قرض - دَيْنٌ

دَین : ’دَانَ ‘ کا مصدر ہے۔ اس کے اصل معنی جھکنے اور فروتنی اختیار کرنے کے ہیں۔ اس کے ایک اور معنی تاخیر کرنے کے ہیں۔ قرض کا دین اس لیے کہا جاتا ہے، کیوں کہ اس میں ایک طرح کی ذلت ہے یا پھر اس لیے کہ وہ ایک مقررہ مدت تک مؤخر ہوتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

دانستہ طور پر انکار کرنا - جُحُودٌ

جحود : انکار۔ جحود اقرار کی ضد ہے۔ اس کے اصل معنی ہر چیز کی قلت کے ہیں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

گروی رکھنا - رَهْنٌ

رہن : ثبوت اور دوام۔ یہ لفظ قید کرنے، ٹھہرنے اور لازم ہونے کے معنی میں بھی آتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

شرعاً غیر مکلّف شخص - قاصِرٌ

قاصر : لغت میں کسی چیز سے عاجز شخص کو قاصر کہتے ہیں۔ ’قصور‘ کے اصل معنی ہیں کسی شے کی انتہا تک نہ پہنچنا۔ ’قاصر‘ لفظ کا اطلاق غیر عاقل شخص جیسے بچہ، ناسمجھ اور پاگل پر بھی ہوتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

دودھ والا جانور - لَبُونٌ

دودھ والی اونٹنی یا بکری۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

قضاءِ حق، (حق لوٹانا، قرض لوٹانا) - قَضَاءُ الْحَقِّ

قضاءِ حق: یعنی قرض لوٹانا اور اسے قرض دار کو ادا کر دینا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

بیعِ وفا - بَيْعُ الوَفاءِ

اس شرط کے ساتھ خرید و فروخت کا معاملہ کرنا کہ بیچنے والا جب بھی قیمت لوٹا دے گا،تو خریدار اسے سامان لوٹا دے گا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

زِرہ (آہنی لباس) - دِرْعٌ

وہ لباس جسے جنگجو دشمن کے وار سے بچنے کے لیے پہنتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

حق کو مضبوط کرنے کا مطالبہ، توثیق، تصدیق - اِسْتِيْثَاقٌ

کسی معین طریقے سے حق کو اس کی حفاظت کی غرض سے پختہ اور مضبوط کرنے کا مطالبہ۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

قرض کے مقابلے میں قرض کو ختم کرنا۔ - تَقاصٍّ

قرض کے مقابلے میں قرض کو ختم کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

کسی دوسرے کا بوجھ اتارنا - اِفْتِكَاكٌ

کسی چیز کو دوسرے کے ہاتھ سے اُس کے حق وغیرہ کی ادائیگی کرکے چھُڑانا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان