مہر - صَداقٌ

صداق کے معنی ہیں عورت کا مہر۔ دراصل یہ لفظ 'الصِّدْق' سے ماخوذ ہے، جو قوت اور صلابت کے معنی میں ہے۔ صداق کے لیے عربی میں فریضہ، مہر اور اجر جیسے الفاظ بھی مستعمل ہیں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

مَہر - مَهْرٌ

عورت کا مہر۔ یعنی وہ چیز جو شوہر اپنی بیوی کو عقد نکاح کے بدلے دیتی ہے۔ جب کہ مہر کے اصل معنی کسی خاص چیز میں اجر کے ہیں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

درگزر کرنا - عَفْوٌ

عفو کے معنی ہیں بخش دینا، در گزر کرنا اور سزا نہ دینا۔ اس کے حقیقی معنی چھوڑنے اور ساقط کرنے کے ہیں۔ عفو کے دیگر معانی ہیں : مٹانا، زائل کرنا اور زیادہ ہونا۔ بخش دینے اور درگزر کرنے کو عفو اس لیے کہا جاتا ہے، کیوں کہ درگزر میں سزا کے مستحق انسان کی سزا ساقط کر دی جاتی ہے اور اسے مٹا دیا جاتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

پردۂ بکارت کو زائل کرنا - افْتِضاضٌ

جماع یا جنایت کے ذریعہ عورت کے پردۂ بکارت کو زائل کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

تالابندی، قفل لگا دینا - إغْلاقٌ

دروازے وغیرہ کو مقفّل کرنا تاکہ وہ کھلنے نہ پائیں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

بغیر مہر کی تعیین کیے عورت کا نکاح کرانا۔ - تَفْوِيضٌ

عقدِ نکاح کے وقت مہر مقرر کئے بغیر عورت کی شادی کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

اوقیہ (وزن کرنے کا ایک پیمانہ)۔ - أُوقِيَّةٌ

ایک پیمانہ جس کی مقدار وزن کی جانے والی شے اور علاقوں کی تبدیلی کی ساتھ بدلتی رہتی ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

وَلیمہ - وَلِيمَةٌ

ہر وہ کھانا جو شادی کے موقع پر بنایا جائے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

مُغَالاَة (مبالغہ کرنا، گرانی، مہنگائی) - مُغَالاَةٌ

کسی چیز کی قیمت مارکیٹ ریٹ سے زیادہ کرنا ۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو روسی زبان

جہیز (سامانِ ضرورت) - جَهازٌ

وہ تیار کردہ سامان جس کی عورت کو اس کے شوہر کی طرف رخصتی کے وقت ضرورت ہوتی ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان