قرض کے معنی ہیں کسی چیز کا کچھ حصہ کاٹنا۔ قرض کا استعمال اس چیز کے لیے بھی ہوتا ہے، جو کوئی شخص کسی کو دے، تاکہ وہ اسے اس کا بدلہ لوٹا دے۔
تقابض : دو افراد کے مابین دو اشیا کا تبادلہ۔ کہا جاتا ہے "تَقابَض البائِعانِ" یعنی خرید و فروخت کرنے والوں میں سے ہر ایک نے وہ شے لے لی، جو دوسرے نے اسے دی تھی۔
یہ معاملاتِ مالیہ میں سے ایک معاملہ ہے جس میں بیچنے والا کسی چیز کو تیار کرنے میں مواد اپنی طرف سے استعمال کرنے اور مطلوبہ اوصاف کے مطابق تیار کرنے کا پابند ہوتا ہے۔ اور ایک مخصوص قیمت کے عوض دیتا ہے۔
قرض کے مقابلے میں قرض کو ختم کرنا۔
زرع اس پودے کو کہتے ہیں جو زمین میں بیج ڈالنے سے حاصل ہوتا ہے۔
وہ تمام مال جو کسی سامان کو خریدنےمیں لگایا گیا ہو اس غرض سے کہ اسے بیچ کر نفع کمایا جائے گا۔
کسی کو ازراہ شفقت کوئی شے دینا جس سے وہ نفع اٹھائے اور (بعد ازاں) اس کے بدل یا اس کی مثل کو واپس کرے۔
کسی شے کا اپنی عمدہ بناوٹ (اچھی کاری گری) وغیرہ کی وجہ سے معیار اور قیمت کے لحاظ سے اعلی درجے کو پہنچنا۔
وقت کی ایک مدت جس کی مقدار انتیس یا تیس دن ہوتی ہے۔
گہیوں کا دانا۔
وہ اشیاء جو ذراع یا میٹر وغیرہ سے ماپ کر بیچی جاتی ہیں۔
کسی شے کا کم پیایا جانا۔
جس کے مثل بازار میں کوئی سامان موجود نہ ہو، یا اگر موجود بھی ہو تو اس کی قیمت میں، اس کے افراد میں فرق ہونے کی وجہ سے، تفاوت ہو، جیسے جانور اور جائداد (پراپرٹی) وغیرہ۔
کسی شے کو اس طرح سے قبضے اور تحویل میں لینا کہ اس میں تصرف کرنا ممکن ہوجائے ۔
جس کی مقدار کا تعین گنتی اور حساب کے ذریعے ہوتا ہے۔
کسی حق کی ادائیگی کے لیے مستقبل میں ایک مخصوص وقت مقرر کرنا۔
نکالا گیا وہ سونا اور چاندی جن کو ڈھال کر ابھی دینار، یا درہم، یا زیور نہ بنایا گیا ہو۔