دَین : ’دَانَ ‘ کا مصدر ہے۔ اس کے اصل معنی جھکنے اور فروتنی اختیار کرنے کے ہیں۔ اس کے ایک اور معنی تاخیر کرنے کے ہیں۔ قرض کا دین اس لیے کہا جاتا ہے، کیوں کہ اس میں ایک طرح کی ذلت ہے یا پھر اس لیے کہ وہ ایک مقررہ مدت تک مؤخر ہوتا ہے۔
شفعہ : ملانا۔ یہ لفظ مالک بننے کے معنی میں بھی آتا ہے۔
بغیر کسی شرعی سبب کے کسی کو ارادتاً تکلیف دینا۔
دوسروں کے ذمہ جو واجب الاداء حق یا مال ہے اسے ساقط کردینا۔
شریعت کے کسی حکم کے نفاذ کی خاطر سرپرست کا دوسرے کو کسی تصرف کا پابند بنانا۔
قاضی کا کسی شخص کے سن بلوغ تک پہنچنے کا فیصلہ کرنا یعنی وہ اپنے مال میں اچھے طریقے سے تصرف کرسکتا ہے اور اسے بڑھانے اور مناسب جگہ لگانے کی اس میں صلاحیت پیدا ہو چکی ہے ۔(2)
جائیداد کے منافع دے دینا۔
ایک عمارت کو دوسری عمارت پر بنانا، بلند کرنا۔
پانی بہا کر اسے اپنی یا کسی اور کی مملوکہ زمین میں لے جانا۔
دو یا اس سے زائد اشخاص کا کسی خاص منفعت سے باری باری فائدہ اٹھانے پر اتفاق کرنا۔
گھروں کے مابین ہر وہ جگہ جس میں کوئی عمارت نہ ہو۔
زمین پر پانی بہنے کی جگہ جس کا مقصد اس کی نکاسی ہو۔ (یعنی پانی کی نکاسی کا راستہ)۔
بچے کا بلوغت کی عمر کو پہنچ جانا جب کہ اس میں سمجھداری بھی آ چکی ہو۔
کسی کى غلطی کو نظر انداز کرتے ہوئے اس سے چشم پوشی کرنا اور اسے درگزر کر دینا ۔