ایسی جانکاری کے بارے میں اطلاع دینا، جو واقعے کے رونما ہوتے وقت موجود ہونے یا اسے دیکھنے وغیرہ کی بنا پر حاصل ہوئی ہو۔
کفاءت کے لغوی معنی ہیں ایک جیسے ہونا اور برابر ہونا۔ یہ لفظ دو چیزوں کے درمیان مقابلے کے لیے بھی آتا ہے۔
العَضْلُ: منع کرنا اور روکنا۔ کہا جاتا ہے: ’’عَضَلَ الرَّجُلُ المَرْأَةَ‘‘ یعنی آدمی نے عورت کو بطور ظلم شادی کرنے سے روک دیا۔ اسی طرح ’’عَضَلَهَا عن الزَّوجِ‘‘ کے معنی ہیں : اس نے عورت کو شوہر سے روک دیا۔ جب کہ اس کے اصل معنی شدت، سختی اور قوت کے ہیں۔
شریعت کے کسی حکم کے نفاذ کی خاطر سرپرست کا دوسرے کو کسی تصرف کا پابند بنانا۔
جس شخص نے ایک سے زیادہ شادیاں کر رکھی ہوں اس کی بیویوں میں سے ایک بیوی۔
ذاتی یا آبا و اجداد کی عزت و شرافت۔
بنی آدم میں سے بالغ مذکر۔