مخصوص انداز میں میت پر نماز پڑھنا اور اس کے لیے دعا کرنا۔
جنازہ : میت۔ اس کے ایک معنی اس چارپائی کے بھی ہیں، جس پر میت کو رکھا جاتاہے۔ ویسے اصل میں یہ لفظ ”التجنيز“ سے لیا گیا ہے، جس کے معنی تیار کرنے کے ہیں۔
اونچی آواز سے رونا۔ "النَّائِحَةُ" رونے والی عورت کو کہا جاتا ہے۔ ’نیاحہ‘ کا اطلاق چیخنے چلاّنے پر بھی ہوتا ہے۔’تناوح‘ کے اصل معنی ہیں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہونا۔ زمانۂ جاہلیت میں عورتوں کے رونے کو ’نیاحہ‘ اس لیے کہا جاتا تھا، کیوں کہ وہ ایک دوسرے کے سامنے ہوکر میت پر روتی تھیں۔
احتضار: موت کی علامتیں ظاہر ہونے کے ساتھ موت کے قریب ہو جانا۔
دوسروں کے لیے رحمت کی دعا کرنا۔
رحم مادر میں موجود وہ بچہ جو اپنے خدوخال کے واضح ہونے کے بعد مردہ حالت میں اپنی ماں کے پیٹ سے گر جائے۔ (2)
وہ خطرناک بیماری جو موت سے متصل ہوتی ہے اور اس میں عام طور پر ہلاکت کا غلبہ ہوتا ہے، خواہ موت اسی کے سبب ہوئی ہو، یا بیماری سے الگ کسی دوسرے بیرونی سبب سے ہوئی ہو، جیسے قتل، یا ڈوبنے، یا آگ وغیرہ سے۔
کسی ذی روح جیسے انسان وغیرہ کا اپنی آواز اونچی کرنا۔
وہ صندوق جس میں مردے کو رکھا جاتا ہے اور کسی حاجت و مصلحت کے سبب اسی میں دفنا دیا جاتا ہے۔
وہ تیار کردہ سامان جس کی عورت کو اس کے شوہر کی طرف رخصتی کے وقت ضرورت ہوتی ہے۔
آنکھ کا حسِّی چیزوں کو دیکھنا۔