وسوسہ: اس کے معنی ہیں مخفی آواز یا کلام۔ اس کے کچھ دیگر معانی ہیں : دل میں آنے والی ایسی بات جس کا کچھ فائدہ نہ ہو، برائیاں اور گھٹیا قسم کے خیالات۔
سواک اس لکڑی کو کہتے ہيں جس سے منہ رگڑا جاتا ہے۔ یہ لفظ 'الاِسْتِياك' یعنی رگڑنے کے معنی میں بھی آتا ہے۔ ویسے ’السِّواك‘ کا لفظ ’السَوْك ‘سے لیا گیا ہے، جس کے معنی ہیں مائل ہونا اور حرکت کرنا۔
صورت کے لغوی معنی شکل اور ہیئت کے ہیں۔ یہ صفت کے معنی میں بھی آتا ہے۔ ہر وہ شے جو اصل سے لی جائے اور اس سے نقل کی جائے وہ صورت کہلاتی ہے۔
لایعنی کھیل کود میں مشغول ہونا اور ایسا کام کرنا جس کے کرنے سے کوئی فائدہ نہ ہو ۔
کسی شخص کا اپنے جسم کی کسی بھی جانب سے کسی شے پر ٹیک لگانا اور اس کا سہارا لینا۔
چھوٹے حشرات (یعنی کیڑے مکوڑے)۔
کسی شے کو علانیہ طور پر جھپٹا مار کر لینا اور بھاگ جانا۔
کسی کام کو ویسے نہ کرنا جیسا کہ شریعت کو مطلوب ہے۔
ایسا مرکب لفظ جو قابلِ فہم معنی کے لیے وضع کیا گیا ہو۔
بغیر کسی ارادے کے انسان کا اونگھ یا سستی وغیرہ کی وجہ سے اپنا منہ کھولنا۔
کسی جگہ کو بغیر رکے ہوئے پار کرنا۔
وہ جگہیں جہاں اونٹ ٹھہرنے اور بیٹھنے کا عادی ہو جائے، چاہے یہ قیام دائمی ہو یا پانی وغیرہ پینے کی غرض سے ہو۔
لثام اس کپڑے یا نقاب وغیرہ کو کہتے ہیں جس سے منہ یا ناک کو ڈھانپا جائے۔
کپڑے کو اپنے سر یا شانے پر ڈال کر اس کے کناروں کو اپنی دونوں جانب لٹکا دینا بایں طور کہ وہ ان میں سے کسی کو نہ اٹھائے اور اس کے نیچے ایسی شے ہو جو اس کے ستر کو چھپا رہی ہو۔