نماز کے اوقات - أَوْقاتُ الصَّلاةِ

وہ مقررہ اوقات، جو شرعی طور پر نماز کی ادائیگی کے لیے متعین ہیں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان ترکی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان پرتگالی بنگالی زبان چینی زبان فارسی زبان تجالوج ہندوستانی مليالم تلگو تھائی

قبلہ - قِبْلَةٌ

وہ سمت جس کی طرف رخ کرکے مسلمان نماز پڑھتے ہیں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان ترکی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان پرتگالی بنگالی زبان چینی زبان فارسی زبان تجالوج ہندوستانی مليالم تلگو تھائی

ستر پوشی - سَتْرُ العَوْرَةِ

انسان کے جسم کے ان حصوں کو بطور خاص نماز میں چھپانا، جن کا ظاہر ہونا قبیح ہو اور جن کے کھولنے میں شرم محسوس کی جاتی ہو۔ جیسے شرم گاہ وغیرہ۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان ترکی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان پرتگالی بنگالی زبان چینی زبان فارسی زبان تجالوج ہندوستانی مليالم تلگو تھائی

ستر - عَوْرَةٌ

جسم کا ہر وہ حصہ جسے چھپانا ضروری ہوتا ہے اور اس کے ظاہر ہو جانے سے حیا آتی ہے۔ جیسے اگلی اور پچھلی شرم گاہیں وغیرہ۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی ترکی زبان اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان پرتگالی بنگالی زبان چینی زبان فارسی زبان تجالوج ہندوستانی مليالم تلگو تھائی

مواقیت - مَواقِيت

مواقیت میقات کی جمع ہے اور میقات نام ہے کسی کام کے لیے معین وقت یا جگہ کا۔ "وَقَّتُّهُ تَوْقِيتًا" کے معنی ہیں : میں نے کسی چیز کے لیے کوئی وقت یا جگہ مقرر کی۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

کپڑے کو لٹکاکر پہننا - إِسْبالٌ

اسبال : یعنی لٹکانا۔ اس کے اصل معنی ہیں : کسی چیز کو اوپر سے نیچے اور کسی چیز کی لمبائی میں لٹکانا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

بھلے برے کے درمیان فرق کرنے کی صلاحیت - تَمْيِيزٌ

تمییز کے معنی ہیں کسی چیز کو الگ کرنا اور چھانٹنا۔ یہ لفظ دور کرنے، جدا کرنے اور ایک جیسی دکھنے والی چیزوں کے درمیان فرق کرنے کے لیے بھی آتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

فوت شدہ نمازوں کی قضا - قَضاءُ الفَوائِتِ

نمازوں کو ان کے شرعی طور پر مقررہ اوقات کے نکل جانے کے بعد پڑھنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

سفید پانی - القَصَّةٌ البيضاء

القَصَّةُ : حیض کے آخری وقت میں اس کا خون بند ہونے کے بعد نکلنے والا وہ سفید پانی، جو سفیدی کے معاملے میں چونے کے ساتھ تشبیہ دی جاتی ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

ناپاکی - حَدَثٌ

حدث: پیشاب اور پاخانہ کے راستوں میں سے کسی سے بھی نکلنے والی کوئی چیز۔ ’حدث‘ اصل میں ’الحُدوث‘ سے ماخوذ ہے، جس کے معنی ہیں: واقع ہونا اور نیا ہونا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

بیت الخلاء (قضائے حاجت کی جگہ) - خَلاءٌ

قضائے حاجت كے لیے مخصوص جگہ۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

سخت گرمی کے سبب ظہر کی نماز کو اوّل وقت سے مؤخر کر کے پڑھنا۔ - إِبْرادٌ

ظہر کی نماز کو سخت گرمی کے موسم میں اوّل وقت سے آخرِ وقت تک کے لیے مؤخر کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

صبح - صُبْحٌ

طلوعِ فجر اور طلوعِ آفتاب کا درمیانی وقت۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

ہٹانا ۔ دورکرنا ۔ روکنا - دَرْءٌ

کسی شبہ اور مانع کے پائے جانے کے سبب کسی شے کو ہٹانا اور اسے واقع ہونے سے روکنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

