دعا - دُعَاء

اللہ کے فضل کی چاہت اور اس کے عذاب سے خوف کھاتے ہوئے اس کی اطاعت گزاری کے ذریعے یا اس سے سوال کر کے اس کا قرب حاصل کرنا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان فرانسیسی زبان ترکی زبان اردو انڈونیشیائی زبان روسی زبان پرتگالی بنگالی زبان چینی زبان فارسی زبان تجالوج ہندوستانی مليالم تلگو تھائی

ترتیل - تَرْتِيلٌ

ترتیل کے لغوی معنی ہیں ترتیب دینا اور نظم و نسق کرنا۔ یہ لفظ مہلت دینا، بنا جلد بازی کیے اطمینان سے کوئی کام کرنا، واضح کرنا، خوب صورت بنانا اور عمدہ بنانا ہیں۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

شکر - شُكْرٌ

شکر : کسی کے فضل و کرم اور احسان کا تذکرہ کرنا اور اس کا چرچا کرنا۔ شکر کسی نعمت اور احسان کے مقابلے میں ہی ہوتا ہے۔ اس کے اصل معنی ظاہر ہونے اور کھولنے کے ہیں۔ اسی سے تعریف اور اعتراف کو شکر کہتے ہیں، کیوں کہ یہ نعمت کا اظہار ہے۔ جب کہ اس کی ضد کفر، انکار اور نہ ماننا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

نذر - نذر

وہ چیز جسے آدمی اپنے اوپر واجب اور لازم کر لے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

سکینت - سَكِينَةٌ

سکینت: غور و فکر کرنا، اطمینان سے کام کرناا اور عجلت سے کام نہ لینا۔ اس لفظ کے اصل معنی ثبات و استقرار کے ہیں۔ سکینت کے کچھ دوسرے معانی ہیں: وقار اور اطمینان۔ کہا جاتا ہے: ”سَكَنَ القَلْبُ“ یعنی دل مطمئن ہو گیا۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

نیکو کار کے لیے اللہ کا وعدہ - وعد

دوسرے کے لیے مستقبل میں کوئی کام کرنے سے متعلق دی جانے والی اطلاع۔ اس کی ضد وعید اور تہدید یعنی دھمکی ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان

وعید - وعيد

دھمکی۔ یہ لفظ خوف دلانے اور مستقبل میں کسی برے کام کے ہونے کی اطلاع دینے کے معنی میں بھی آتا ہے۔

میں ترجمہ: انگریزی زبان اردو انڈونیشیائی زبان