رفق : مہربانی اور نرمی۔ یہ عنف یعنی درشتی اور سختی کی ضد ہے۔ اس کے یہ معانی بھی آتے ہیں : آسانی اور سہولت۔ اس کے حقیقی معنی نفع کے ہیں۔
احتساب : کسی چیز کو شمار کرنا۔ یہ حساب سے لیا گیا ہے، جس کے معنی گننے اور شمار کرنے کے ہیں۔ اس کے ایک معنی انکار کرنے کے بھی ہیں۔
شفقت : خوف اور گھبراہٹ۔ یہ ناپسندیدہ بات سے بچنے اور اس سے محتاط رہنے نیز اصلاح کے حریص ہونے کے معنی میں بھی آتا ہے۔ ’شفقت‘ کے حقیقی معنی ہیں: کسی شے میں نرمی۔
رافت: شدید اور عظیم رحمت۔ اس کے اصل معنی رقت اور رحمت کے ہیں۔
العَجَلَةُ: سرعت۔ اس کی ضد "التَّأَخُّرُ" یعنی پیچھے رہنا، "التَّأْجِيلُ" یعنی مدت مقرر کرنا اور "الإمْهالُ" یعنی مہلب دینا ہے۔ یہ اصل میں "الإعْجال" سے لیا گیا ہے، جس کے معنی جلدی کرنے کے ہیں۔
العُنْفُ: شدت اور قوت۔ "العَنِيفُ" اس شخص کو کہتے ہیں، جس کے اندر نرمی نہ ہو۔ "العُنْفُ" کی ضد "الرِّفْقُ " یعنی نرمی اور "اليُسْرُ" یعنی آسانی ہے۔ یہ اصلا "الاعْتِناف" سے ماخوذ ہے، جس کے معنی ناپسندیدگی اور مشقت کے ہیں۔
رفق اور نرمی۔ ویسے "مداراة" کے اصل معنی "المدافعة" یعنی بچاؤ کرنے کے ہیں اور اسی سے ایک دوسرے کے ساتھ لطف و کرم، نرمی اور اچھا معاملہ کرنے کو "مداراة" کہا جاتا ہے، کیوں کہ انسان اس کے ذریعے اپنے نفس کو شر سے بچاتا ہے۔
اپنے ساتھ یا دوسروں کے ساتھ تعامل میں ضرورت سے زیادہ سختی کا استعمال کرنا۔
کسی دوسرے شخص کی طرف سے لاحق ہونے والی کسی برائی کے سبب جس کو دفع کرنے میں وہ عاجز ہو، دل میں پیدا ہونے والا پوشیدہ غصہ۔
کسی شے کو کرنے میں نرمی اور آہستگی برتنا اور اس میں عجلت نہ کرنا۔
دل کى سختی، معاملات میں بدخلقی اور دوسروں سے دورى کو جفا کہتے ہیں ۔