مِحراب، بالا خانہ، گھر کی اچھی جگہ، محل، گھر کا صدر مقام یا اچھا حصہ جہاں معزز لوگ بیٹھتے ہیں، مسجد میں امام کے کھڑے ہونے کی جگہ۔ - مِحْرابٌ

مسجد کے قبلے کی طرف والی دیوار میں کشادہ جگہ جہاں دوران نماز امام کھڑا ہوتا ہے۔ (2)

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

سن مراہقت - مُراهَقَةٌ

انسان کی عمر کا وہ مرحلہ جو حدّ بلوغت سے قریب ہوتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

غلطی، خلافِ واقع - غَلَطٌ

جو بلا قصد درستی کے برخلاف ہو۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

لباس - لِباسٌ

اون یا کھال وغیرہ سے بنی ہوئی ہر وہ چیز جو جسم یا اس کے کسی حصہ کو چھپائے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

اونٹوں کے بیٹھنے کی جگہ - أَعْطَانٌ

وہ جگہیں جہاں اونٹ آنے اور بیٹھنے کے عادی ہوں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو روسی زبان

عَتَمہ، نماز عشاء (کا ایک نام) - عَتَمَةٌ

شفق کی سرخی کے غائب ہونے کے بعد سے لے کر رات کے پہلے تہائی حصے کے آخر تک کا وقت۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

تخمینہ لگانا، اندازہ لگانا - تَخْمِينٌ

غلبۂ ظن کا استعمال کرتے ہوئے فصلوں اور پھلوں وغیرہ کی مقدار کا اندازہ لگانا۔

میں ترجمہ: اردو انڈونیشیائی زبان

لباس - أَلْبِسَةٌ

لباس سے مراد اون یا چمڑے (لیدر) سے بنی ہوئی ہر وہ چیز ہے جو جسم یا اس کے کسی حصے کو ڈھانپتی ہو۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

حمّام، غسل خانہ - حَمّامٌ

نہانے کی جگہ۔

میں ترجمہ: اردو انڈونیشیائی زبان

شمال: بایاں ہاتھ، جنوب کے مقابل سمت - شِمالٌ

وہ ہاتھ جو یمین (یعنی دائیں) کے مخالف ہوتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو بوسنیائی زبان روسی زبان

رَبْض؛ چوپایوں کا باڑا، شہر کے اردگرد کا علاقہ اور رہائش گاہیں۔ - رَبَضٌ

شہر کے اِردْ گِرْد واقع گھر اور رہائش گاہیں۔ (2)

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

حریر، ریشم، ریشمی کپڑا - حَرِيرٌ

ریشم کے کیڑوں سے حاصل شدہ قدرتی ریشوں سے بنے ہوئے نرم و نازک اور باریک کپڑے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

اونٹوں کے بیٹھنے کی جگہ - مَبارِكُ الإِبِلِ

وہ جگہیں جہاں اونٹ ٹھہرنے اور بیٹھنے کا عادی ہو جائے، چاہے یہ قیام دائمی ہو یا پانی وغیرہ پینے کی غرض سے ہو۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

ننگا، برہنہ - عُرْيانٌ

جس کے جسم پر کپڑے نہ ہوں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو روسی زبان

انکشاف کرنا، کھولنا، پردہ ہٹانا - كَشْفٌ

کسی چیز کو چھپانے اور ڈھانپنے والی شے کو ہٹا دینا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان

عشائیہ - عَشاءٌ

دن کے آخری حصے اور رات کی ابتدا میں عشاء کے وقت کھایا جانے والا کھانا (عشائیہ)۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

مضاجعت (باہم ایک جگہ سونا) - مُضاجَعَةٌ

مرد کا اپنی بیوی کے ساتھ ایک کپڑے میں سونا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان اسپینی اردو انڈونیشیائی زبان بوسنیائی زبان روسی زبان

اصابت، درستگی، مقصد تک رسائی۔ - إِصَابةٌ

قول یا فعل سے مقصود غایت کو پہنچنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان