر ہو۔
بیٹے کا بیٹا۔
ملکیت کے طور پر کوئی چیز کسی دوسرے کو دینا اور عطا کرنا۔