قبرستان - مَقبَرَةٌ

’مقبرہ‘ یعنی قبروں کی جگہ۔ ’قبر‘ دفن کی جگہ یعنی اس گڈھا کو کہتے ہیں، جس میں مُردے کو دفنایا جاتا ہے۔ نیز ہر وہ جگہ جہاں مُردے کی لاش کو چھپایا جائے، وہ اس کی قبر ہے، خواہ وہ جگہ سمندر ہی کیوں نہ ہو۔ قبر، مُردے کو مٹی میں دفنانے کے معنی میں بھی آتا ہے۔ قَبر کے اصل معنی پست اور پوشیدہ ہونے کے ہوتے ہیں۔ "أَرْضٌ قَبُورٌ" پست زمین کو کہتے ہیں۔ اسی مناسبت سے قبر کو یہ نام دیا گیا ہے؛ کیوں کہ اس میں مُردے کی لاش کو چھپایا جاتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

دوران نماز لغو حرکت - عَبَثٌ

لایعنی کھیل کود میں مشغول ہونا اور ایسا کام کرنا جس کے کرنے سے کوئی فائدہ نہ ہو ۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

تدارک، فوت شدہ چیز کی تلافی کرنا، بھرپائی کرنا۔ - تَدارُكٌ

شرعاً مقرر کردہ محل سے نماز یا اس کے کسی جزء کے رہ جانے پر اسے دوبارہ ادا کرنا جب تک فوت نہ ہو جائے، تدارک کہلاتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

حدث لاحق ہونا - سَبْقُ الحَدَثِ

دورانِ نماز بغیر ارادہ کے بدن سے کسی ایسی شے کا خارج ہونا جو طہارت کو ختم کردینے والی ہو۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

ققہقہ لگانا۔ زور سے ہنسنا - قَهْقَهَةٌ

بلند آواز کے ساتھ بہت زیادہ ہنسنا بایں طور کہ آس پاس بیٹھے لوگوں کو بھی سنائی دے ۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

کلام، بات چیت - كَلامٌ

ایسا مرکب لفظ جو قابلِ فہم معنی کے لیے وضع کیا گیا ہو۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

التفات، دائیں یا بائیں طرف پھرنا۔ - اِلْتِفاتٌ

چہرہ یا جسم یا دونوں کو دائیں یا بائیں طرف موڑنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

ازسرِ نو نماز شروع كرنا - اِسْتِئْنافٌ

نماز کو شروع سے دوبارہ پڑھنا، درآں حالے کہ اسے کسی ایسے سبب کے باعث بیچ میں چھوڑنی پڑ گئی ہو، جو اسے پورا کرنے کی راہ میں مانع ہو۔ جیسے حدث وغیرہ۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

قَرْقَرَہ (پیٹ کی آواز، اور قہقہہ کی مانند بلند اور تیز ہنسی) - قَرْقَرَةٌ

پیٹ میں حدث کی آواز اور اس کے باہر نکلنے کی حرکت۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان